|
غزہ میں اسر ائیلی جارحیت قابل مذمت ہے ،عالمی برادری نوٹس لے،اسلامی کانفر نس کا ہنگامی اجلاس

04-02-08, 06:25 AM
غزہ میں اسر ائیلی جارحیت قابل مذمت ہے ،عالمی برادری نوٹس لے،اسلامی کانفر نس کا ہنگامی اجلاس
جدہ (جنگ نیوز) اسلامی کانفرنس تنظیم کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ کا ایک ہنگامی اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوا جس کی صدارت نگراں وزیر خارجہ انعام الحق نے کی۔ اجلاس میں فلسطین بالخصوص غزہ کی پٹی کی صورتحال پر تفصیل سے غور کیا گیا اور اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام پر ظالمانہ کارروائیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم خصوصاً اقوام متحدہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فلسطینی عوام کو امداد پہنچانے کیلئے ہنگامی بنیاد پر اقدامات اٹھائے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر خارجہ انعام الحق نے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اے پی پی کے مطابق وزیر خارجہ نے کہاکہ اسلامی ممالک کے وزراء خارجہ کا اجلاس ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب فلسطینی عوام غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ فوجی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں، اسرائیل کی جانب سے غزہ کا محاصرہ جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے۔ اسلامی کانفرنس تنظیم کو اسرائیل کی فوجی مہم کی مذمت کرنی چاہئے کیونکہ اسرائیل کی اس طرح کی کارروائیوں سے مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام اور مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے بین الاقوامی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انعام الحق نے کہا کہ اسرائیل نے اشیائے خوردونوش اور تیل سمیت روزانہ ہونے والی سپلائی بھی غزہ پٹی کیلئے روک دی ہے، ان واقعات کی وجہ سے گزشتہ ایک ماہ میں 70 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان حالات سے غافل نہیں رہ سکتا اور اسرائیل کی ان کارروائیوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔ اجلاس سے اسلامی کانفرنس تنظیم کے سیکرٹری جنرل پروفیسر اکمل الدین احسان اوگلو نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کے محاصرے نے سنگین انسانی بحران پیدا کیا ہے اور اس کے نتیجے میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اسرائیلی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے فلسطینی عوام کو اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھنا ہوگا۔ اسلامی کانفرنس تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے مختلف فلسطینی گروپوں کے اتحاد کیلئے سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ عبدالله بن عبدالعزیز کی کوششوں کو سراہا۔ اجلاس میں پاکستان کے علاوہ اردن‘ فلسطین‘ سینیگال اور ترکی سمیت 26 اسلامی ممالک کے وزراء سیکرٹری‘ اسلامی کانفرنس تنظیم کے جنرل سیکرٹری پروفیسر اکمل الدین اور سعودی عرب کے میزبان ممبران نے بھی شرکت کی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|