واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


فرانسیسی مصنف کے لیے نوبل انعام

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-10-08, 12:28 PM   #1
فرانسیسی مصنف کے لیے نوبل انعام
زین۔zf زین۔zf آف لائن ہے 10-10-08, 12:28 PM

فرانسیسی مصنف کے لیے نوبل انعام

بی بی سی رپورٹ۔

سن دو ہزار آٹھ کے لیے ادب کا نوبل انعام فرانسیسی مصنف ژاں ماری لکلزیو کو دیا گیا ہے۔ اڑسٹھ سالہ مصنف کو انعام میں تقریباً سوا آٹھ لاکھ پاؤنڈ ملیں گے۔

سویڈش اکیڈمی نے ان کے بارے میں کہا کہ وہ’نئی اختراع، شاعرانہ مہم جوئی اور لذائذ حسی کی سرمستی کے مصنف ہیں‘۔ اکیڈمی نے کہا لکلزیو نے
بر سرپیکار تہذیب سے دور انسانیت کو تلاش کیا۔

لکلزیو سن انیس سو اسی میں بحیثیتِ ناول نگار شہرت ملی جب ان کی کتاب ’صحراء‘ شائع ہوئی۔ سویڈش اکیڈمی نے کہا کہ کتاب میں ’شمالی افریقہ کے صحراء کی گمشدہ ثقافت کی زبردست جھلک‘ پیش کی گئی۔ ان کا پہلا ناول ’انٹیروگیشن‘ تھا جو انیس سو چونسٹھ میں شائع ہوا۔

لکلزیو نے کا تازہ ترین کام فلم سازی کے فن کی تاریخ پر ہے۔ مصنف بچوں کے لیے کتابیں لکھ چکے ہیں جن میں ’لوری‘(lullaby) بھی شامل ہے جو انیس اسی میں شائع ہوئی۔

لکلزیو کو فرانس میں اپنے کام کی وجہ سے کئی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔ وہ سن انیس سو چالیس میں نائس میں پیدا ہوئے اور بچپن میں دو سال نائجیریا میں بھی رہے۔ وہ بنگکاک، بوسٹن اور میکسیکو سٹی کی جامعات میں پڑھاتے بھی رہے ہیں۔ انہیں دس دسمبر کو نوبل انعام کا میڈل دیا جائے گا۔

روایت ہے کہ ادب کا انعام حاصل کرنے والے سویڈن میں اعزاز حاصل کرنے سے پہلے ایک لیکچر بھی دیتے ہیں۔ ادب کے شعبے میں پہلا نوبل انعام انیس سو ایک میں فرانس کے ہی شارع اور فلسفی سلی پرُدہوم کو ملا تھا۔

زین۔zf
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 27
شکریہ: 7
1 مراسلہ میں 1 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 152
Reply With Quote
جواب

Tags
فن, انعام, بچپن, بچوں, تلاش


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
برقعہ پر پابندی ہٹائی جائے، بھارتی مسلم خواتین کا فرانسیسی صدر کے خلاف احتجاج گلاب خان خبریں 0 09-12-10 05:51 AM
فرانسیسی پارلیمنٹ میں حجاب پر پابندی کےلئے اجلاس جاویداسد خبریں 0 07-07-10 06:18 PM
واشگٹن شہر کا خاکہ فرانسیسی ماہر تعمیرات لفانت نے بنایا تھا طارق راحیل خبریں 2 25-02-09 07:04 AM
فرانسیسی صدر کا ہرجانے کا دعویٰ ابن جلال خبریں 0 17-10-08 05:58 PM
بے نظیر قتل کی تحقیقات کیلئے حریری طرز کے عالمی کمیشن کا قیام مشکل ہے،فرانسیسی وزیر خارجہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 03-01-08 08:31 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:26 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger