واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی حملے ،19 فلسطینی شہید ،حماس کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-01-08, 10:27 AM   #1
غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی حملے ،19 فلسطینی شہید ،حماس کا 3 روزہ سوگ کا اعلان
ابو کاشان ابو کاشان آف لائن ہے 16-01-08, 10:27 AM

غزہ سٹی (جنگ نیوز) اسرائیلی فوج نے منگل کے روز غزہ پر وحشیانہ حملے کرکے حماس کے 13 کارکنوں سمیت 19 فلسطینیوں کو شہید اور 45 کو زخمی کردیا۔شہید ہونے والوں میں حماس کے سابق وزیرخارجہ محمود ظاہر کا بیٹا حسام بھی شامل ہے۔ اسرائیل کی ان ظالمانہ کارروائیوں پر حماس نے تین روزہ سوگ اور ایک دن کی عام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق حماس اور اسرائیل کے اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اسرائیل نے یہ حملے ایسے وقت میں کئے ہیں جب اسرائیلی اور فلسطینی رہنماؤں نے ایک دن قبل امن معاہدے پر بات چیت کی ہے۔فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ امن عمل کی کوششوں کے موقع پرغزہ آپریشن کرکے فلسطینی عوام کا قتل عام کیا گیا ہے۔رملہ کے مغربی کنارے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے محمود عباس نے کہا کہ ہمارے لوگ اس طرح کی کارروائیوں پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔ اس طرح کے قتل عام سے امن قائم نہیں ہوسکتا ہے۔اسرائیل نے کہا ہے کہ یہ غزہ سے اسرائیلیوں پر ہونے والے حملوں کا نتیجہ ہے۔امریکا میں ہونے والی امن کانفرنس سے لیکر اب تک کے مختصر وقت میں اسرائیل نے غزہ میں 115 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔دریں اثنائاسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ کے علاقوں میں گزشتہ دو سال کے دوران ایک ہزار فلسطینیوں کو قتل کیا جا چکا ہے۔

ابو کاشان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 246 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 296
Reply With Quote
جواب

Tags
لوگ, نیوز, موقع, آپریشن, حماس, روزہ, سال, غزہ, صحافیوں, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سوچنے کی بات: آپ بھی سوچیں حیدر گپ شپ 29 30-10-11 06:19 PM
سودا تو اس زمین میں غزل در غزل لکھ رضی میر تقی میر 1 08-09-09 07:06 PM
غزل : سوکھے ہوئے دریا کی نشانی کے علاوہ اشرف نقوی شعر و شاعری 4 09-04-09 08:46 PM
سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ،5 بھارتی حجاج جاں بحق،19 زخمی عبدالقدوس خبریں 0 17-12-07 02:53 PM
سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ،5 بھارتی حجاج جاں بحق،19 زخمی خرم شہزاد خرم خبریں 0 17-12-07 08:36 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:03 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger