واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


غزہ اور مغربی کنارے میں مشترکہ مفاہمتی سیکرٹری تعینات کیا جائے،اسماعیل ھنیہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-05-11, 10:38 PM   #1
غزہ اور مغربی کنارے میں مشترکہ مفاہمتی سیکرٹری تعینات کیا جائے،اسماعیل ھنیہ
عارف اقبال عارف اقبال آف لائن ہے 08-05-11, 10:38 PM

غزہ(اے این این)فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی تنظیموں کے مابین مفاہمت آنا فانا نہیں بلکہ اس کے لیے فلسطینی قوم کی انتھک جدوجہد کا دخل ہے انہوں نے کہا کہ مفاہمت کے عمل میں شرکت سے معلوم ہوگیا ہے کہ قوم مسئلہ فلسطین، مقبوضہ بیت المقدس، مسجد اقصی اسلامی مقدسات کو لاحق خطرات سے باخبر ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے جمعرات کے روز اپنے خطاب میں کہا کہ فلسطینی مفاہمت کی بنا پر فلسطینی حکومت کی تشکیل، سیاسی قیدیوں کی رہائی، سپریم سکیورٹی کونسل اور اعلی الیکشن کمیشن کا جلد ازجلد قیام لازم ہو گیا ہے۔ انہوں نے دو طرفہ اعتماد کی بحالی کے لیے سیاسی اختلافات کی پاداش میں گرفتار قیدیوں کی رہائی ضروری قرار دی اور کہا کہ غزہ میں کوئی سیاسی قیدی موجود نہیں۔ اس موقع پر اسماعیل ھنیہ نے غز ہ پر موجود مالیاتی دبا ختم کرنے کے لیے عرب بھائیوں سے فلسطینی قوم کو متبادل مالیاتی اور اقتصادی وسائل کی فراہمی کی اپیل بھی کی۔ان کا عرب اور اسلامی امت سے مطالبہ تھا کہ وہ فلسطینی مفاہمت میں مصر کے کردار کو سراہنے کے ساتھ ساتھ فلسطینی قوم اور شہدا کے خاندانوں کی مفاہمت اور عفو و درگذر کے رویے کو بھی خراج تحسین پیش کرے اور گھائل فلسطینیوں کے زخموں کو مندمل کرنے کی ترکیب کرے۔ غزہ میں حماس کے زیر انتظام حکومت کے وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ مفاہمت سے فلسطینی قوم کے جذبے اور واضح اساس پر وحدت کی خاطر قربانیوں سے آگاہی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں ہونے والی تمام تبدیلیاں فلسطینی قوم اور اس کے مستقبل کے لیے ہیں نا کہ اسرائیل کے لیے، انہوں نے واضح کیا کہ وہ اسرائیل کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں اور قوم کی حفاظت کے لیے اسرائیل کے خلاف مزاحمت کے بنیادی موقف پر قائم رہینگے۔ حماس کے اعلی رہنما اور غزہ کے وزیر اعظم غزہ کے ظالمانہ محاصرے کو موضوع خطاب بناتے ہوئے کہا کہ یہ ناکہ بندی ختم ہورہی ہے اور اللہ کے فضل اور قوم کی مشترکہ کاوشوں سے ضرور ختم ہوجائے گی، انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ہمارے خلاف جنگ، سیاسی بندش اور اقتصادی بائیکاٹ پر مشتمل سہ جہتی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔اسماعیل ھنیہ نے زور دے کر کہا کہ ہمارے نزدیک تمام مزاحمتی اور سفارتی کوششوں میں فلسطینی قیدیوں کا معاملہ سب سے اولین حیثیت کا حامل ہے۔
__________________
اندازِ بیاں گرچہ بہت شوخ نہیں ہے
شاید کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات

 
عارف اقبال's Avatar
عارف اقبال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
شکریہ: 1,882
726 مراسلہ میں 1,803 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 132
Reply With Quote
جواب

Tags
کوئی, کوششوں, کرے, کرے۔, والی, وزیر, موقع, موضوع, منصوبہ, مسجد, مطابق, معلوم, معاملہ, این, اللہ, اسلامی, تبدیلیاں, جلد, حماس, حامل, خلاف, دے, سپریم, عرب, غزہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
افغانستان میں بھارتی افواج کی تعیناتی شروع، آئندہ 4 ماہ پاکستان کیلئے خطرناک champion_pakistani خبریں 4 18-09-08 10:08 AM
بدنام زمانہ امریکی جنرل کی پاکستان میں تعیناتی ابو عمار اپکے کالم 1 19-05-08 11:56 PM
امریکی جنرل کی پاکستان میں تعیناتی میاں شاہد عمومی بحث 6 11-04-08 09:46 AM
پولنگ کے موقع پر سندھ کی پرائیویٹ سیکورٹی گارڈزکی تعیناتی کی درخواست مسترد عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 10:00 AM
امن کی بحالی اور حکومتی رٹ قائم کرنے کیلئے سوات میں نیم فوجی دستے تعینات عبدالقدوس خبریں 0 25-10-07 08:18 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:06 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger