|
عید کے بعد دو ہفتوں کے اندر سترویں ترمیم ختم کی جائے، نواز شریف

23-09-08, 01:19 AM
عید کے بعد دو ہفتوں کے اندر سترویں ترمیم ختم کی جائے، نواز شریف
لاہور (پاک نیٹ ) مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مسائل کے حل کےلئے پارلیمنٹ ہی بہترین فورم ہے، اسلام آباد خودکش حملہ افسوسناک ہے، پارلیمنٹ واحد ادارہ ہے جہاں سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عمرہ پر روانگی سے قبل لاہور ائیر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جتنا جلدی ممکن ہو سکے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ متعدد بار اس حوالے سے صدر مملکت آصف علی زرداری کو باور کرا چکے ہیں لیکن نجانے اس حوالے سے اتنی تاخیر کیوں کی جا رہی ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی سیکورٹی کو شدید خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جماعتیں اس مسئلے کا حل تلاش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ ایک ایسا فورم ہے جہاں ملک و طول و عرض سے اس میں نمائندے موجود ہیں اس کے علاوہ اے پی ڈی ایم اور دیگر جماعتوں کو بھی شامل کیا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فرد واحد یا ایک سیاسی جماعت سے کسی پالیسی کی توقع نہ کی جائے بلکہ معاملہ پارلیمنٹ پر چھوڑا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی ایک جماعت اس مسئلے کو حل نہیں کر سکتی ہم مسئلے کے حل کےلئے موجودہ حکومت کی مدد کو تیار ہیں۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ بہت سارے قومی معاملات پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا عام آدمی عدم تحفظ کا شکار ہے غریب خودکش بم دھماکوں میں مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میریٹ خودکش حملے میں شہید ہونے والے غریب تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی پر مامور سیکورٹی اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کو ایک بہت بڑے سانحے سے بچایا یہ وہ اصل پاکستانی ہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت پارلیمنٹ بالادست ہے اور اس اسے خود مختاری کا ثبوت دینا ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 17 ویں ترمیم کے خاتمے کے حوالے سے قائم کی جانے والی کمیٹی کو ایک وقت دینا چاہیے عید کے فوراً بعد کمیٹی بنائی جائے اور دو ہفتوں میں ترمیم کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
|
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|