واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


فلسطین کاز فرزند اقبال،جسٹس (ر) ڈاکٹر جاوید اقبال کا انٹرویو

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-04-09, 06:14 PM   #1
فلسطین کاز فرزند اقبال،جسٹس (ر) ڈاکٹر جاوید اقبال کا انٹرویو
Real_Light Real_Light آف لائن ہے 30-04-09, 06:14 PM

جسٹس (ر) ڈاکٹر جاوید اقبال کا انٹرویو

جسٹس (ر) ڈاکٹر جاوید اقبال کو فرزند اقبال ہونے کا اعزاز قدرت نے دیا ہے اور اس اعزاز کے باعث پاکستان کے اندر اور باہر انہیں غیر معمولی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے - لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ وہ خود بھی پاکستان کے نمایاں ترین دانشوروں میں سے ایک ہیں - وہ ایک ہمہ پہلو شخصیت کے حامل ہیں- طالب علمی کے زمانے میں انہوں نے اقبال کے ’’جاوید نامہ‘‘ کے باعث شہرت پائی- عملی زندگی میں قدم رکھا تو انہیں اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کے طور پر فلسطین کاز پر اہل پاکستان کے جذبات کی ترجمانی کا تین سال کے لئے موقع ملا- وہ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہنے کے علاوہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے رکن رہے - انہیں بار بار بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا- آج کل نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے عہدیدار ہیں- ’’فلسطین کاز‘‘ کے سلسلے میں ان کے خیالات پیش ہیں-


جسٹس صاحب! امریکہ میں ایک سیاہ فام کے برسراقتدار آنے کے بعد تبدیلی کے جن امکانات کی بات ہو رہی ہے کیا آپ اس تبدیلی کے مشرق وسطی پر بھی کچھ اثرات کی توقع کرتے ہیں ؟


امریکہ میں جو تبدیلی آئی ہے اس کا مقصد دنیا میں تبدیلی لانانہیں ہے ، صدربش دنیا میں بہت بدنام ہوگئے تھے اور ان کی وجہ سے پوری دنیا میں امریکہ کے لئے نفرت پیدا ہو رہی تھی- اس لئے ایک سیاہ فام کو آگے لایاگیا ہے تاکہ امریکہ کا خراب ’’امیج‘‘ بہتر ہوسکے، اسے آپ امریکیوں کا اپنا کھویا ہوا تشخص بحال کرنے کی کوشش قرار دے سکتے ہیں، اوباما کی ترجیح ہوگی کہ اپنے ملک کی معیشت کو بحال کریں اور مڈل کلاس کو آگے لائیں اس سے آگے نہ وہ کچھ کر سکتے ہیں اور نہ ہی ان سے اس طرح کی امید لگانی چاہیے گورے انہیں آسانی سے چلنے نہیں دیں گے، اگر انھوں نے اس سے زیادہ تبدیلی کی کوشش کی تو گورے انہیں ناکام بنا دیں گے-بلکہ میں تو یہ سمجھتا ہوں کے اوباماکے لئے کافی خطرات ہوں گے اور انہیں صدر کنیڈی سے بھی سخت سیکورٹی کی ضرورت ہے-لگتایہی ہے کہ پالیسی گوروں کی ہی چلتی رہے،گوروں کی پالیسی ہی چلتے رہنے کی وجہ یہ ہوگی کہ مغرب نے مسلمانوں پرایک تہذیبی جنگ مسلط کررکھی ہے اور مغرب سمجھتا ہے کہ سوویت یونین کے انہدام کے بعد اہل مغرب کے لئے اصل خطرہ اسلام ہے-مغربی مفکرین جن میں برنا ڈلیوس بڑے مشہور ہیں انھوں نے اپنی کتاب’’ دی متھ آف مسلم ریج‘‘ میں اسلام کو ہی خطرہ قرار دیا ہے، انھوں نے مغر ب کو یہ پیغام دیا ہے کہ ان کے سامنے اگلا خطرہ اسلام اور مسلمان ہیں-اس سے پہلے تہذیبوں نے تصادم کا نظریہ سامنے آچکا ہے- اسلام کو خطرہ سمجھنے کے اصل اسباب ایرانی انقلاب، الجزائر میں اسلام پسندوں کی فتح، افغانستان پر طالبان کی حکومت ہیں - ایک بات واضح کرتا چلوں کہ اس وقت مغرب سے مراد امریکہ ہے- جس کے پاس طاقت ہے اوروہ دنیا پر حکمرانی کا خواہش مندبھی ہے-


