واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


فاٹا کے ارکان پارلیمنٹ آج صدر سے علیحدہ صوبے کا مطالبہ کرینگے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-08-11, 03:06 AM   #1
فاٹا کے ارکان پارلیمنٹ آج صدر سے علیحدہ صوبے کا مطالبہ کرینگے
گلاب خان گلاب خان آن لائن ہے 12-08-11, 03:06 AM

اسلام آباد (دلشاد عظیم) فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ صدرزرداری سے باقاعدہ طورپر یہ سفارش کرنے والے ہیں کہ قبائلی علاقہ جات کو علیحدہ صوبے کا درجہ دیاجائے فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے دی نیوز کو بتایا کہ کسی پیچیدگی سے بچنے اور فاٹا کے عوام کی رائے جاننے کے بعد مجوزہ فاٹا یا قبائلی صوبے کے قیام کی جانب مرحلہ وار اقدامات کئے جاسکتے ہیں۔ فاٹا کے ارکان پارلیمنٹ اور قبائلی عمائدین گلگت بلتستان کی طرز پر منتخب کونسل کے قیام کے بعداپنی اسمبلی وزیراعلیٰ اور گورنر کے تقرر کے بعدصوبے کا مطالبہ آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ ایوان صدر میں جمعہ کو صدر زرداری کیساتھ افطار ڈنر کے موقع پر قبائلی علاقے کے ارکان پارلیمنٹ اور ہر اےجنسی سے دور ہنما فاٹا کے مسئلے پر تبادلہ خیال کرینگے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ(بی پی اے) ‘ ایف سی آر میں بعض باتوں کو شامل کئے جانے اور حال ہی میں نافذ کردہ ریگولیشن میں ترامیم وہ بنیادی باتیں ہیں جن پر حکومت فاٹا کے ارکان پارلیمنٹ سے متفق ہے اور ان معاملات کو حتمی شکل دی جانی ہے انہوں نے کہاکہ فاٹا کے ارکان پارلیمنٹ اورقبائل اے این پی کے اس مطالبے کیخلاف ہیں کہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں شامل کیاجائے ان کاکہنا تھا کہ ان کاعلاقہ خیبرپختونخوا کے گورنر کی انتظامی عمل داری میں آتا ہے اورخیبرپختونخوا کی حکومت ہمارے فنڈز کا غلط استعمال کررہی ہے جمعرات کو گورنر خیبرپختونخوا اورفاٹا کے ارکان میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں صدر سے ہونیوالی ملاقات کی حکمت عملی پر غور کیاگیافاٹا سے رکن قومی اسمبلی حمیداللہ جان آفریدی نے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی توثیق کی کہ انہوںنے شمالی علاقہ جات کی طرز پر فاٹا کے علاقے کو صوبہ بنانے کامطالبہ کیاہے منیراورکزئی کی سربراہی میں ان کاپارلیمانی گروپ چاہتاہے کہ فاٹا کے ارکان اسمبلی اورسینیٹرز پر مشتمل ایک منتخب کونسل فوری تشکیل دی جائے جوترقیاتی اموروغیرہ کی نگرانی کرے اوراس کونسل کی تجاویز پر اس وقت تک عمل کیاجائے جب تک فاٹا کوعلیحدہ صوبہ قرارنہیں دے دیاجاتا۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,973 مراسلہ میں 8,226 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 90
Reply With Quote
جواب

Tags
فوری, وقت, نیوز, موقع, آج, آر, اسلام, استعمال, جانے, حال, دے, سوال, شکل, عوام, علیحدہ, علاقہ, علاقے, عمائدین, عظیم, غور, غلط, صوبہ, صوبے, صدر, صدر زرداری


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سندھی کسی صورت صوبہ تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دینگے، مظاہرین زبیرافتحار خبریں 1 10-08-11 04:50 PM
صوبائی اسمبلیوں میں دو تہائی اکثریت کے بغیر نئے صوبے نہیں بن سکتے گلاب خان خبریں 3 07-08-11 05:27 AM
خوبصورت جانور خوبصورت پوز دیتے ہوئے ۔۔۔۔ احمد بلال دلچسپ اور عجیب 23 06-06-11 11:18 PM
یہی قصور ھے میرا کہ بے قصور ھوں میں۔۔۔ چاند شعر و شاعری 3 19-12-10 12:52 AM
بے قصور وں کو گرفتار کرانے والا بے قصور ۔۔۔ جاویداسد خبریں 0 18-10-10 10:41 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:16 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger