واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


فوج اور خیبرپختونخوا بڑے دہشت گرد حملوں سے نمٹنے کیلئے تیار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-09-11, 05:24 AM   #1
فوج اور خیبرپختونخوا بڑے دہشت گرد حملوں سے نمٹنے کیلئے تیار
گلاب خان گلاب خان آن لائن ہے 15-09-11, 05:24 AM

اسلام آباد (رپورٹ: مظہر طفیل) حکومت خیبر پختون خوا اور پاک فوج نے دہشت گردی اور طالبان کے خلاف پالیسی کوتازہ دم کرتے ہوئے ان کی جانب سے کسی چیلنج سے نمٹنے کیلئے آپریشن کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق طالبان کے دو بڑے گروپ پورے ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر کی حکمت عملی کے تحت دوبارہ متحرک ہوگئے ہیں۔ خیبرپختونخوا ان کا خصوصی نشانہ ہے۔ پشاور میں پاک فوج کے سینئر ذرائع کے مطابق معتبر انٹیلی جنس رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ ملا فضل اللہ کے دہشت گردگروپ نے مقامی طالبان اور حامیوں کے تعاون سے دہشت گرد حملوں کامنصوبہ بنایا ہے جس کی ابتداءخیبرپختونخوا سے ہوگی۔ سینئر فوجی حکام کے مطابق منگل کو پشاور میں اسکول بس پر حملہ اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کے بعد فوجی اور سویلین انٹیلی جنس نیٹ و رکس صورتحال پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں جس میں خصوصی طور پر قبائلی علاقوں سمیت سوات، مالا کنڈ اور دیر شامل ہیں۔ انٹیلی جنس اطلاعات کی روشنی میں پاک فوج کا ایک تازہ دم بریگیڈ دیر بھیج دیا گیا ہے ان میں سب سے زیادہ تشویشناک پہلو سرحد کے آر پار ہونے والی دہشت گرد سرگرمیاں ہیں جو بھاری جانی نقصان کا باعث بن رہی ہیں۔ انٹیلی جنس رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ د ہشت گرد مالاکنڈ اور سوات میں بھی جہاں امن قائم کردیا گیا تھا، دوبارہ منظم اور سرگرم ہورہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے نئی صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لے لیا ہے اور دہشت گردوں کو کچلنے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں جو بحالی امن کے بعد ان علاقوںمیں دوبارہ ابھر رہے ہیں تاہم دہشت گردوں کی بیخ کنی کے لئے منصوبہ پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے دیر میں فوج کے تازہ دم دستے بھیجنے کے ساتھ نئی چوکیاںقائم کی گئی ہیں انٹیلی جنس نیٹ و رک کو بھی مربوط، مضبوط اور موثر بنایا جارہا ہے۔


روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,973 مراسلہ میں 8,226 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 109
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (15-09-11)
پرانا 15-09-11, 07:03 AM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,131
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,593 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ پاک اس ملک کی حفاظت فرمائے آمین ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
گلاب خان (16-09-11)
جواب

Tags
ہے۔, کرتے, کردیا, گئی, گرد, پورے, پاک, پشاور, والی, نگاہ, نئی, ملک, مطابق, آپریشن, آر, اللہ, اسلام, بس, خلاف, خصوصی, شروع, طور, طالبان, عملدرآمد, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تعلق توڑتا ہوں تو مکمل توڑ دیتا ہوں عبداللہ آدم شعر و شاعری 6 14-08-11 12:26 PM
توہین رسالت کے بعد توہین کعبہ,,,,آج کی دنیا…اشتیاق بیگ خرم شہزاد خرم اپکے کالم 13 24-01-11 11:00 AM
پشتون علاقوں پر قبضے کے لئے 6ماہ سے تیاریاں جاری ہے ALI-OAD خبریں 1 18-01-11 09:29 AM
تعلق توڑتا ہوں تو مکمل توڑ دیتا ہوں The Great شعر و شاعری 0 26-08-09 11:20 AM
بلو رے ٹیکنالوجی کا توڑ تیار قیصرجی کمپیوٹر کی باتیں 0 14-04-08 03:11 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:11 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger