| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 99
|
||||
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
کمائي: 94,075
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے حکومت کی مبینہ سازشی پالیسی کےخلاف احتجاجاً پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ کی دھمکی دےدی ہے۔ ہفتہ کو پنجاب ہاﺅس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی اے سی کو بھی نیب اور وفاقی محتسب کی طرح غیر موثر کرنے کے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ اُنکی ملک میں عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آڈیٹر جنرل کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور کل وقتی آڈیٹر جنرل مقرر کرنے کی بجائے قائم مقام آڈیٹر جنرل کا تقرر کر دیا گیا ہے۔ حکمران اپنی کھربوں روپے کی کرپشن بے نقاب ہونے کے خوف سے رُکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ پی اے سی نے این سی ایل، وزات داخلہ، سی ڈی اے اور پی آئی اے کے حوالے سے بعض احکامات دیئے تھے جن پر ڈیڑھ ماہ گذر جانے کے باوجود عملدرآمد نہیں ہوا ۔ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی طرح پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کو مذاق بنایا جا رہا ہے۔ میں اِس تماشے کا حصہ نہیں بن سکتا استعفیٰ کا فیصلہ کیا ہے مگر پارٹی قیادت کی ہدایت پر حکومت کو ایک اور موقع دینا چاہتا ہوں 25/26 اگست کو نئے سال کا پہلا اجلاس متوقع ہے حکومت کی طرف سے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں اجلاس کے دوران میں پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین سے مستعفی ہو جاﺅنگا۔ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ آصف علی زرداری کا اقتدار قوم کےلئے کسی عذاب سے کم نہیں۔ ایک طرف بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے دوسرف طرف حکمران قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرکے قوم کی قوت خرید کو ختم کر رہے ہیں۔ احتساب کے دروازے بھی بند ہوجائیں تو پھر پاکستان کا خدا ہی حافظ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایوان صدر پر مسلط شخص عذاب ہی کی شکل میں موجود ہے اُسکے اقتدار کو سہارا دینے والے گناہ میں برابر کے شریک ہیں۔ 92 ارکان کو جب بھی موقع ملے گا قوم کو اِس عذاب سے نجات دلانے کےلئے صف آراءہو جائینگے، تاہم حکمرانوں سے نجات صرف ہمارا فرض نہیں باقی سیاسی جماعتوں کو بھی خوف خدا ہونا چاہئے۔ نواز شریف اور شہباز شریف سے کوئی اختلاف نہیں اُن سے مشورے پر ہی لندن علاج کےلئے گیا۔ چوہدری نثار نے کہا کہ آصف زرداری عملی طور پر ملک کے چیف ایگزیکٹو ہیں تمام فیصلے ایوان صدر میں ہوتے ہیں۔غریبوں کی کوئی نہیں سنتا صرف زرداریوں کا پاکستان رہ گیا ہے۔ جب اُن سے سوال کیا گیا کہ عذاب الٰہی سے جان چھڑانے کا جمہوری اور آئینی راستہ بتائیں تو اُنہوں نے سپریم کورٹ کا نام لیا۔ جب مزید زور دیا گیاتو انہوں نے کہا کہ اُس سے پوچھیں جو ایکسٹینشن لئے بیٹھاہے!!گزشتہ 55 برسوں کی ریکوری 5 ارب سے زیادہ نہ تھی مگر موجودہ پی اے سی نے پہلے برس 19 ارب 40 کروڑ دوسرے سال 24 ارب اور تیسرے برس 70 کروڑ کی ریکوری کرکے 115 ارب روپے قومی خزانہ میں اضافہ کیا۔ پی اے سی نے ان اداروں کو بھی احتساب کے نیٹ میں شامل کیا جن کا ذکر کرنا بھی مشکل تھا، کسی سے امتیاز نہیں برتا۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23) |
|
|
|
| گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا | نیلم خان (14-08-11) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,904
کمائي: 561,124
شکریہ: 25,574
10,451 مراسلہ میں 38,592 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مگر موجودہ پی اے سی نے پہلے برس 19 ارب 40 کروڑ دوسرے سال 24 ارب اور تیسرے برس 70 کروڑ کی ریکوری کرکے 115 ارب روپے قومی خزانہ میں اضافہ کیا
یہ پیسہ کہاںگیا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
__________________
سمندر نے سمندر ،دریا نے دریا جانا مجھے جسکا جتنا ظرف تھا اتنا ہی پہچانا مجھے |
|
|
|
| نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا | سیفی خان (14-08-11) |
![]() |
| Tags |
| color, فرض, کورٹ, پاکستان, لندن, نواز شریف, نثار, موقع, موجودہ, متوقع, آصف زرداری, اسلام, خان, خدا, خصوصی, راستہ, زرداری, سپریم, سال, شخص, علی, علاج, عدم, صدر, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| پولیس کی موبائلوں پرنظر رکھنے کےلئے سی سی پی آفس میں اسکرینیں نصب | skjatala | خبریں | 4 | 22-06-11 08:29 PM |
| ہنسنے کی بات چھوڑ کہ ہنستا تو میں بھی ہوں | عبداللہ آدم | شعر و شاعری | 3 | 11-04-11 01:03 PM |
| قیادت سے دلبرداشتہ پی پی رکن اسمبلی کا ملک اور سیاست چھوڑنے کا فیصلہ اسلام | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 02-07-08 07:40 AM |
| کوئی پوچھے تو نہ کہنا کہ ابھی زندہ ہوں | خرم شہزاد خرم | شعر و شاعری | 0 | 01-07-08 05:13 PM |
| آئی سی ایل میںپاکستان کا نام کیوں ---- پی سی بی نے ایکشن لینے کا فیصلہ کرل | محمدعدنان | کرکٹ | 1 | 16-04-08 11:27 AM |