|
فیڈریشن کپ ٹینس:امریکا جرمنی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں

05-02-08, 09:31 AM
فیڈریشن کپ ٹینس:امریکا جرمنی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں
کیلیفورنیا . . . فیڈریشن کپ ٹینس میں امریکا جرمنی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ۔کیلی فورنیا کے لا جولا بیچ اینڈ ٹینس کلب میں ہونے والی ٹائی میں امریکا کی لنڈزے ڈیونپورٹ کو جرمن حریف جولیا گورجز JULIA GOERGES کے خلاف کامیابی کے لیے بہت زیادہ محنت نہیں کرنا پڑی۔امریکی اسٹار نے پہلا سیٹ چھ ایک کے اسکور سے جیتا ،دوسرے سیٹ میں جرمن کھلاڑی صرف دو پوائنٹس حاصل کر سکیں ۔امریکا کی جانب سے پہلی مرتبہ فیڈریشن کپ میں شرکت کرنے والی Ashley Harkleroad نے شاندار کھیل پیش کیا اور Sabine Lisicki کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی ۔پہلا سیٹ چھ چار کے اسکور پر ختم ہوا،تاہم دوسرے سیٹ میں مقابلہ ٹائی بریک تک گیا ۔ ایشلے نے سات پانچ کے اسکور سے کامیابی حاصل کر کے امریکا کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا ،جہاں اس کا مقابلہ 26 اور 27 اپریل کودفاعی چمپئن روس سے ہو گا ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|