واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


قتل کے بدلے بارہ لڑکیاں دینے کا فیصلہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-05-11, 10:32 AM   #1
قتل کے بدلے بارہ لڑکیاں دینے کا فیصلہ
سیفی خان سیفی خان آف لائن ہے 07-05-11, 10:32 AM

چار سال قبل ضلع شکارپور میں مہر برادری کے دو گرہوں کے درمیان معمولی بات پر پیدا ہونے والے تنازعہ میں چار افراد کے قتل کے بعد ہونے والی دشمنی ختم کرنے کے سلسلے میں ہونے والے جرگے میں قتل کے عوض بارہ لڑکیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دونوں خاندان ایک ہی برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان لوگوں کے درمیان جمعہ کے روز ضلع سکھر کے علاقے پنون عاقل کے ایک گاؤں رضا گوٹھ میں ایک جرگہ ہوا۔ جرگہ میں علاقے کے وڈیرے ابراہیم مہر نے فیصلہ دیا کہ چار قتل کے عوض پریل مہر اپنے گھر کی بارہ لڑکیوں کے رشتے الن مہر کو دیں گے۔

بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے نامہ نگار کے مطابق ہلاک شدگان کا تعلق الن مہر کے گھرانے سے تھا۔ ایک قتل کے عوض تین رشتہ طے ہوئے جسے فریقین نے باہمی رضا مندی سے قبول کیا حالانکہ تمام لڑکیاں کم سن ہیں۔ کسی معاملے میں صلح کرانے کے لیے لڑکیوں کے رشتے دینے کو ونی کی رسم قرار دیا جاتا ہے۔

جب جرگہ کی خبر عام ہوئی تو پولیس حکام نے واقع کا نوٹس لیا۔ سکھر کے ڈسٹرکٹ افسر اعتزاز گورایا کے مطابق چونکہ یہ غیر قانونی فیصلہ ہے اس لیے پولس کو مداخلت کرنا پڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقدمہ کے اندراج کے بعد پولس جرگہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔ پولیس کے حرکت میں آنے کے بعد جرگہ کرنے والے لوگ غائب ہوگئے ہیں ۔ پنو عاقل کے بعض اخبار نویسوں کا کہنا ہے کہ ابراہیم مہر نے انہیں بتایا تھا کہ جرگہ نہیں کیا گیا ہے بلکہ یہ لوگ منت سماجت کرتے ان کے پاس صلح کے لیے آئے تھے اس لیے ان کے درمیان صلح کرا دی گئی۔

سکھر میں ہی ہائی کورٹ کی ایک سرکٹ بینچ نے سن دو ہزار پانچ میں ایک مقدمہ میں فیصلہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ جرگہ کرنے پر پابندی عائد کی جاتی ہے اور قتل کے معاملے پر کسی قسم کا جرگہ نہیں ہوگا۔ اس فیصلے کے باوجود علاقے کے با اثر سیاسی لوگوں نے بار بار جرگے منعقد کیے اور قتل جیسے معاملات پر بھی فیصلے دیے اور قاتلوں پر جرمانے عائد کر کے ان کی جان بخشی کی گئی۔ بااثر لوگوں کی دیکھا دیکھی چھوٹے وڈیرے بھی جرگے کرنے لگے ہیں اور قتل کے معاملات پر فیصلے کیے جارہے ہیں۔

بی بی سی اردو
__________________

میرا بلاگ۔ صدائےقلندرhttp://saifikhan011.blogspot.com/

 
سیفی خان's Avatar
سیفی خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 215
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے سیفی خان کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (07-05-11), مرزا عامر (07-05-11), آبی ٹوکول (07-05-11), حیدر Rehan (07-05-11), سحر (07-05-11), صبیحہ (07-05-11)
پرانا 07-05-11, 01:35 PM   #2
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,885
کمائي: 51,254
شکریہ: 7,968
2,143 مراسلہ میں 4,916 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جہاں جتنی جہالت ہوگئی وہاں اتنا ہی ظلم ہوگا
حیدر Rehan آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا
فرحان دانش (07-05-11), مرزا عامر (07-05-11), صبیحہ (07-05-11)
پرانا 07-05-11, 02:05 PM   #3
Senior Member
 
صبیحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: my home
مراسلات: 413
کمائي: 4,719
شکریہ: 431
333 مراسلہ میں 736 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایسا ہی ہے حیدرجہان جہالت ہوگی وہان ایسا ہی کچھ ہو گا یا اس بھی بدتر
صبیحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
صبیحہ کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan (07-05-11)
پرانا 07-05-11, 03:29 PM   #4
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,510
کمائي: 52,509
شکریہ: 5,869
3,229 مراسلہ میں 6,948 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بدترین۔۔۔۔۔
خواتین جو معاشرے کی زینت ہیں انکو بکاؤ مال سمجھ رکھا ہے
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-05-11, 04:07 PM   #5
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,784
کمائي: 41,195
شکریہ: 2,665
1,640 مراسلہ میں 3,770 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت ہی کنجرقسم کے لوگ ہیں یہ وڈیرے
فرحان دانش آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-05-11, 05:52 PM   #6
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,494
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فرحان دانش مراسلہ دیکھیں
بہت ہی کنجرقسم کے لوگ ہیں یہ وڈیرے
تے ہور کی ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, کرے, کرتے, گھر, پولیس, پڑی, ڈاٹ, والی, لیا۔, چار, مطابق, اردو, بارہ, خلاف, خبر, دیکھا, دیں, رشتے, سال, سرکٹ, ضلع, علاقے, عائد, غائب, صلح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عادل عدالت کا عادل فیصلہ ابو عمار دلچسپ اور عجیب 3 03-01-11 01:49 PM
تاریخی بابری مسجد کاہندو فیصلہ سنادیا گیا مسجد کی اراضی تین حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ جاویداسد خبریں 8 12-12-10 03:18 PM
یہ فیصلہ ہے رضی 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان 14 06-09-10 08:42 PM
فیصل بھائی کو خطرہ rabab تھانہ 29 25-06-10 09:40 AM
مبارک ہو فیصل بھائی wajee آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی 18 10-05-09 08:50 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:52 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger