واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


فرانس میں برقعہ پر پابندی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-04-11, 01:10 AM   #1
فرانس میں برقعہ پر پابندی
JISOUTH JISOUTH آف لائن ہے 12-04-11, 01:10 AM

شعبہ نشرواشاعت جماعت اسلامی پاکستان

امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے فرانس میں برقعہ پر پابندی ، زبردستی خواتین کے نقاب اتارنے اور انہیں قید کرنے کے فرانسیسی حکومت کے احکامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین ریاستی دہشتگردی اور مسلمانوں کے خلاف امتیازی قوانین کے ذریعے اسلام کے پھیلائو کو روکنے کی جبری کوششوں کا حصہ قرار دیاہے ۔
t
منصورہ سے پیر کے روز جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں سید منور حسن نے کہاکہ اسلام اور مسلمانوں پر انتہاپسندی اور دہشتگردی کا الزام لگانے والوں کا متعصب رویہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیاہے ۔ انسانی حقوق کے تحفظ ، مذہبی آزادی کے دعویداروں نے مسلمانوں سے ان کی شخصی آزادی کا حق چھین کر اسلام دشمنی کا شرمناک مظاہرہ کیاہے جس سے یورپ میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو گا۔ سید منور حسن نے کہاکہ اس سے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور تہذیبوں کے درمیان تصادم کو روکنے کی کوششوں کو شدید دھچکا لگے گا اور انتہاپسندی بڑھے گی ۔انہوں نے کہاکہ پورا مغرب ایک طرف تو نائن الیون کے بعد سے توہین رسالت ؐ اور قرآن پاک کی پامالی کی سرپرستی کررہاہے جبکہ دوسری طرف مسلمانوں سے ان کی مذہبی آزادی کا حق چھین کرانہیں عبادات کی ادائیگی سے روکنے کی کوشش کررہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ مغرب میں اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے متعصب حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں اور وہ ہر قیمت پر اسلام کے پھیلائو کو روکنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ان کا متعصبانہ رویہ اسلام کے بڑھتے ہوئے قدموں کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو گا بلکہ ان کی اسلام مخالف سازشیں بری طرح ناکام ہوںگی اور وہ امن و سکون کے متلاشی لوگوں کو اسلام قبول کرنے سے روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اسلام اور پیغمبر ؐ اسلام کی توہین اور قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے شرانگیز واقعات سے اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد میں کمی آنے کی بجائے اضافہ ہواہے جس سے مغرب تلملا اٹھاہی۔
دریں اثنا سید منور حسن نے مقبوضہ کشمیر میں جمعیت اہلحدیث کے رہنما مولانا شوکت علی کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ قابض بھارتی افواج آزادی کی تحریک کو کچلنے کے لیے چن چن کر حریت رہنمائوں کو شہید کر رہی ہے لیکن عالمی امن کے ٹھیکیداروں نے بھارتی مظالم اور فوج کے ہاتھوں ہزاروں کشمیری مسلمانوں کے قتل عام پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ سید منور حسن نے کہاکہ جموں و کشمیر اور لداخ کو مختلف ریاستوں میں بانٹ کر مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی بھارتی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کامیاب ہو گی ۔ انشاء اللہ کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت جماعت اسلامی پاکستان

جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے فرانس میں برقعہ اور حجاب پر پابندی کے قانون کو بدترین ریاستی جبر اور قانونی انتہا پسندی قرار دیاہے اور کہاہے کہ مسلمانوں کو انتہاپسند کہنے والا مغرب اپنے اقدامات پر غور کرے کہ وہ لباس جیسے خالصتاً ذاتی معاملے میں بھی ریاستی دخل اندازی کررہاہے جبکہ وہاں بے حجابی بلکہ برہنگی کو بھی فرد کا معاملہ قرار دے کر کھلی چھٹی دی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نعوذباللہ توہین آمیز خاکوں ، قرآن پاک کی آتشزدگی ، حجاب اور مساجد کے میناروں پر پابندی سے مغرب کے جمہوریت اور انسانی حقوق کے دعوئوں کی قلعی کھل گئی ہے اور معلوم ہوتاہے کہ مغرب میں حکمران طبقہ متعصب ، انتہا پسند اور دہشتگرد ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مغرب کے اس دلآزارانہ رویے کے اصل ذمہ دار مسلمان حکمران ہیں کہ جو اپنے اقتدار کے لیے بے حس ہیں اور ملی غیرت سے بھی عاری ہوچکے ہیں۔
جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر قاضی حسین احمد ، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور جماعت اسلامی کے صوبائی امیرپروفیسر محمد ابراہیم خان نے جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری شبیرا حمد خان نے سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور اُن سے اُن کے گھرکے باہر بم پلانٹ کیے جانے کے واقع کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کی اور اُن کی خیریت دریافت کی۔ دریں اثناء پیر کے روز دن بھر پشاور اور صوبے کے دیگر اضلاع سے جماعت اسلامی کے رہنماء ،کارکن اور عوام کی بڑی تعداد شبیرا حمد خان کی رہائش گاہ واقع افغان کالونی پشاورمیں اُن کی خیریت دریافت کرنے کے لئے آتے رہے ۔

JISOUTH
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مراسلات: 66
شکریہ: 16
53 مراسلہ میں 142 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 130
Reply With Quote
JISOUTH کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
کوششیں, کوششوں, پاکستان, واقعات, قید, قرآن, میناروں, معلوم, آزادی, اللہ, الزام, اسلامی, جلد, حسن, خواتین, خلاف, خان, دریافت, عوام, علی, عالمی, غیرت, غور, صوبے, صوبائی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:28 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger