|
فرانس، پاکستان آبدوز ڈیل رشوت سے ہوئی :سابق وزیر اعظم

26-11-10, 06:12 PM
26 نومبر 2010
پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کے سابق وزیر اعظم ڈومینیک ڈی ولاپن نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان سے کی گئی سب میرین ڈیل میں رشوت دی گئی ۔پیرس کی عدالت میں پاکستان کو فرانسیسی اسلحہ کی فراہمی میں کرپشن اور گیارہ فرانسیسی انجینئرز کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں سابق وزیر اعظم ڈومینیک ڈی ولاپن نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ تحقیقاتی افسر نے ڈی ولاپن سے مختلف سوالات کئے۔ فرانس کے سابق وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ کراچی بم دھماکے اور معاہدے کی منسوخی کا آپس میں کوئی تعلق نہیں۔ اُنہوں نے جج کو بتایا کہ سابق صدر یاک شیراک اسلحہ ڈیل میں رشوت دیتے رہے لیکن اُنہوں نے واضح کیا کہ رشوت روکنے پر کراچی میں دھماکہ کرکے فرانسیسی انجینئرز کو ہلاک نہیں کیا گیا۔
__________________
جاویداسد
|
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|