واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


قائدین کی برسی پر دوگھنٹے اضافی کام

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-01-09, 11:22 AM   #1
قائدین کی برسی پر دوگھنٹے اضافی کام
چیتا چالباز چیتا چالباز آن لائن ہے 24-01-09, 11:22 AM

صوبہ سرحد کی حکومت نے جنگ آزادی کے رہنماء خان عبدالغفار خان اور اے این پی کے مرحوم رہنماء خان عبدالولی خان کی برسی کے موقع پر روایات کے برعکس سرکاری محکموں میں دو گھنٹے اضافی کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکمران جماعت عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے بی بی سی کو بتایا کہ پاکستان میں ہمیشہ سے یہ روایت رہی ہے کہ اقتدار میں آنے والی جماعت اپنے قائدین کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کرتی ہے مگر انہوں نے اپنے رہنماؤں کی برسی کے موقع پر سرکاری دفاتر میں دو گھنٹے اضافی کام کرنے کا فیصلہ کرکے ایک نئی اور کام دوست روایت قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ باچا خان اور خان عبدالولی خان کی مشترکہ برسی اتوار کے روز پشاور سمیت پورے صوبے میں منائی جائے گی مگر سنیچر کو وزیر اعلی اور وزراء سمیت تمام سرکاری اداروں میں دو گھنٹے اضافی کام کیا جائے گا۔

جماعت اسلامی نے صوبائی حکومت کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کسی جماعت کی قائدین کی برسی کی کے موقع پر اس قسم کے فیصلے کا مقصد سرکاری اداروں میں مداخلت کے مترادف ہے۔تاہم میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ انہوں نے کام کرنے کی ایک مثبت روایت قائم کی ہے لہذا اس کی حوصلہ شکنی کی بجائے حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔

عبدالحئی کاکڑ
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، پشاور

 
چیتا چالباز's Avatar
چیتا چالباز
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 801
شکریہ: 1,491
503 مراسلہ میں 1,171 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 169
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, ڈاٹ, وزیر, موقع, اردو, اسلامی, خان, دوست, صوبہ, صوبے, صوبائی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سی آئی اے سمیت کسی غیر ملکی ایجنسی کو پاکستان میں آزادانہ کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی گلاب خان خبریں 0 28-02-11 05:13 AM
ایس سی او ٹول بار کسی بھی مہنگے سرچ انجن آپٹیمائزیشن سافٹ ویر سے بہتر یاسر عمران مرزا SEO and Marketing 15 28-11-10 12:55 AM
پی سی بی نے سری لنکن ٹیم پر حملے کی رپورٹ آئی سی سی کو بھیج دی جاویداسد خبریں 0 18-08-10 10:28 PM
آئی سی ایل میں‌پاکستان کا نام کیوں ---- پی سی بی نے ایکشن لینے کا فیصلہ کرل محمدعدنان کرکٹ 1 16-04-08 11:27 AM
لوگوں کو پسند کا چینل دیکھنے کی آزادی دی جائے، سی پی این ای کراچی ( جنگ نیوز) ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد میڈیا اور جیو پر پابندیوں کو آج عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 08:27 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:46 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger