|
غربت سے نجات کیسے دلائیں گے، عوام کا نواز شریف سے سوال

16-12-07, 08:57 AM
کراچی (الیکشن سیل) ہفتے کو جنگ الیکشن سیل کے پروگرام ”جنگ اور آپ ساتھ ساتھ“ میں پاکستان مسلم لیگ کے قائد نواز شریف سے لوگوں نے بڑی تعداد میں سوالات کئے، وقت مقررہ کے بعد بھی راولپنڈی، ملتان، لاہور، کوئٹہ ، اسلام آباد اور کراچی میں جنگ کے ٹیلی فونک سروے میں لوگوں کی کالوں کا تانتا بندھا رہا۔ لوگوں نے ”ن لیگ“ کے سربراہ سے استفسار کیا کہ غربت سے کیسے نجات دلائیں گے، بیروزگاری کے خاتمے کا پروگرام بتائیں؟ لوٹوں کو ٹکٹ کیوں دیئے؟ آپ کے اقتدار میں ایٹمی کنٹرول کس کے پاس رہے گا؟ عدلیہ کی بحالی کے موقف پر قائم رہیں گے؟ ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے کیا سلوک ہوگا وغیرہ شامل تھے۔ سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے لوگوں نے سوال کیا کہ کیا مسلم لیگ (ق) کے ساتھ اتحاد کریں گے، انتخابی مہم کو تحریک کی شکل دیں گے یا نہیں؟ بینظیر جیت گئیں تو کیا ان کا ساتھ دیں گے، بلوچستان کا احساس محرومی دور کرنے کیلئے آپ کے پاس کیا تجاویز ہیں، اے پی ڈی ایم کا ساتھ کیوں نہیں دیتے، بینظیر سے صلح ہے تو نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کیوں نہیں کرتے؟ لاقانونیت اور کرپشن کا خاتمہ کیسے ہوگا؟ قبائلی علاقوں کیلئے آپ کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ افغانستان اور اسلامی ممالک کے ساتھ کیسے تعلقات رکھیں گے؟ شمالی علاقوں کیلئے کیا کرینگے؟ اقلیتوں کی بہبود کیلئے کیا اقدامات کریں گے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|