واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


فلپائن، آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس شروع

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-01-08, 09:21 AM   #1
فلپائن، آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس شروع
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 04-01-08, 09:21 AM

فلپائن، آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس شروع

آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس فلپائن میں شروع ہو گیا ہے ۔ سنگاپور کاکہنا ہے کہ اجلاس میں خطے میں انسانی حقوق کمیشن کے قیام پر اتفاق رائے ہو گیا ہے ۔منیلا میں وزرائے خارجہ اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے فلپائن کی صدر گلوریا آریو نے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے رکن ممالک کے مشترکہ محاذ کے قیام پر زور دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ چین اور بھارت خطے میں مضبوط معاشی طاقت کے طور پر ابھر رہے ہیں جن سے نہ صرف سخت مقابلہ ہے بلکہ ان کے ساتھ تعاون بھی کرنا چاہیے ۔ادھر سنگاپور کے وزیر خارجہ George Yeo نے بتایا کہ آسیان وزرائے خارجہ تنظیم کی تاریخ میں پہلی بار تیار کیے گئے چارٹر میں انسانی حقوق کمیشن کے قیام کی تجویز پر متفق ہو گئے ہیں ۔اس سے قبل فلپائن سمیت کئی رکن ممالک نے کمیشن کے قیام کی مخالفت کی تھی۔ اجلاس میں پہلی بار تیار کیے گئے تنظیم کے چارٹر پر بات چیت کے بعد اسے حتمی شکل دی جائے گی جس کے تحت سال دو ہزار پندرہ تک مکمل معاشی اصلاحات کی منصوبہ بندی کی جائے گی ۔اس کے ساتھ انسداد دہشتگردی ،ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر مؤثر عملدرآمد،قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے اقدامات اور غریب ممالک کی امداد سمیت دیگر امورپر بھی بات چیت کی جائے گی ۔آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ نے علاقائی انسانی حقوق کمیشن کے قیام پر اتفاق کیاہے ۔منیلا سے موصولہ رپورٹ کے مطابق سنگاپور کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ آسیان اجلاس میں شرکت کرنے والے ملکوں کے وزرائے خارجہ علاقائی انسانی حقوق کمیشن کے قیام پر متفق ہوگئے ہیں ۔اس سے قبل فلپائن سمیت کئی رکن ممالک نے اس کمیشن کے قیام کی مخالفت کی تھی ۔واضح رہے کہ برونائی ، کمبوڈیا ، لاؤس ، انڈونیشیا ، میانمار ، فلپائن ، سنگاپور ، تھائی لینڈ اور ویت نام آسیان کے رکن ہیں ۔(30جولائي 2007)

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 347
Reply With Quote
جواب

Tags
george, وزیر, چین, مکمل, مقابلہ, منصوبہ, سال, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
آئیں قرآن پڑہیں بمع اردو انگریزی ترجمہ ایک رکوع روزآنہ میاں شاہد ترجمہ و تفسیر 179 20-06-09 09:42 AM
کوئٹہ میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کے سربراہ ہلاک، واقعہ کے بعد ہنگامہ آرائی شروع ابن جلال خبریں 2 26-01-09 04:35 PM
امریکہ نے جاسوس سیارچوں کی نگرانی کے لیے نیا خفیہ سیٹلائیٹ زمین کے مدار میں روزانہ کر دیا وجدان دلچسپ اور عجیب 2 05-11-08 01:51 AM
پشاور:جلوزئی افغان مہاجر کیمپ کی مسماری کیلئے آپریشن شروع عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 07:45 AM
ہوم سیریز کیلئے ٹریننگ شروع کردی،سلمان بٹ خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 05-01-08 09:52 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:56 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger