|
قدر میں مزید کمی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی ریکارڈ قیمت،62روپے کا ہوگیا

05-01-08, 09:36 AM
قدر میں مزید کمی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی ریکارڈ قیمت،62روپے کا ہوگیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک کی جانب سے جمعہ کو 10ارب روپے کے ٹریژری بلز کی فروخت کے باوجود ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قد میں کمی کا سلسلہ نہیں رک سکا اور جمعہ کو روپے کی قدر میں مزید 8سے 10پیسے کی کمی سے ڈالر 62روپے کا ہوگیا۔ جو کہ 6سال بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی ریکارڈ قیمت ہے فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق جمعہ کو ڈالرکے مقابلے میں روپیہ دباؤ کا شکاررہا جس کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی کا رحجان بڑھتا رہا جمعہ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 61.98 اور 61.99روپے ریکارڈ کی گئی ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایک جانب درآمدی بل تیزی سے بڑھ رہا ہے دوسری جانب ملک کے سیاسی حالات کے باعث فنانشل مارکیٹ سے ڈالر کا آؤٹ فلو بڑھ گیا ہے اگرچہ دنیا میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی ہے مگر پاکستان میں صورتحال یکسر مختلف ہے مارکیٹ میں لیکویڈٹی کرنچ پر قابو پانے کیلئے اسٹیٹ بینک مسلسل اقدام کررہا ہے مگر مارکیٹ میں استحکام نظر نہیں آرہا۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت نہ بڑھائی تو روپے کی قدر مزید کم ہونے کی توقع ہے۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|