واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


قبائلی علاقوںمیں میزائل حملے باہمی رضا مندی سے ہو رہے ہیں، عمران خان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-09-08, 10:33 PM   #1
قبائلی علاقوںمیں میزائل حملے باہمی رضا مندی سے ہو رہے ہیں، عمران خان
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 19-09-08, 10:33 PM

قبائلی علاقوںمیں میزائل حملے باہمی رضا مندی سے ہو رہے ہیں، عمران خان
اسلام آباد (پاک ڈاٹ نیٹ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اپنے موقف پر قائم ہیں، ججوں کی بحالی کی تحریک کو کوئی ختم نہیں کر سکتا، سابقہ حکومت کے امریکہ کے ساتھ آپریشن کے حوالے سے معاہدے ہوئے ہیں انہیں پارلیمنٹ میں لا کر بحث کروائی جائے، امریکہ کے قبائلی علاقوں میں میزائل حملے باہمی رضا مندی سے ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کی جانب سے دیئے گئے افطار کے موقع پر ورکروں سے خطاب اور بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان نے کہا کہ جب تک چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اپنے موقف پر قائم ہیں کوئی ججز کی بحالی کی تحریک کو ختم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بعض ججوں کے بحال ہونے سے حوصلہ شکنی ہوئی ہے مگر تحریک ختم نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کے امریکہ کے ساتھ قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن کے حوالے سے جتنے معاہدے ہوئے ہیں انہیں پارلیمنٹ میں لایا جائے اور ان پر بحث کی جائے۔ عمران خان نے کہا کہ این آر او کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں ہے۔ آصف علی زرداری نے این آر کے ذریعے اپنے قتل اور کرپشن کے کیسز ختم کئے ہیں۔ آئین میں این آر او کو تحفظ حاصل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں آپریشن کے دوران جتنی اموات ہوئی ہیں ان کی تحقیقات کروائی جائے کہ مرنے والوں کا تعلق طالبان سے تھا یا تمام عوام تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں سے امپورٹڈ وزیراعظم زیادہ اچھا تھا عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جبکہ ہمارے ملک میں تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے خرچے بڑھا کر عوام کا پیسہ ضائع کر رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ فاٹا آپریشن سے دہشت گردی بڑھ رہی ہے اور کچھ نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی جمہوریت اس وقت آئے گی جب عدلیہ آزاد ہو گی اور میاں نواز شریف کو بہت پہلے فیصلہ کر لینا چاہیے تھا حکمران اتحاد کو اتنا وقت نہیں دینا چاہیے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکہ میزائل مار رہا ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں یہ سب کچھ باہمی رضا مندی سے ہو رہا ہے۔ اس بارے میں وزیراعظم سے پوچھا جائے تو وہ کہتے ہیں کہ کیا ہم امریکہ پر حملہ کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ چاہے سب جماعتیں وکلاءتحریک کا ساتھ چھوڑ دیں ہم چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عبدالفطر کے بعد جماعت کا عوام سے رابطہ بڑھایا جائیگا۔

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 184
Reply With Quote
جواب

Tags
پاک, پاکستان, ڈاٹ, وزیراعظم, نواز شریف, موقع, موجودہ, آپریشن, امریکہ, جواب, خان, زرداری, طالبان, علی, عمران, عمران خان, صحافیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ریلوے انجنوں کی خریداری میں 40ارب کا گھپلا معمولی بات نہیں، خدارا ملک پر رحم کریں، چیف جسٹس گلاب خان خبریں 0 02-02-11 03:47 AM
نرگس سیٹھی آج کی کونڈو لیزا رائس ہیں، وزیراعظم گیلانی گلاب خان خبریں 0 23-12-10 05:37 AM
میں عاشق ہوں۔ عاشق چانگ تعارف 13 14-03-08 08:39 AM
ڈیمز بن رہے ہیں، آبی وسائل بہتر انداز میں استعمال کیے جائیں، صدر پرویز عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 08:04 AM
ہماری حکومت میں نحوست نہیں، عوام ہمیں کامیاب کریں، وزیر اعلیٰ عبدالقدوس خبریں 0 08-11-07 03:32 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:50 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger