|
فضل الر حمن دو حلقوں سے انتخاب لڑیں گے،سرحد سے قومی اسمبلی کی 19 نشستوں کیلئے جے یو آئی کے امیدواروں کا اعلان

23-11-07, 09:25 AM
پشاور ( نمائندہ جنگ ) جمعیت علماء اسلام (ف) کی صوبائی مجلس عاملہ و ضلعی امراء و جنرل سیکرٹریوں کے دو روزہ اجلاس میں عام انتخابات کیلئے قومی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ،سرحد سے قومی اسمبلی کی 19نشستوں کیلئے جے یو آئی کے امیدواروں کا باقاعدہ اعلان پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر مولانا گل نصیب خان نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کیا،انہوں نے بتایا کہ پارٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن 2حلقوں سے انتخاب لڑیں گے،پارٹی کے صوبائی بورڈ نے پارٹی کے مرکزی سربراہ مولانا فضل الرحمن کو ڈیرہ اسماعیل خان سے این اے 23 اور بنوں سے این اے 26 کے دو حلقوں کیلئے امیدوار نامزد کردیا ہے جہاں ان کے ساتھ کورنگ امیدوار کے طورپر مولانا عطاء الرحمن ( ڈیرہ ) اور سابق وزیراعلیٰ اکرم خان درانی کو رکھا گیا ہے اسی طرح پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا شجاع الملک کو دوبارہ این اے 9 مردان اور پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش کو این اے 13 صوابی کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔ سینیٹر مولانا گل نصیب خان نے کہا کہ سال 2002 ء کے انتخابات میں ایم ایم اے کی سطح پر جن نشستوں کا ٹکٹ ملا تھا انہی پر امیدواروں کا اعلان کردیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کیلئے ناموں کو آج جمعہ23نومبرکو حتمی شکل دی جائیگی جبکہ جے یو آئی متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے ہی الیکشن لڑے گی ۔ تفصیلات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این اے 2 پشاور سے مولانا رحمت اللہ خلیل امیدوار اورمولانا رفیع اللہ قاسمی کورنگ امیدوار این اے 3 پشاور سے مولانا قاری سمیع اللہ جان فاروقی امیدوار اور سابق ایم این اے قاری فیاض الرحمن علوی کورنگ امیدوار ،این اے 7 چارسدہ سے مفتی عبداللہ شاہ امیدوار اور سابق ایم این اے مولانا گوہر شاہ کو رنگ امیدوار این اے 8 چارسدہ سے سابق ایم پی اے مولانا محمد ادریس امیدوار اور مفتی گوہر علی کورنگ امیدوار این اے 9 مردان سے مولانا شجاع الملک امیدوار اور مفتی اسرار احمد کورنگ امیدوار این اے 10 مردان سے مولانا محمد قاسم امیدوار اور قاضی معراج الحق کورنگ امیدوار این اے 13 صوابی سے مولانا عطاء الحق درویش امیدواراور سابق صوبائی وزیر مولانا فضل علی حقانی کورنگ امیدوار این اے 14 کوہاٹ سے ضلعی امیر مولانا عبدالحئی امیدوار اور مفتی ابرار سلطان کورنگ امیدوار این اے 15 کرک سے مولانا محمد اجمل امیدوار اور سابق صوبائی وزیرملک ظفر اعظم کورنگ امیدوار این اے 18 ایبٹ آباد سے قاری سید عبدالرحیم شاہ امیدوار اور سابق صوبائی وزیر سردار محمد ادریس خان کورنگ امیدوار این اے 20 مانسہرہ سے مولانا سید غلم نبی شاہ امیدوار اور ضلعی امیر سید ہدایت اللہ شاہ کورنگ امیدوار این اے 22 بٹگرام سے قاری محمد یوسف امیدوار اور مولانا رشید احمد کورنگ امیدوار این اے 23 کوہستان سے مولانا عبدالحلیم امیدوار اور مولانا عبدالحنان کورنگ امیدوار این اے 24 ڈیرہ سے مولانا فضل الرحمن امیدوار اور مولانا عطاء الرحمن کورنگ امیدوار این اے 25 ڈیرہ کم ٹانک سے مولانا عطاء الرحمن امیدوار اور مولانا حسام الدین کورنگ امیدوار این اے 26 بنوں سے مولانا فضل الرحمن امیدوار اور سابق وزیراعلیٰ اکرم خان درانی کورنگ امیدوار اور این اے 29 سوات سے قاری عبدالباعث امیدوار اور مولانا محمد صدیق کورنگ امیدوار ہوں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ صوبائی اسمبلی کے امیدواروں اور مخصوص نشستوں پر امیدواروں کو آج حتمی شکل دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑا جائیگا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|