واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے، کراچی نہیں بلا سکتے، پولیس فورس بڑھائیں گے، رحمن ملک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-08-11, 03:34 AM   #1
فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے، کراچی نہیں بلا سکتے، پولیس فورس بڑھائیں گے، رحمن ملک
گلاب خان گلاب خان آن لائن ہے 21-08-11, 03:34 AM

کراچی (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیرداخلہ ڈاکٹراے رحمان ملک نے کہا ہے کہ ملک کو غیر مستحکم کرنے کےلئے کئی اطراف سے کارروائی ہورہی ہے۔ فوج دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے، کراچی میں اسے نہیں بلا سکتے، شہر مےں پولیس فورس بڑھائیں گے، گرفتار ٹارگٹ کلرز کو 2 روز میں میڈیا پر لے آئیں گے، شہر میں بھتہ مافیاز بہت مضبوط ہوچکیں، ان کے حوالے سے کھل کر بات کرنےکی ضرورت ہے، ایک دوسرے کا علاقہ چھیننے کی کشمکش جاری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب اوربعدازاں کراچی سے اسلام آباد روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تاجروں سے طے کیا ہے کہ جس تاجر وصنعت کار کو بھتے کی پرچی ملے گی اگروہ انتظامیہ کو مطلع نہیں کرے گا تو اسکے خلاف کارروائی ہوگی، وزیرداخلہ نے دعویٰ کیا کہ دنیا کے بڑے شہروں کی نسبت کراچی میں جرائم کی شرح کم ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ کورنگی میں پولیس پر حملے کے حوالے سے6 افراد کو گرفتار کیا گیاہے تاہم یہ نہیں بتا سکتا کہ ان کا تعلق کس گروپ یا جماعت سے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں صدر سے ملاقات کےلئے اسلام آباد جارہاہوں اور رات کو ہی واپس آجاﺅں گا، اتوار کو گورنر ہاﺅس میں امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس بلایا ہے ۔ جس میں وزیراعظم خود شرکت کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائےگا اور پولیس و رینجرز کو مکمل اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔ ہفتہ کوسائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈاینڈانڈسٹری کے دورے کے موقع پر تاجروصنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تسلیم کیا کہ وزیرداخلہ نے کہاکہ دنیا کے بڑے شہروں کی نسبت کراچی میں جرائم کی شرح کم ہے۔انہوں نے تاجروں سے کہا کہ ہم رات اوردن آپ کے لئے جاگتے ہیں ایک واقعے کوبنیاد بناکرہمارے کئے کرائے پرپانی نہ پھیریں میں جانتا ہوں کہ تاجروں کے پاس بھتہ خورآتے ہیں کیوں کہ جہاں شہد ہوتا ہے مکھیاں وہیں آتی ہیں۔ بلوچستان کے حالات خراب کرنیوالوں کا پتہ بتاچکاہوں، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، ملک دشمن عناصر ملک کو غیر مستحکم کرنے کیلئے افواہیں پھیلاتے ہیں ، حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پولیس کی صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے، مارکیٹوں میں بھی پولیس کی نفری بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پرچی دینے کے بعد بھتہ نہ دینے والوں کو اغواءکرلیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جن کیخلاف بھی شکایت ملی کارروائی کی جائے گی ۔ رحمن ملک نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 100 افراد کو پکڑا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے، دو روز میں ٹارگٹ کلرز کو میڈیا کے سامنے لائیں گے، بھتہ مافیا کے خلاف کھل کربات کرناچاہتے ہیں لیکن وہ بہت مضبوط ہے،جتنے بھی مافیا ہیں انہیں کہیں نہ کہیں سے سپورٹ مل رہی ہے، سائٹ انڈسٹریل ایریا میں تاجروں کے تعاون سے سی سی ٹی وی کیمرے 4ہفتوں میں لگوادئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ دنیامیں جب بھی کبھی تباہی آئی ہے وہ حکومت اورعوام میں دوری کی وجہ سے آئی ہے، پاکستان کوبھی غیرمستحکم کرنے کےلئے کئی اطراف سے کارروائی کی جارہی ہے جس میں سازشی عناصر شریک ہیں۔ آج کراچی کی اس صورتحال پر پوراملک غم زدہ ہے، یہاں امن وامان قائم کرنے کےلئے پولیس فورس میں اضافہ کیاجائےگا۔رحمان ملک نے کہاکہ کراچی کی گھمبیر صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمنٹیرین پرمشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے تاکہ تمام عناصر کوبے نقاب کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معیشت کا حب ہے ، ملک دشمن سب سے پہلے کراچی کو نشانہ بناتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے والوں کو بتا چکا ہوں ۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,973 مراسلہ میں 8,226 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 151
Reply With Quote
پرانا 21-08-11, 04:07 AM   #2
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,688
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے، کراچی نہیں بلا سکتے، پولیس فورس بڑھائیں گے، رحمن ملک
فوج دہشت گردي كے خلاف جنگ ميں مصروف ہے۔۔ بھارت كے حملہ كرنے‌پر نہيں بلا سكتے۔۔۔
شمشاد احمد آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (21-08-11), سیفی خان (21-08-11)
پرانا 21-08-11, 01:12 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,536
کمائي: 88,172
شکریہ: 5,206
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شمشاد احمد مراسلہ دیکھیں
فوج دہشت گردي كے خلاف جنگ ميں مصروف ہے۔۔ بھارت كے حملہ كرنے‌پر نہيں بلا سكتے۔۔۔
بھارت کی فوج نہ بلا لے کراچی میں‌ امن کے لیے
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 21-08-11, 03:50 PM   #4
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,494
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بھیجو فیر حنا ربانی نوں
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورنگی, کلنگ, کراچی, کس, پولیس, پاکستان, وزیراعظم, مکمل, موقع, ممکن, انڈسٹری, انتظامیہ, اسلام, خلاف, دنیا, رات, شہر, عوام, علاقہ, عناصر, غم, صورتحال, صلاحیت, صحافیوں, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کراچی پولیس میں بھرتی کے لئے انٹرویو میں امیدواروں کے جوابات کنعان اپکے کالم 0 09-01-11 03:56 AM
چیف جسٹس کی برہمی پر وکلاءپر پولیس تشدد کی تمام ایف آئی آرز بحال ،بے قابو پولیس کسی کی نہیں سنتی جاویداسد خبریں 0 24-11-10 05:25 PM
ڈیرہ کے علاقہ مدینہ کالونی اور چاہ سید منور میں خود کش حملہ آور کی اطلاع، پولیس کو علاقے میں گھیرے م ابن جلال خبریں 0 11-10-08 11:12 PM
سوات، مدین میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 9 اہلکار جاں بحق ابن جلال خبریں 0 23-09-08 01:20 AM
ملک بھر میں وکیلوں کا احتجاج ،عدالتوں کا بائیکاٹ ،ملتان میں پولیس سے تصادم کئی زخمی عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 08:08 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:14 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger