
میڈیا کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی آئی جی گوجرانوالہ نے مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او کو طلب کر لیا ایس ایچ او نے متاثرہ خاتون کےترلے شروع کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اخبار میں تھانہ اروپ کے ایس ایچ او شہباز گوندل کی خبر شائع ہونے پر ڈی آئی جی گوجرانوالہ ذوالفقار چیمہ نے مقدمہ درج نہ کرنے اور تیس ہزار رشوت لینے اور متاثرہ خاتون کوعلیحدہ ملاقات کرنے کی خبر پر مذکورہ کرپٹ اور عیاش ایس ایچ او شہباز گوندل کو آج دفتر میں طلب کر لیا۔ دوسری طرف مذکورہ ایس ایچ او نے متاثرہ خاتون کو فون کر کے کہا کہ ڈی آئی جی نے خبر لگنے پر طلب کر لیا ہے اور میں تمہارا مقدمہ درج کروا دوں گا لیکن ڈی آئی جی کو یہ کہنا ہے کہ میں نے نہ ہی کوئی رشوت اور نہ ہی ملاقات کا کہا ہے۔ میری صفائی دینا میں تمہارا کام کروں گا۔ یاد رہے کہ مذکورہ راشی ایس ایچ او نے ایک ماہ قبل ممتاز نامی خاتون کی گاڑی اسکے ڈرائیورسے چھین جانے پر اس کا مقدمہ درج نہیں کیا تھا اور مسلسل ٹال مٹول سے کام لیتا رہا۔