واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


غصیلے امریکی رکن کانگریس نے پاکستانی سیاست دان کو ڈانٹ پنا دی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-10-09, 08:53 AM   #1
غصیلے امریکی رکن کانگریس نے پاکستانی سیاست دان کو ڈانٹ پنا دی
حیدر حیدر آف لائن ہے 22-10-09, 08:53 AM

واشنگٹن(سمیع ابراہیم) امریکا میں منگل کی سہ پہر”کیپیٹل ہل“ میں صورت حال اس وقت عجیب اور دلچسپ ہوگئی جب امریکی ریاست ورجینیا سے ریپبلکن پارٹی کے ایک رکن کانگریس فرینک وولف نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر سید ظفر علی شاہ کوڈانٹ پلا دی،وہ کیری لوگر بل پر اپنی پارٹی (مسلم لیگ (ن) کے موٴقف کی وضاحت کرنے کیلئے امریکا گئے تھے ، غصیلے فرینک وولف نے ظفر علی شاہ کو اپنے چیمبر میں دیکھتے ہی کہا کہ مجھے معلوم ہے آپ یہاں کیوں آئے ہیں ،اگر آپ کو کیری لوگر بل پسند نہیں تو پیسے نہ لیں،فرینک وولف نے ظفر علی شاہ پر تنقیدی حملے جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کی حکومت اور آئی ایس آئی ہی تھی جو طالبان کو مدد فراہم کرتی رہی تاہم مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیا اور صورت حال واضح کرنے کی کوشش کی لیکن رکن کانگریس کے مزاج سے اندازہ ہورہا تھا کہ وہ اس موضوع پر کوئی دلیل سننے کو تیار نہیں تھے، ملاقات کے چند ابتدائی منٹوں کے دورانسید ظفر علی شاہ امریکی رکن کانگریس کے اچانک اور غیر متوقع رد عمل سے الجھاؤ کا شکار رہے تاہم کچھ دیر بعد انہوں نے رکن گانگریس پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ آئی ایس آئی اور حکومت کی بات مجھ سے نہ کریں ،میں یہاں پاکستانی عوام کی نمائندگی کرنے آیا ہوں اور حقیقت یہ ہے کہ یہ امریکی حکومت ہی تھی جو آئی ایس آئی کی مدد کرتی رہی،بعد ازاں نمائندہ جنگ سے بات کرتے ہوئے ظفر علی شاہ نے کہا کہ فرینک وولف کی گفتگو غیر متوقع اور دلیل سے خالی تھی ،وہ محض اپنا غصہ نکال رہے تھے تاہم جب میں نے مخالفانہ رویہ اختیار کیا تو وہ معذرت خواہانہ انداز میں ٹھنڈے پڑ گئے ۔

 
حیدر's Avatar
حیدر
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
شکریہ: 52,538
11,185 مراسلہ میں 35,274 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 519
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (22-10-09), یاسر عمران مرزا (22-10-09), ابو عمار (26-10-09)
پرانا 22-10-09, 11:27 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,630
کمائي: 29,416
شکریہ: 7,138
2,967 مراسلہ میں 8,763 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بات کا بتنگڑ لگتا ہے کہ ۔ امریکی رکن کانگریس اس سے کہیں زیادہ منجھے ہوئے ہوتے ہیں کہ دیکھتے ہی چیخنا دھاڑنا شروع کردیں
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 26-10-09, 06:36 PM   #3
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,232
شکریہ: 25,210
16,395 مراسلہ میں 41,642 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

انتہائی ادب و احترام کے ساتھ
فاروق بھائی
آپ امریکہ اور امریکیوں کو تمام غلطیوں سے مبرا کیوں سمجھتے ہیں؟
ان کی ہر ادا حسن کیوں کہلاتی ہے جب کہ وہی ادا ہمارے لئے انتہا پسندی ہے؟

آپ کا تعلق بھی جواد صاحب کی طرح سٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے ہے یا آپ کی کوئی اور ذمہ دار ہے؟

میں اس نتیجے پر آپ کے ایک سے زائد مراسلات پڑھ کر پہنچا ہوں
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 26-10-09, 07:12 PM   #4
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,381
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کچھ لوگ امریکہ سے حد سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، میں نے بھی انٹرنیٹ پر بہت سے افراد کے رویے سے یہ بات اخذ کی۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 26-10-09, 07:32 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,630
کمائي: 29,416
شکریہ: 7,138
2,967 مراسلہ میں 8,763 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں ایک عام امریکی شہری ہوں، ‌میرا تعلق کسی امریکہ حکومتی یا غیر حکومتی ادارے سے نہیں ہے۔ اگر یہ بیان درست نہیں تو امریکی قانوں کے مطابق، میں قانوناً ایک جرم کررہا ہوں۔

میں ایک چھوٹا سا کاروبار کرکے اپنا رزق حلال کماتا ہوں۔

یہاں‌جس بات کا بتنگڑ‌ بنایا گیا ہے ، اس کی ویڈیو کی ڈیمانڈ کیجئے۔ کہ یہ امریکی رکن کانگرس کس طرح بگڑا تھا۔تاکہ سچ اور جھوٹ سامنے آسکے۔ یہ صرف کہانی میں رنگ بھرنے کے لئے رکھا گیا ہے۔ اس شخص نے کیا مقصد حاصل کیا، اس کا کاروباری یا سیاسی مقصد کیا تھا، اس مقصد کو اس نے کیسے حاصل کیا۔ وہ مقصد کس امریکی قانون‌کا حصہ ہوگا؟ کیا یہ شخص بتا سکتا ہے یہ ایسے ہی افسانہ تراش رہا ہے؟ کہ وہ ایسے اکڑا اور میں ایسے اکڑا، اس سے حاصل کیا ہوا؟ مقصدیت پر توجہ دیجئے، کہانیوں پر نہیں۔

Last edited by فاروق سرورخان; 26-10-09 at 07:42 PM.
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 26-10-09, 07:35 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,630
کمائي: 29,416
شکریہ: 7,138
2,967 مراسلہ میں 8,763 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
ان کی ہر ادا حسن کیوں کہلاتی ہے جب کہ وہی ادا ہمارے لئے انتہا پسندی ہے؟
امریکی پاکستان کے کس کس حصے میں بم باندھ کر لیٹے ہیں۔

لفظ "ہمارے" سے کیا آپ اس خود کش حملہ کرنے والوں کی ادا سے تعلق ظاہر کررہے ہیں یا اس انتہا پسند غنڈہ گردی کی حمایت؟
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-10-09, 01:16 PM   #7
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 96,021
شکریہ: 52,538
11,185 مراسلہ میں 35,274 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرا خیال ہے جنگ کی خبر ہے۔ اور جنگ کوئی بلیک میلر اخبار نہیں ہے۔اور اسی جنگ کے ایک اور نمائندے کو بھی کلچرڈامریکنز لتاڑ چُکے ہیں۔ دیکھتا ہوں جیسے ہی اس کا آرٹیکل ملا تو انشا اللہ میں پوسٹ کروں گا۔تاہم وعدہ نہیں ہے کیونکہ پرانی بات ہے۔

اور راجہ بھائی و یاسر بھائی آپکو ایک مثال دیتا ہوں ایک بھائی تھے کراچی کے ایک واقعہ میں انکی جیب کٹ گئی، اتفاق سے گھر پہنچے تو گھر بھی لٹ چُکا تھا۔ وہ صاحب پہلے ہی پاکستان کے حالات سے برگشتہ تھے پاکستان کو بُرا بھلا کہا کہ یہاں جنگلی، وحشی بستے ہیں ،انکو کوئی تمیز نہیں۔ جاہل معاشرہ ہے۔یہ جگہ رہنے کے قابل ہی نہیں۔ انہوں نے اپنا کاروبار بیچا ،جائیداد بیچی اور تہذیب یافتہ برطانیہ میں منتقل ہو گئے۔ ماشا اللہ سے ابھی چند ماہ ہی ہوئے تھی برطانیہ کی رنگینیوں سے مستفید ہوتے کہ 9/11 کا واقعہ ہو گیا۔ امریکہ کیا ساری غیر مسلم دنیا میں مسلمانوں کا رہنا دوبھر ہو گیا۔ شروع کے دنوں میں۔ برطانیہ میں متعصب عیسائیوں کے گروہوں نے مسلمانوں اور خآص کر پاکستانیوں کے گھروں پر بھی حملے کیے۔ مسجدوں پر خنزیر کے ٹکڑے پھینکے، مسلمان عورتوں کے سروں سے سکارف کھینچے گئے۔ وہی محترم جو ایک واقعہ میں پاکستان کو بے نقط سنا کر لعنت بھیج کر گئے تھے ان سے جب امت والوں نے استفسار کیا تو ابکی بار انکا جواب سننے سے تعلق رکھتا تھا۔وہ فرماتے تھے کہ بھائی یہ تو چند متعصب لوگ ہیں جو ایسی حرکات میں ملوث ہیں ۔انکا برطانوی معاشرے میں کوئی وجود نہیں۔ مجھے باقی برطانیویوںسے کوئی شکایت نہیں۔ چند متعصب لوگوں کی وجہ سے پوری قوم کو برا نہیں کہا جا سکتا۔
اسے کیا کہتے ہیں؟ جی جناب اسے کہتے ہیں دماغ کا تھوڑا ہونا۔ ارے بھائی پاکستان میں تمہارے ساتھ جو ہوا اس پر پورا پاکستان قصور وار، اور اگر یہی واقعہ خوش پوش گوروں کے ملک میں ہو تو چند لوگ۔
تو جو لوگ ہر معاملے میں پاکستانیوں کو برا کہہ رہے ہیں ،محض انہی میں خامیاں پاتے ہیںاور امریکہ کو خدا سمجھ کر انمیں کوئی خآمی نہیں پاتے انکی بھی یہی مثال ہے۔ آپ ٹینشن نہ لیا کریں
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (28-10-09)
پرانا 28-10-09, 02:07 PM   #8
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,661
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ارے کیسی باتیں کرتے ہیں بدر بھائی!!امریکی تو بڑے متحمل مزاج ہوتے ہیں۔ 9/11 کےبعد عراق اور افغانستان کی حالت سے بھی نہیں سمجھے آپ؟؟بیچارے امریکی، مسلمان تو پاگل ہیں جو ان سے نفرت کرتے ہیں۔
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (28-10-09)
پرانا 28-10-09, 02:51 PM   #9
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,232
شکریہ: 25,210
16,395 مراسلہ میں 41,642 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی جی
وہ تو بڑے متحمل مزاج ہیں
اونچا بولنا تو کجا وہ تو اونچا سننا بھی پسند نہیں کرتے۔
انسانی حقوق، جانوروں کے حقوق، کتوں کے حقوق نہ جانے کون کون سے حقوق ہیں جو ان کی جان ہلکان کئے رکھتے ہیں۔ وہ بھلا کسی کو کیسے قتل کر سکتے ہیں کسی کے سامنے اونچا کیسے بول سکتے ہیں

توبہ توبہ
ایسی باتیں نہیں کرتے پاپ ہوتا ہے
راجہ اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
ام طلحہ (28-10-09)
پرانا 28-10-09, 02:55 PM   #10
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 96,021
شکریہ: 52,538
11,185 مراسلہ میں 35,274 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکر ہے کم از کم آپ دونوں کو تو سمجھ آ ئی ( جانگلی زبان میں کہتے ہیں ۔ ۔ ۔ عقل آئی)۔ دیکھا فاروق بھائی کیسے منٹوں میں سمجھا دیا۔ کاش فواد بھائی کی جگہ مجھے جاب مل جاتی
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (28-10-09), راجہ اکرام (28-10-09)
پرانا 28-10-09, 03:07 PM   #11
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,232
شکریہ: 25,210
16,395 مراسلہ میں 41,642 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جناب آپ کو بھی مل جائے گی
اگر آپ کوالیفائے کر جائیں تو
آپ کو وہ دیکھنا ہے جو وہ دکھائیں۔۔۔۔۔۔۔ اس کے علاوہ کچھ دیکھنے کی کوشش نہیں کرنی
آپ نے وہ سننا ہے جو وہ سنائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس کے علاوہ کچھ سننے کی کوشش نہیں کرنی
آپ نے وہ سمجھنا ہے جو وہ سمجھائیں۔۔۔۔۔۔۔اس کے علاوہ کچھ سمجھنے یا جاننے کی کوشش نہیں کرنی
آپ نے دن کو رات کہنا ہے
رات کو دن کہنا ہے
ظم کو کرم کہنا ہے
بلکہ یوں بہتر رہے گا کہ
ظلمت کو ضیاء کہنا ہے۔۔۔۔ صرصر کو صبا کہنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ بندے کو خدا کہنا ہے
ظلم و ستم کو لطف و کرم کہنا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ان کی طرف سے ملنے والے ہر دکھ کو دوا کہنا ہے

اگر آپ میں یہ کوالیفیکیشن ہے تو اپلائی کر دیں
لیکن انٹرویو میں جانے سے پہلے اپنے ہاتھوں اپنے ضمیر، خودی، غیرت اور عزت نفس کا گلہ گھونٹ کر جائیے گا۔۔۔۔۔۔ ورنہ اگر انہوں نے ان چیزوں کو مارنے کی کوشش کی تو سخت تکلیف کا خدشہ ہے
اور اگر یہ چیزیں نہ مریں تو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے گا
راجہ اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
حیدر (28-10-09), سحر (29-10-09)
پرانا 28-10-09, 04:52 PM   #12
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 96,021
شکریہ: 52,538
11,185 مراسلہ میں 35,274 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں ۔ ۔ ۔ اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ مجھ میں مندرجہ بالا تمام خوبیاں بدرجہ اتم پائی جاتی ہیں۔ اگر بعد میں کسی مرحلے میں آقاؤں کو ایسا محسوس ہو کہ مجھ میں مندرجہ بالا حقائق میں بیان کردہ برائیاں کسی بھی طور پائی جاتی ہیں تو وہ میرے خلاف کوئی بھی کاروائی جیسے ڈرون حملے وغیرہ کر سکتے ہئیں ۔ ۔ ۔ میں قطعا برا نہیں مناؤں گا بلکہ اس کے حق میں بھی دلائل لاؤں گا۔ میں اس بات کا بھی یقین دلاتا ہوں میں کیا میرا پورا خاندان کبھی بھی امریکہ کی مخالفت کے جرائم میں ملوث نہیں رہا۔ جو بھی کیا وہ دکھاوے اور اس لیے کیا کہ مجھے آقا نوکری نہیں دیتے تھے۔ میں اپنے آقاؤں کو اس بات کا بھی یقین دلاتا ہوں کہ نوکری ملنے کے بعد ہر داڑھی والا شخص میرے نزدیک ملا ہوگا اور اسکی مخالفت کرنا میرا ایمان اور اسکے خلاف تحریر،تقریر اور عمل کے ذریعے تباہ کر دینے کی کوشش کرنا میرا دین۔ میں وہی سوچوں گا جو آپ فرمائیں گے ، میں وہی سمجھوں گا جو آپ سمجھائیں گے۔ باقی جو مرضی چلاتے رہیں میں انکو باطل اور نا حق سمجھوں گا۔
آقا کی خوشنودی میرا اولین مقصد حیات ہے۔ اور میں اس مقصد حیات پر دل و جان سے عمل کروں گا
عرضــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــــ ــــــے

متمنی امریکی نوکری چاکری یا ویزہ
تابعدار
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (28-10-09)
پرانا 28-10-09, 05:02 PM   #13
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,232
شکریہ: 25,210
16,395 مراسلہ میں 41,642 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مجھے لگتا ہے بدر بھائی آپ منتخب ہو جائیں گے
بس تھوڑی محنت کریں، اور جو دکھلاوے کے لئے مخالفت آپ کرتے رہے ہیں اس سے توبہ نصوح کر لیں۔۔۔ اور اپنی زبان کو ان کے پسندیدہ الفاظ کا عادی بنا لیں
راجہ اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-10-09, 06:24 PM   #14
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 96,021
شکریہ: 52,538
11,185 مراسلہ میں 35,274 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بس جی آقا آقا بول۔ ۔ ۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 28-10-09, 07:39 PM   #15
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,630
کمائي: 29,416
شکریہ: 7,138
2,967 مراسلہ میں 8,763 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اگر لفاظی سے معاملات سدھارے جاسکتے تو یقیناً سدھر جاتے ۔
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (28-10-09)
جواب

Tags
کوشش, پاکستان, پاکستانی, پسند, واشنگٹن, ورجینیا, لوگ, متوقع, معلوم, معذرت, انٹرنیٹ, امریکہ, جھوٹ, جرم, حال, حسن, سیاست, طالبان, عوام, علی, عجیب, غلطیوں, غصہ, صبر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ریمنڈ کو دوران حراست مروانے کی اطلاعات، پاکستانی پولیس اور ایجنسیاں فکر مند گلاب خان خبریں 0 02-03-11 04:11 AM
پاکستانی سیاست کا جیمز بانڈ 007 حیدر خبریں 4 01-05-10 09:15 AM
پاکستانی سیاست کس طرف جا رہی ہے؟ راجہ اکرام سیاست 0 07-02-09 01:53 PM
جنرل کیانی کا فوجیوں کو سیاست سے دور رہنے کا حکم آئی ایس آئی پر لاگو نہیں ہوگا شیخ ہمدان سیاست 2 21-01-08 05:24 PM
پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟ خرم شہزاد خرم سیاست 0 29-10-07 09:37 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:04 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger