واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


فوجی اراضی کی الاٹمنٹ: مولانا فضل الرحمن کا کیس نیب ہیڈ آفس کے حوالے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-12-10, 06:31 AM   #1
فوجی اراضی کی الاٹمنٹ: مولانا فضل الرحمن کا کیس نیب ہیڈ آفس کے حوالے
گلاب خان گلاب خان آن لائن ہے 17-12-10, 06:31 AM

اسلام آباد (انصار عباسی) نیب خیبر پختونخواہ نے اسلام آبا د میں موجود اپنے ہیڈ کوارٹر درخواست کی ہے کہ آرمی جی ایچ کیو کو جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھی اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اکرم خان درانی کی ڈی آئی خان میں فوجی اراضی کی الاٹمنٹ کی منسوخی کےلئے خط لکھے۔ نیب ہیڈ کوارٹر میں موجود ذرائع نے کہاکہ نیب خیبر پختونخواہ کی جانب سے یہ درخواست جے یو آئی (ف)کی مرکز میں پی پی پی کی اتحادی حکومت سے علیحدگی سے قبل موصول ہوئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین جسٹس (ر) سید دیدار حسین کی سربراہی میں کام کرنے والے نیب کے ہیڈ آفس نے قانون اور پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فوجی اراضی سویلین کو الاٹ کر نے کا ےہ معاملہ منسوخی کےلئے ابھی جی اےچ کیو کو نہیں بھجوایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ہیڈکوارٹر اس معاملے کو حکومت سے کلئیرنس ملنے کے بعد ہی آگے بڑھائے گا۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان میں فوجی اراضی کی سویلین کو متنازع الاٹمنٹ کے خلاف نیب کی کارروائی معمول کی بات ہے اور جے یو آئی کی وفاق میں حکومت سے علیحدگی اور اس معاملے کا ایک ساتھ سامنے آنا محض ایک اتفاق ہے۔ نیب خیبر پختونخواہ نے بیورو کے ہیڈ کوارٹر کو بتایا کہ 2004ءمیں مشرف دور کے دوران فوجی اراضی کی سولین کو الاٹمنٹ ایک غیر قانونی اقدام اور ایسی زمینوںکےلئے موجود قواعد و ضوابط کے منافی اقدام تھا۔ اس بناءپر نیب ہیڈ کوارٹر کو تجویز دی گئی ہے کہ آرمی ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو)کو اس اراضی کی الاٹمنٹ کی منسوخی کیلئے خط لکھا جائے۔ 2004ءمیں مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھی اور اکرم خان درانی کو 12سو کنال سمیت ہزاروں کنال فوجی اراضی الاٹ کی گئی۔ جی ایچ کیو کی جانب سے یہ قدم سابق آمر جنرل (ر) پرویز مشرف کے حکم پر اٹھایا گیاجو کہ دسمبر 2004ءکے بعد میں وردی میںموجود رہتے ہوئے اقتدار پر قابض رہنا چاہتے تھے یہ وہی تاریخ تھی جو کہ انہوں نے حزب اختلاف کے بھرپور احتجاج کے بعد وردے اتارنے کےلئے دی تھی۔سابق آمر کی جانب سے خفیہ طور پر ڈی آئی خان میں 1200کنال فوجی اراضی پچھلی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مولانا فضل الرحمن اور صوبہ سرحد میں ان کے وزیراعلیٰ اکرم خان درانی کو الاٹ کی گئی۔یہ اراضی مولانا اور درانی کے قریبی عزیز اور رشتہ داروں کے نام پر الاٹ کی گئی۔ سرحد حکومت کے ایک بورڈ آف ریونیو کے ایک سینئررکن کو بھی فوجیوں کےلئے مختص زمین کی انتہائی متنازع الاٹمنٹ میں کردار ادا کرنے کی وجہ سے 400کنال اراضی الاٹ کی گئی۔12سو کنال اراضی کے الاٹمنٹ لیٹر
Army's General Headquarters Adjutant General (Welfare and Rehabilitation Directorate)،
راولپنڈی کی جانب سے 23 اکتوبر 2004کو جاری کیا گیااور اس پر لیفٹیننٹ کرنل محمد ظفر اور برگیڈیئر DWR-Iظفر اقبال شاہ دستخط تھے، واضح رہے کہ یہ تقریبا ً مشرف کے آرمی چیف کے عہدے سے علیحدہ ہونے کی ڈیڈ لائن سے 2ماہ قبل ہوا۔مولانا فضل الرحمن اور اکرم خان درانی کے قریبی 6ساتھیوں 2،2کنال اراضی الاٹ کی گئی اور ڈی آئی خان میں تعینات ایک سینئر ریونیوافسر کو بھی زمین الاٹ کی گئی۔ دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ساری زمین ’رکھ گھاس ‘تحصیل اور ڈسٹرکٹ ڈیرہ اسمعٰیل خان میں صوبائی حکومت نے تقریباًایک لاکھ36ہزار کنال اراضی پاکستان آرمی کو اس اسکیم کےلئے الاٹ کی تھی جس کے تحت افسروں اور جونیئر کمیشنڈ افسران اور ان کے اہلخانہ کو ان کی کارکردگی ، سینارٹی اور قربانیوںکے صلے میں زرعی اراضی الاٹ کی جاتی ہے جس کا ایک مکمل فارمولا موجود ہے۔مخصوص ریونیو افسران کو بھی جی ایچ کیو کی جانب سے صوبائی حکومت کی جانب سے پاکستان آرمی کو اراضی کی الاٹمنٹ میں تعاون کرنے پر زمین الاٹ کی گئی ۔ان ریونیو افسران میں کلکٹر انور مسعودکو 200کنال ،تحصیلدار عبدالرشید کو 100کنال ، کلکٹر خان بخش کو 200کنال،سپریٹنڈنٹ رفیق کو 100کنال، پٹواری مظہر اور پٹواری خورشید کو 100، 100کنال اراضٰ الاٹ کی گئی۔بورڈ آف ریونیوکے سینئر رکن احسن اللہ محسود کو 200کنال اور ان کے پیشترورعایت خان کو 400کنال اراضی الاٹ کی گئی جوکہ فوجیوں یا ان کے اہلخانہ کو قابل قدر خدمات کے عوض عطاءکی جانی تھیں۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,973 مراسلہ میں 8,226 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 185
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (17-12-10), فرحان دانش (17-12-10), ھارون اعظم (17-12-10), عبدالقدوس (18-12-10)
پرانا 17-12-10, 10:43 AM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,649
شکریہ: 9,806
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اب مزا آئے گا جب جوتیوں‌ میں‌ دال بٹی گئ
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (17-12-10), فرحان دانش (17-12-10), پاکستانی (17-12-10)
پرانا 17-12-10, 04:25 PM   #3
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,584
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

انتقامی کارروائی لگتی ہے۔
ھارون اعظم آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 17-12-10, 06:41 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 1,445
کمائي: 26,983
شکریہ: 2,789
962 مراسلہ میں 1,967 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کوئی نئی بات ہے
یہ کام تو برطانیہ میں بھی ہوتا ہے
عامرشہزاد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 19-12-10, 02:15 AM   #5
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
کمائي: 94,211
شکریہ: 1,551
2,973 مراسلہ میں 8,226 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پرویز مشرف دور میں یہ زمینیں الاٹ کی گئی تھیں۔
گلاب خان آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
general, کوارٹر, کلکٹر, گئی, پاکستان, وردی, قواعد, قدم, مکمل, اللہ, احتجاج, اسکیم, اسلام, حکم, خلاف, خان, درخواست, سرحد حکومت, ضوابط, علیحدہ, علیحدگی, عباسی, عزیز, صوبہ, صوبائی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
فائر فوکس فانٹ رپلیس ایڈ ان محمدعمر سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 32 19-07-11 03:57 PM
سٹارٹ اپ ڈرایو یا یو ایس بی بنانا مسافر سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 1 14-01-11 03:44 AM
یو فون کا فیس بک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ طارق راحیل موبائل ہی موبائل 2 10-01-09 06:37 AM
یو ایس ایڈ چیف کا قتل۔ ام طلحہ خبریں 8 12-11-08 04:28 PM
یو ایس بی فین حنا دلچسپ اور عجیب 9 02-11-08 08:32 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:07 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger