|
غیر ملکی اخبارات کے مفروضے مسترد، جوہری اثاثے محفوظ ہیں، پاکستان

03-12-07, 02:42 PM
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) دفتر خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی سلامتی کے متعلق برطانوی روزنامے کی رپورٹ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو کوئی خطرہ نہیں اور پاکستان اپنے ایٹمی اثاثوں اور خود مختاری کے دفاع کیلئے مناسب جوابی کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اتوار کو ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان محمد صادق نے پاکستان کے اسٹریٹجک اثاثوں کی سلامتی کے حوالے سے برطانوی اخبار ”گارڈین“ کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے سروپا قرار دیا۔ ترجمان نے بیرونی ہنگامی منصوبوں کے متعلق غیر ذمہ دارانہ مفروضات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی خطرناک سوچ ہے اور ایسے منصوبوں کی حمایت کرنے والے لوگوں کو آگاہ رہنا چاہیے کہ پاکستان اسٹریٹجک اثاثوں اور خود مختاری کے دفاع کیلئے جوابی کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ترجمان نے اس مفروضے کو بھی مسترد کر دیا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے غلط ہاتھوں میں جانے کا کوئی خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے اتنے ہی محفوظ ہیں جتنے کسی بھی دوسرے ملک کے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ اثاثے ایک بھرپور منظم کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت انتہائی محفوظ ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|