جہاں تک مشرق وسطی کا تعلق ہے اگر اسرائیل ختم ہوجاتاہے تو امریکہ عرب ممالک کو زیر نگیں نہیں رکھ سکتا، عرب ممالک میں نہ تو کوئی بڑی قیادت ہے اور نہ ہی وہاں جمہوریت ہے،ایسی صور ت میں فلسطین کی آزادی میں مشکلات پیدا ہورہی ہیں-جنوبی ایشیا کا بڑا مسئلہ کشمیر ہے دیکھتے ہیں صدر اوبامااس کے لیے کیا پالیسی اختیار کرتے ہیں؟ایک بات اور واضح رہنا چاہیے کہ مسلمانوں کی طرف سے جہاں بھی تحریکیں چلی ہیں وہ ردعمل میں چلی ہیں- وہ چیچنیا ہو یا بوسنیا، فلسطین ہو یاکشمیر، سب ردعمل ہے-دوسری جانب امریکہ گیارہ ستمبر کے واقعات کو بنیاد بنا کرمسلمانوں کے خلاف جنگ کر رہاہے ،جس کی وجہ سے القاعدہ طالبان، اور مختلف تحریکیں باہم متحد ہوگئی ہیں،امریکہ ان سب کو اسلام کا نام دے کر جنگ کررہا ہے-


اسلام کے بار ے میں امریکہ اوراہل مغرب کے خدشات پرانے ہیں،جمال الدین افغانی کے نظریات کو پین اسلام ازم کا نام اہل مغرب نے ہی دیاتھا اور وہ اسی دورسے اسلام کو خطرے کے طورپر دیکھتے ہیں،اس زمانے میں بھی مسلمان ان کے احکامات کو تسلیم کرنے کے لیے تیارنہیں تھے اور آج بھی مسلمان ان کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرتے-


امریکہ نے نیوورلڈ آرڈر تیار کیاہے جبکہ مسلمانوں کے پاس اپنااسلامی آرڈر ہے -امریکہ اور مغرب جس کو حقوق انسانی کہتے ہیں وہ ہمارے نزدیک حقوق العباد ہیں-مغرب کی ریاست کا تصور اور ہے ہماری اسلامی ریاست کا تصور اور ہے- ان کی جوجمہوریت ہے وہ ہمارے ہاں شورائیت ہے،اہل مغرب کی کتابیں پڑھنے سے پتہ چلتا ہے کہ وہ اسلام کے بارے میں کیا نظریہ رکھتے ہیں-مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ جدید علوم حاصل کریں، اسی سے ہی ان کا مقابلہ کیا جاسکتاہے-اگر ہم یہ نہیں کریں گے تو اور پیچھے رہ جائیں گے-


بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کوایک ناجائز ریاست قرار یاتھا کیا آپ سمجھتے ہیں کے بعد کے حالات میں قائداعظم کی یہ رائے درست ثابت ہوئی؟


قائد اعظم اور علامہ اقبال نے فلسطین کی آزادی کے لیے بھرپور آواز بلند کی، اپنی تحریروں اور تقریروں میں انھوں نے واضح موقف اختیار کیا،حتی کے مسلم لیگ کو علامہ اقبال کی جانب سے توجہ دلائی گئی کہ مسلم لیگ کے قائدین اپنی تقاریر میں اس اہم مسئلے کو شامل رکھا کریں- بعد ازاں پاکستان نے فلسطین کی آزادی کے لیے ہر سطح پر کام کیااور جب ظفراللہ خان وزیر خارجہ تھے اس زمانے میں مجھے بھی اقوام متحدہ میں بطور پاکستانی مندو ب مسئلہ فلسطین کے لیے پاکستان کا موقف بہت موثر انداز سے پیش کرنے کا موقع ملا ہے-


میں سمجھتاہوں کہ اہل فلسطین کے ساتھ پاکستان اور اہل پاکستان کی نظریاتی وابستگی ہے- جسے کوئی بھی نظر انداز نہیں کرسکتا حتی کہ آج کے حکمران بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی حماقت نہیں کرسکتے -


کئی بار ایسا ہوا کہ اقوام متحدہ میں جب میں اقوام متحدہ میں تقریر کر تا تو وہاں موجود اسرائیلی سفارت کار مجھے کہتے کہ آپ عربوں سے بڑھ کر فلسطینیوں کی حمایت کررہے ہیں،حالانکہ کشمیر کے مسئلے پر عرب آپ کی حمایت نہیں کرتے- آپ ان کی کیوں حمایت کرتے ہیں؟میں انہیں کہتا کہ فلسطین ہمارے عقیدے کا مسئلہ ہے وہاں پر ہمارا قبلہ اول ہے،ایک وقت آئے گا کہ عر ب کشمیر کے مسئلے پر ہماری حمایت کریں گے،اب حالات اس طرح نہیں ہیں،عربوں نے بھی اپنی پالیسی میں تبدیلیاں کیں ہیں،وہ کشمیر کے مسئلے پر ہماری حمایت کرتے ہیں-میں ہمیشہ اسرائیلی اور مغربی نمائندوں سے کہتا تھا کہ ہم مظلوموں کے ساتھ ہیں-ہم فلسطین پر قبضے کے خلاف ہیں-


آپ کو مغربی ممالک کا بھی بار باردورہ کرنے کا موقع ملا- وھاں آپ نے اسرائیل اور فلسطینیوں کے حق خودارادیت کے لئے کیسا ماحول دیکھا؟


میں مغربی ممالک کے دورے پر جب بھی گیا وہاں پر اور کوئی مجھ سے کوئی سوال نہیں کرتا تھا- صرف یہودی مجھ سے سوال کرتے تھے ان یہودیوں کو معلوم ہوتاتھا کہ میں اقبال کا بیٹا ہوں، وہ مجھ سے پوچھتے تھے کہ آپ کے والد محترم نے ضرب کلیم لکھی ہے ہم نے اس کو عبرانی زبان میں ترجمہ کیاہے آپ ہمارے خلاف کیوں لڑتے ہیں؟


میں نے انہیں جواباً کہتا کہ اسی علامہ اقبال کا مؤقف ہمیشہ فلسطینیوں کے حق میں رہا ہے- علامہ کہا کرتے تھے کہ اگر فلسطین پر ان حق تسلیم کیا جائے تو پھر سپین پر مسلمانوں کا حق کیوں نہیں ہے؟ یہودی اہم پاکستانی شخصیات کے ساتھ روابط بنانے کی کوشش کرتے ہیں میں جب کیمرج میں پڑھ رہا تھا تو ایک یہودی لڑکی نے میرے ساتھ رابطہ رکھنے کی کوشش کی-


ایک دفعہ علامہ اقبال پر قرطبہ میں ایک بین الاقوامی کانفرنس ہورہی تھی،یہودی نمائندے نے مسلمانوں کے لئے اچھے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جب عیسائی ان پر ظلم کررہے تھے تو مسلمانوں نے ان کو بچایا تھا،اس وقت یہودیوں کو اگر کسی نے پناہ دی ہے تو وہ مسلمان ہی تھے، تو میں نے ان سے کہا کہ مسلمانوں نے ہمیشہ روادار ی کا ثبوت دیاہے-


اقوام متحدہ نے اسرائیل کے خلاف کئی قراردادیں پاس کی ہیں، مگر ان پر اسرائیل نے کبھی عمل نہیں کیا،کیا اس سے عالمی ادارے کی ساکھ کو نقصان نہیں ہو رہا ہے؟


اقوام متحدہ کا حال لیگ آف نیشن جیسا ہونے جارہا ہے- یہ ادارہ بھی بڑی طاقتوں کے زیر نگیں ہے،اسرائیل کی پشت پر چونکہ بڑی طاقتیں ہیں اس لیے وہ کوئی بات ماننے کے لیے تیار نہیں ہے ،اگر بڑی طاقتیں اس کی پشت سے ہٹ جائیں تو اسرائیل ان قراردادوں پر عمل کرنے پر مجبور ہو سکتا ہے، اسرائیل کوبڑی طاقتوں کی حمایت کی وجہ سے ہی فلسطین پر قبضہ کرنے کا موقع ملا،اور اسی وجہ سے اس کا قبضہ ابھی تک قائم ہے-


اسرائیل نسل پرستی میں بھی سب سے آگے ہے،اس کے باوجود کوئی اس کے خلاف بات نہیں کرتا، اس کی کیا وجہ ہے؟


اسرائیل نسل پرست ریاست ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اس پر فخر بھی کرتے ہیں،ان کی نسل چونکہ عورت سے چلتی ہے اس لیے وہ اپنی نسل پر خاص توجہ دیتے ہیں،اسی وجہ سے اسرائیل میں کئی روسی یہودیوں کو یہودی ماننے سے بھی انکار کیا اورانہیں واپس روس آنا پڑا- نسل پرستی کی اس برائی میں پورپ بھی شامل ہے- ترکی کواسی وجہ سے آج تک پورپی یونین میں شامل نہیں کیا جبکہ اس کے مقابلے میں رومانیہ کو شامل کر لیاگیا، یہ نسل پرستی ہی کے باعث ہے- البتہ کچھ ماڈرن یہودی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے ہیں،نسل پرستی میں اسرائیل کا کوئی ثانی نہیں ہے-


اسرائیل نہ صرف اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل کرنے پر آمادہ نہیں ہے بلکہ وہ دیگر عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی کا مرتکب ہوتا رہتاہے - غزہ پر مسلط کردہ حالیہ جنگ کے دوران اسرائیلی افواج نے بھی جینوا کنونشن کی خلاف ورزیاں کیں- ان جرائم پر اسرائیل کے خلاف کیا کارروائی ہوسکتی ہے؟


اسرائیل کے خلاف اقتصادی پابندیاں لگوانے اور عالمی اداروں، بچوں، خواتین اور نہتے شہریوں کے خلاف اس کے رویے پر اس کے بارے میں مشترکہ لائحہ عمل اوآئی سی اور عرب لیگ کو کوشش کرنی چاہیے- اسرائیل کے رویے کو دیکھا جائے تو اقوام متحدہ کی اسرائیلی رکنیت کو بھی چیلنج کیا جاسکتا ہے- لیکن سوال یہ ہے کہ کیا عرب لیگ اور او آئی سی ایسا کوئی ارادہ یارجحان رکھتی ہے، اوآئی سی کا معاملہ تو یہ ہے کہ اس نے غزہ پر اسرائیلی مسلط کردہ بائیس روزہ جنگ کے دوران یا اس کے بعد بھی اپنا اجلاس نہیں بلایا لیکن میں پھر بھی کہوں گا کہ او آئی سی کو چاہیے کہ اسرائیل کے خلاف اقتصادی پابندیوں کا مطالبہ کریں اور اس کی اقوام متحدہ کی رکنیت کے خاتمے کے لئے بھی کوششیں کرے-


حزب اللہ کے ساتھ لبنان میں اور اب حماس کے ساتھ غزہ جنگ میں اسرائیل کو وہ مقاصد حاصل نہیں ہوئے جو وہ حاصل کرنا چاہتا تھا،آپ کیا دیکھتے ہیں؟


جب تک مغرب انصاف کی طرف نہیں آئے گا اس وقت دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، اسرائیل چونکہ امریکہ کے مفاد میں ہے اس لیے وہ اس کی حمایت کرتاہے،امریکہ گلوبلائزیشن کی باتیں بھی اس لئے کرتاہے تاکہ اس کاہر جگہ حکم چلے،وہ اپنی بالادستی چاہتاہے اور وہ سمجھتا ہے اس کی بالادستی میں مسلمان رکاوٹ ہیں،عرب متحدہو جائیں تو اسرائیل ان کے لیے کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے مگر وہ خود منقسم ہیں-عرب متحدہوجائیں تو عجم بھی ان کے ساتھ ہوجائیں گے
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میں‌حُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے

 
Real_Light's Avatar
Real_Light
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 431
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے Real_Light کا شکریہ ادا کیا
shafresha (30-04-09), منتظمین (01-05-09), محمدخلیل (30-04-09), wajee (01-05-09), ایس اے نقوی (01-05-09), رضی (01-06-09), عبداللہ حیدر (01-05-09)
پرانا 01-05-09, 06:49 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,649
شکریہ: 9,806
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ابھی تک کسی نے سرورق کے لیے اپلائی نہیں‌کیا ہے
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
Real_Light (02-05-09), رضی (01-06-09)
پرانا 01-05-09, 08:24 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,536
کمائي: 88,172
شکریہ: 5,206
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

زبردست

کیا میں کر سکتا ہو !!!!
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
Real_Light (02-05-09), ایس اے نقوی (01-05-09), رضی (01-06-09)
پرانا 01-05-09, 08:33 PM   #4
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,649
شکریہ: 9,806
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کوئی بھی رکن سر ورق کے لیے کوئی بھی تحریر اپلائ کر سکتا ہے۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
Real_Light (02-05-09), ایس اے نقوی (01-05-09), رضی (01-06-09)
پرانا 01-05-09, 08:44 PM   #5
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,018
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں کیسے پیچھے رہ گیا
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
Real_Light (02-05-09), رضی (01-06-09)
پرانا 03-05-09, 12:28 PM   #6
Senior Member
 
Real_Light's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
کمائي: 17,179
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
Real_Light کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں Real_Light کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سید انجم شاہ مراسلہ دیکھیں
میں کیسے پیچھے رہ گیا
اگر وقاص صاحب نے ابھی تک اپلائی نہیں‌کیا تو آپ اس موقع سے فورا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
Real_Light آف لائن ہے   Reply With Quote
Real_Light کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (01-06-09)
پرانا 01-06-09, 09:34 AM   #7
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,539
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی معلومات شئیر کرنے کا شکریہ لیکن ابھی مکمل نہیں پڑھی ۔
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
رضی کا شکریہ ادا کیا گیا
Real_Light (01-06-09)
جواب

Tags
فورمز, فلسطین کاز, کورٹ, پاکستان, پاکستانی, واقعات, وزیر, قائداعظم, قدم, لڑکی, نفرت, مقابلہ, معلوم, آج, اقوام متحدہ, امریکہ, تحریر, جاوید اقبال, حماس, خواتین, روزہ, طالبان, عورت, علی, غزہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
انٹرویو وید عدنان بھائی زبیر انٹرویوز 24 17-10-11 08:15 PM
انٹرویو وید خرم بھائی (فوٹو ٹیک ) زبیر انٹرویوز 25 20-03-11 08:04 PM
انٹرویو وید کشور ناھید زبیر انٹرویوز 17 23-12-10 04:07 PM
انٹرویو وید پاکستانی لڑکی زبیر انٹرویوز 85 14-09-09 04:20 PM
جسٹس افتخار کی مدت3سال کردی گئی تو اس سال دسمبر میں جسٹس جاوید اقبال چیف ج عبدالقدوس خبریں 1 25-04-08 02:49 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:51 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger