واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


فلوٹیلا:’طاقت کا غیر ضروری استعمال ہوا‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-09-11, 02:37 PM   #1
فلوٹیلا:’طاقت کا غیر ضروری استعمال ہوا‘
ھارون اعظم ھارون اعظم آن لائن ہے 02-09-11, 02:37 PM

غزہ کے رہائشیوں کے لیے امداد لے جانے والے بحری قافلے کے خلاف اسرائیلی فوج کی کارروائی کے بارے میں اقوامِ متحدہ کی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کا بحری محاصرہ قانونی ہے تاہم اسرائیل نے اس چھاپے کے دوران نامعقول اور غیر ضروری طاقت کا استعمال کیا۔

یہ جائزہ رپورٹ تاحال باقاعدہ طور پر جاری نہیں کی گئی ہے تاہم امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے ذرائع سے حاصل کر کے اسے جمعرات کو شائع کیا ہے۔

گزشتہ برس اکتیس مئی کو سپیڈ بوٹس اور ہیلی کاپٹرز پر سوار اسرائیلی فوج نے بین الاقوامی پانیوں میں موجود امدادی قافلے کی چھ کشتیوں میں سے سب سے بڑی کشتی ماوی مرمرا پر دھاوا بول دیا تھا اور اس کارروائی میں آٹھ ترک اور ایک ترک نژاد امریکی امدادی کارکن ہلاک ہوا تھا۔

ناکہ بندی کے علاقے سے بہت فاصلے پر، اسرائیلیوں کا بغیر حتمی تنبیہ کے اتنی طاقت کے ساتھ کشتیوں پر چڑھ آنا غیر ضروری اور نامعقول تھا۔
یو این رپورٹ
نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ناکہ بندی کے علاقے سے بہت فاصلے پر، اسرائیلیوں کا بغیر حتمی تنبیہ کے اتنی طاقت کے ساتھ کشتیوں پر چڑھ آنا غیر ضروری اور نامعقول تھا‘۔

تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فوریزک شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہلاک ہونے والے بیشتر افراد کو کئی گولیاں ماری گئیں اور ان کی پشت کو بہت قریب سے نشانہ بنایا گیا اور اسرائیل نے اس بات کی طریقے سے نشاندہی نہیں کی تھی۔

تاہم نیوزی لینڈ کے سابق وزیراعظم جیفری پامر کی سربراہی میں قائم چار رکنی انکوائری کمیٹی اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کی بحری ناکہ بندی کو قانونی قرار دیا ہے۔ کمیٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کے سلسلے میں فلوٹیلا نے لاپرواہی سے کام لیا‘۔

نیوزی لینڈ کے سابق وزیراعظم جیفری پامر کی سربراہی میں قائم چار رکنی انکوائری کمیٹی اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کی بحری ناکہ بندی کو قانونی قرار دیا ہے۔ کمیٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کے سلسلے میں فلوٹیلا نے لاپرواہی سے کام لیا۔
اسرائیل اس بحری ناکہ بندی کو فلسطینی تنظیم حماس اور دیگر فلسطینی گروہوں کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے سلسلے میں احتیاطی تدبیر قرار دیتا ہے جبکہ فلسیطینیوں اور ان کے حامی اس محاصرے کو غیرقانونی قرار دیتے ہیں اور ایک اجتماعی سزا سے تعبیر کرتے ہیں۔

انکوائری رپورٹ میں اسرائیل سے کہا گیا ہے کہ وہ اس کارروائی کے بارے میں ایک ’پشیمانی کا ایک مناسب پیغام جاری کرے اور ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد یا ان کے اہلِخانہ کو زرِ تلافی ادا کرے‘۔

رپورٹ میں اسرائیل اور ترکی سے کہا گیا ہے کہ وہ مشرقِ وسطٰی میں استحکام کے لیے اپنے مکمل سفارتی تعلقات بحال کریں۔


کارروائی میں آٹھ ترک اور ایک ترک نژاد امریکی امدادی کارکن ہلاک ہوا تھا۔

ترکی نے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے بعد اس سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔ ترکی کا مطالبہ ہے کہ اسرائیل اپنے اس عمل پر معافی مانگے جبکہ اسرائیلی حکومت معافی مانگنے پر تیار نہیں تاہم اس کا کہنا ہے کہ زرِ تلافی کی ادائیگی ممکن ہے۔

اقوامِ متحدہ کی اس رپورٹ کا اجراء کئی بار اس امید کے ساتھ ملتوی کیا گیا تھا کہ ترکی اور اسرائیل کے تعلقات میں بہتری آ جائے گی لیکن ایسا ہو نہ سکا اور اب یہ جلد ہی باقاعدہ طور پر اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو پیش کر دی جائے گی۔

بی بی سی اردو۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔

 
ھارون اعظم's Avatar
ھارون اعظم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 141
Reply With Quote
پرانا 02-09-11, 03:29 PM   #2
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,510
کمائي: 52,509
شکریہ: 5,869
3,229 مراسلہ میں 6,948 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
ناکہ بندی کے علاقے سے بہت فاصلے پر، اسرائیلیوں کا بغیر حتمی تنبیہ کے اتنی طاقت کے ساتھ کشتیوں پر چڑھ آنا غیر ضروری اور نامعقول تھا۔
الفاظ کا چناؤ تو دیکھیں۔۔۔۔۔
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (02-09-11)
پرانا 02-09-11, 04:08 PM   #3
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,584
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کیا کریں، جس کی لاٹھی اس کی بھینس۔ ابھی کچھ دنوں پہلے National Geographic پر ایک ڈاکومنٹری دیکھ رہا تھا غزہ کے حوالے سے۔ یقین کریں جس طرح غزہ کے لوگوں کو بے عزت کیا جاتا ہے خوراک کے حصول کے لئے، وہ کسی بھی عام فرد کو شدت پسند بنانے کے لئے کافی ہے۔
ھارون اعظم آن لائن ہے   Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ (03-09-11)
جواب

Tags
9/11, color, ہوتا, کرے, کرتے, گئی, وزیراعظم, مکمل, ممکن, مئی, world, این, اتنی, استعمال, بول, ترک, جلد, جانے, جائے, حماس, خلاف, طور, علاقے, غیرقانونی, غزہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پیسچرائزاور غیر پیسچرائزڈ دودھ کا استعمال سید محمد عابد اپکے کالم 7 05-07-11 01:16 PM
امریکی اب بغیر پاس ورڈ کے انٹرنیٹ آئی ڈی استعمال کریں گے محمدعمر خبریں 4 12-01-11 12:46 AM
باورچی خانے کی غیر مستعمل اور عجیب وغریب آلات نورالدین باورچی خانہ 9 15-07-10 06:42 PM
انٹرنیٹ کارڈ کے بغیر انٹرنیٹ استعمال کریں پیاسا خبریں 7 02-07-08 03:43 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:56 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger