واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


فیس بک پر نوجوانوں کے شب وروز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-09-10, 09:24 PM   #1
فیس بک پر نوجوانوں کے شب وروز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 30-09-10, 09:24 PM

بی بی سی اردو ڈاٹ کام پربلاگ
چند روز پہلے میں نے کراچی کے ایک کھاتے پیتے گھرانے کے خوش باش نوجوانوں سے پوچھا کہ آج کل آپ کے ہم عمر بچوں اور بچیوں کے مشاغل کیا ہیں- اس نے ایک شریر سی مسکراہٹ کے ساتھ کہا سچ بتاؤں، میں نے خوش ہو کر اثبات میں سر ہلایا۔ اس نے کہا کہ کالج یا نوکری پر بھی اور اس کے بعد بھی فیس بک میں گھسے رہتے ہیں۔


ہر تھوڑی دیر بعد ایک دوسرے کا اسٹیٹس اپڈیٹ چیک کرتے ہیں، اس پر لائک کا بٹن دباتے ہیں دوستوں کے دوستوں کی بہنوں کی تصویروں کی البم کھول کر دیکھتے ہیں، اس پر کمنٹس لکھتے ہیں پھر اپنے اسٹیٹس میں لکھتے ہیں آج لنچ میں کیا کھایا۔
پھر اس پر اپنے دوستوں کے تبصروں کا انتظار کرتے ہیں، کوی تبصرہ نہ کرے تو دکھی ہو جاتے ہیں۔

پھر فیس بک پر چیٹ کر کے شام کو کسی کافی شاپ میں ملنے کا پلان بناتے ہیں۔ کافی پر دوسرں کے فیس بک اسٹیٹس کا مذاق اڑاتے ہیں، ایک دوسرے کی تصویریں کھینچتے ہیں۔گھر آ کر فیس بک پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔ تھوڑی دیر تک جب کوئی لائک کا بٹن نہیں دباتا یا تبصرہ نہیں کرتا تو فون کرکے ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں کہ میری تصویر کو لائک کیوں نہیں کیا۔

مجھے نہ جانے کیوں کراچی کے خوشحال نوجوانوں کے شب و روز سن کر یوں لگا کہ پاکستان کا آزاد میڈیا اور آزاد عدلیہ بھی فیس بک کے بہترین دوست ہیں۔ ان کے شب و روز بھی ایک دوسرے کے اپڈیٹ اور لائک کے ارد گرد گھومتے ہیں۔ دونوں کی تاریخِ پیدائش بھی آس پاس ہیں، نیٹ ورکس دونوں کے ان قانون دانوں اور موسمی سیاستدانوں کے گرد گھومتے ہیں جو شادی کی دعوت میں چن چن کر بوٹیاں کھاتے ہیں۔ پھر کندھے سے کندھا ملا کر ہر اس قانون کا جنازہ پڑھنے کو تیار ہو جاتے ہیں جو ان کو وارہ نہیں کھاتا۔ کامن فرینڈز میں تجزیہ کارون کی فوج ظفرموج ہے جو اپنے ہر اسٹیٹس اپڈیٹ میں حکومت کے جانے کی تاریخ دے کر الٹی گنتی گننا شروع کردیتے ہیں۔

کبھی عدلیہ کہتی ہے کہ پارلیمینٹ کو چھوٹ دی گئی تووہ ملک کو سیکولر بنا سکتی ہے۔ اس کے فیس بک دوست فوراً لائک کا بٹن دبا دیتے ہیں۔ نہ جانے دونوں کے صفحے پر وقتاً فوقتاً حزب التحریر کی فیڈ کیوں چلتی رہتی ہے۔

پھر عدلیہ کے کسی بہت ہی سینئر جج کو یہ خیال آتا ہے کہ اگر پارلیمینٹ کل ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت دے دے تو اس مملکتِ خداداد پر کیا کیا عذاب آئے گا۔ فیس بک پر موجود سارے مشترکہ دوستوں کو پتہ ہے کہ پاکستان میں ویسے تو ہم جنس ہیں ہی نہیں اور اگر ہیں بھی تو انہوں نے کبھی اعلی عدلیہ تو کیا مقامی مجیسٹریٹ سے بھی کوئی مطالبہ نہیں کیا۔

لیکن مشترکہ دوست یہ بھی جانتے ہیں کہ فیس بک پر وقتاً فوقتاً جنس کا ذکر ہوتا رہتا ہے چاہے لعنت و ملامت کے لئے ہی صحیع، تو دوستوں میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔

اعلٰی عدلیہ کے سٹیٹس اپڈیٹ میں کبھی کبھی چینی کی قیمتوں کا بھی ذکر آتا ہے اور کبھی کبھی لاپتہ افراد کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔ لیکن آٹے چینی کے بولائے ہوے لوگ اور خفیہ اداروں کے زندان خانوں میں سڑتے ہوئے سیاسی قیدی تو فیس بک پر ہیں ہی نہیں اس لئے یہ معاملہ زیادہ دور تک نہیں چلتا۔

دونوں نے البتہ اپنے ریلیشن شپ سٹیٹس میں کمپلیکیٹڈ لکھ رکھا ہے۔ سب جانتے ہیں کہ فیس بک پر اس طرح کی باتیں وہ شادی شدہ لوگ لکھتے ہیں جن کی نیت میں فتور ہوتا ہے۔
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 110
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے جاویداسد کا شکریہ ادا کیا
کنعان (30-09-10), ھارون اعظم (30-09-10), محمدخلیل (01-10-10), مرزا عامر (30-09-10), طارق راحیل (01-10-10), عبدالقدوس (01-10-10)
پرانا 01-10-10, 12:00 AM   #2
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب

لگتا ہے منتظمین بھائی کی ابھی تک اس پر نظر نہیں گئی
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-10-10, 09:48 AM   #3
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,978
کمائي: 48,954
شکریہ: 7,292
5,961 مراسلہ میں 15,131 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
دوستوں کی بہنوں کی تصویروں کی البم کھول کر دیکھتے ہیں
عجیب بہنوں کے عجیب بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (01-10-10)
جواب

Tags
color, ہے۔, کالج, کراچی, گئی, پہلے, پاکستان, ڈاٹ, لوگ, نوکری, نوجوانوں, چلتی, میڈیا, ملک, آج, آزاد, اردو, بہترین, بچوں, خوش, شام, شادی, شروع, عدلیہ, عذاب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
آر جی ایس ٹی اور ذخیرہ اندوز جاویداسد خبریں 0 28-11-10 06:25 PM
لاہور: بجلی چوری پر 22ایس ڈی اوز معطل ابن جلال خبریں 0 17-10-08 03:43 PM
جنات کا غلام، بیس روز جنات کے ساتھ عرفان حیدر کتاب گھر 5 11-04-08 08:15 AM
کراچی کے 7تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیا گیا ابو کاشان خبریں 0 16-01-08 10:26 AM
راشد رؤف فرارکیس میں ملوث پولیس اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں2 روز کی توسیع عبدالقدوس خبریں 0 25-12-07 01:43 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:45 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger