واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


قبائلی رہنماؤں کا اجلاس ،"تحر یک طالبان پاکستان" کے قیام کا اعلان ،بیت اللہ محسود امیر ہو نگے ،40 رکنی شوریٰ کی تشکیل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-12-07, 07:52 AM   #1
قبائلی رہنماؤں کا اجلاس ،"تحر یک طالبان پاکستان" کے قیام کا اعلان ،بیت اللہ محسود امیر ہو نگے ،40 رکنی شوریٰ کی تشکیل
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 15-12-07, 07:52 AM

سوات (ریڈیو رپورٹ/) پاکستان کے قبائلی علاقوں اورصوبہ سرحد میں مبینہ طور پر سرگرم طالبان کے مختلف گروپوں نے متحد ہو کر بیت اللہ محسود کی قیادت میں ”تحریک طالبان پاکستان“ کے نام سے ایک نئی تنظیم قائم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ طالبان نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ حکومت پاکستان کے ساتھ جنگ کرنے یا معاہدہ کرنے کا فیصلہ کسی ایک علاقے کی سطح پر نہیں بلکہ نئی تنظیم کے تحت متفقہ طور پر کیا جائیگا۔طالبان کمانڈر بیت اللہ محسود نے بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں سات قبائلی ایجنسیوں جنوبی وشمالی وزبرستان، کرم باجوڑ، اورکزئی، خیبر اور مہمند ایجنسی کے علاوہ صوبہ سرحد کے مالاکنڈ ڈویژن کے بونیر، سوات، کوہستان اور درہ آدم خیل علاقوں سے تعلق رکھنے والے مختلف طالبان گروپس کے تقریباً بیس نمائندوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں ”تحریک طالبان پاکستان‘ کے نام سے ایک نئی تنظیم کا قیام عمل میں لایاگیا ہے۔ بیت اللہ محسود کے مطابق اجلاس کے دوران ایک چالیس رکنی شوریٰ بھی تشکیل دی گئی ہے، جس کا امیر بیت اللہ محسود اور ترجمان مولوی عمر کو منتخب کیاگیا ہے۔دریں اثناء سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران مولانا فضل اللہ کے اہم ساتھی مولوی بشیر سمیت 14 قبائلیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار افراد پولیس کی تحویل میں ہیں اور ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔آرمی ہواء بازوں نے سیدو شریف ایئرپورٹ کو دوبارہ کھولنے کیلئے آزمائشی طور پر دو مشاق پروازیں کامیابی سے اتاریں۔ضلع بنوں اور لکی مروت کے درمیان کوٹ کشمیر کے مقام پر پولیس پوسٹ پر جمعہ کی شب رات کو نامعلوم افراد نے راکٹ فائر کیا جس سے پولیس پوسٹ کو معمولی نقصان پہنچا اور معراج نامی سپاہی زخمی ہو گیا
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 409
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پوسٹ, پاکستان, معراج, آپریشن, اللہ, امیر, رات, طالبان


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
انٹرنیٹ میں انقلابی سہولتوں کا اضافہ: "بنگ" اور "ویوز" Hashims Search Engines 8 02-09-11 03:24 PM
"کوئی" "کسی" سفارت خانے سے وزیر اعظم ہاوس کی جاسوسی کر رہا تھا حیدر خبریں 6 11-10-10 04:49 PM
بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی "پاکستان کے ”اسلامی بھائی “ کہاں ہیں " فرحان دانش خبریں 20 21-08-10 07:41 PM
پاکستان میں ہجڑوں کی قانونی جیت اور نعرہ "وصولی تک ڈیرے ڈال رکھیں گے" گوہر گپ شپ 11 25-12-09 02:08 PM
بیت اللہ محسود کا وزیرستان میں شاندار استقبال، جشن،40 دنبوں کا صدقہ۔ ابن جلال خبریں 0 05-10-08 01:13 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:50 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger