واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


قذافی کے اقتدار نہ چھوڑنے پر عوام مزید مشتعل، وزیرداخلہ اور کئی سفیر ساتھ چھوڑ گئے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-02-11, 05:04 AM   #1
قذافی کے اقتدار نہ چھوڑنے پر عوام مزید مشتعل، وزیرداخلہ اور کئی سفیر ساتھ چھوڑ گئے
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 24-02-11, 05:04 AM

متعدد علاقوں کا کنٹرول فوج کے حوالے، مشرقی خطہ آزاد کرالیا ، باغیوں کا دعویٰ، یورپی یونین کا پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
طرابلس، دوحہ (ایجنسیاں،ٹی وی رپورٹ) لیبیا میں عوامی احتجاج کا سلسلہ ساتویں روز بھی جاری ہے، مظاہرین معمر قذافی کی جانب سے اقتدار نہ چھوڑنے کے اعلان کے بعد مزید مشتعل ہوگئے، وزیرداخلہ سمیت کئی وزراء اور بیرون ممالک میں تعینات سفیر بھی مستعفی ہوگئے ہیں، لیبیا کے متعدد علاقوں کا کنٹرول فوج کے حوالے کردیا گیا ہے اور باغی فوجیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کا مشرقی خطہ معمر قذافی کے کنٹرول سے آزاد کرالیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب یورپی یونین نے لیبیا پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معمر قذافی کی جانب سے عوام کو طاقت کے ذریعے کچلنے کی دھمکی قبول نہیں اور یورپی یونین کے 10ہزار سے زائد شہریوں کو لیبیا سے نکالنے کے لئے تمام انتظامات مکمل ہیںجبکہ اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کونسل نے لیبیا کے مسئلے پر بحث کےلئے جمعہ کو خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ لیبیا کے سیاسی بحران کا مشاہدہ کیا جارہا ہے اور پابندیاں عائد کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق لیبیا کے مشرقی علاقوں میں تشدد زور پکڑ گیا ہے‘ تبروک کے قریب واقع شہر بیادا میں معمر قذافی کی حامی ملیشیاءکے ارکان کو پکڑ کر مار دینے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق قذافی مخالف تحریک نے تبروک‘ بن غازی اور مصر کے ساتھ لیبیا کے دوسرے سرحدی شہروں میں زور پکڑ لیا ہے اور وہاں فوجیوں کی ایک تعداد نے بھی بغاوت کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق لیبیا کے مشرق میں مصر کی سرحد اور ساحل ہونے کی وجہ سے لیبیا سے انخلاءچاہنے والے غیرملکیوں کی بڑی تعداد ادھر کا رخ کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق غیرملکی مہاجرین کا پہلا گروپ لیبیا سے سرحد پار کرکے تونیسیا میں داخل ہوگیا ہے ان افراد میں لیبیا کے لوگ بھی شامل ہیں۔ یہ گروپ کرائے پر لی گئی گاڑےوں اور 2بسوں کی مدد سے وہاں پہنچا ہے۔ ان میں 4700 تونیسین‘ 120 ترک اور ایک درجن کے قریب لبنانی باشندے ہیں جبکہ چند کا تعلق مغربی افریقی ممالک سے ہے۔ لیبیا کے ایئرفورس کے ایک پائلٹ نے اپوزیشن کے اہم مرکز پر بم گرانے سے انکار کرتے ہوئے ساتھی پائلٹ کے ہمراہ طیارے سے انخلاءکردیا جس کے باعث جنگجو طیارہ مظاہرین میں جا گرا۔ اخباری رپورٹ کے مطابق پائلٹ اتی البدالی اور کوپائلٹ علی عمر قذافی نے بم گرانے کے حکم کو نہ مانتے ہوئے طیارے سے پیراشوٹس کے ذریعے انخلاءکیا۔ جبکہ لیبیا کے مستعفی ہونےوالے وزیرانصاف نے کہا ہے کہ معمرقذافی 1988 میں لوکربی میں بمباری کرنے کےلئے ازخود حکم دیا تھا جس کے میرے پاس ثبوت موجود ہیں۔ انٹرنیشنل فیڈریشن ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتہ سے معمر قذافی کےخلاف لیبیا میں ہونےوالے احتجاج میں 640 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ فیڈریشن کی رہنما سوہیار نے کہا کہ لیبا کی حکومت کی جانب سے بتائی گئی ہلاکتوں کی تعدادسے دہ گناہ زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنغازی میں احتجاج کے دوران عوام پر فائرنگ سے انکار کرنےوالے 130 اہلکاروں کےخلاف کارروائی بھی بنغازی میں جاری ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ معلومات لیبا کے ہیومن رائٹس گروپس اور تریپولی میں آرمی ذرائع سے حاصل ہوئی ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ لیبیا کے سیاسی بحران کا مشاہدہ کیا جارہا ہے اور پابندیاں عائد کرنے پر غور کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے عالمی برادری سے بھی رابطے میں ہیں۔ دریں اثناء غیرملکیوں نے لیبیا کی روز بہ روز بگڑتی صورتحال کے پیش نظر انخلاء شروع کردیا ہے اور کئی افراد لیبیا سے تیونس کےلئے نکل چکے ہیں جبکہ برطانیہ نے لیبیا سے اپنے شہریوںکو نکالنے کےلئے چارٹرڈ طیارہ بھیج دیا ہے۔ تریپولی ایئرپورٹ پر پریشان حال مسافر لیبیا سے نکلنے اور جہاز پر سوار ہونے کیلئے ایک دوسرے سے جھگڑ رہے ہیں ۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 234
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (24-02-11)
پرانا 24-02-11, 05:53 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,349
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

وہ مر جائے گا یا خودکشی کرلے گا مگر ہار نہیں مانے گا
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (24-02-11)
پرانا 24-02-11, 06:17 AM   #3
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
کمائي: 94,075
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ
کوئی بھی آمر کبھی عزت سے نہیں گیا۔
گلاب خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (24-02-11), عبداللہ آدم (24-02-11)
پرانا 24-02-11, 08:12 AM   #4
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,349
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : گلاب خان مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ
کوئی بھی آمر کبھی عزت سے نہیں گیا۔
جناب جمہوریت شیطانی نظام ہے مان لیں اس بات کو
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
shafresha (24-02-11), عبداللہ آدم (24-02-11)
کمائي نے عبدالقدوس کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
24-02-11 shafresha جمہوریت شیطانی نظام ہے 10
پرانا 24-02-11, 04:44 PM   #5
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,041
شکریہ: 24,031
4,992 مراسلہ میں 14,714 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اس کی پھوں پھاں بی دیکتے ہیں کتنے دن چلتی ہے.
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-02-11, 07:19 PM   #6
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,226
شکریہ: 25,210
16,394 مراسلہ میں 41,641 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس کی پھوں پھاں تو شاید دو دن چل ہی جائے لیکن اس دوران بے گناہ عوام جو مرے گی اس کو کن نوافل کا ثواب ملے گا؟
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-02-11, 09:18 PM   #7
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,349
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
اس کی پھوں پھاں تو شاید دو دن چل ہی جائے لیکن اس دوران بے گناہ عوام جو مرے گی اس کو کن نوافل کا ثواب ملے گا؟
آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ وہ لوگ بےگناہ ہیں؟
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-02-11, 09:20 PM   #8
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,226
شکریہ: 25,210
16,394 مراسلہ میں 41,641 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اور آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ظالم حکمران سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کرنا ایسا گناہ ہے کہ قتل عام کیا جائے؟
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہے۔, کنٹرول, گئی, لوگ, نظر, مکمل, ملک, مطابق, آزاد, اقوام متحدہ, احتجاج, ترک, ثبوت, خصوصی, شروع, طلب, عوام, عوامی, علی, عالمی, عائد, غور, غازی, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
منتظر الزیدی پر تشدد کرکے زبردستی وزیراعظم کے نام معافی نامہ لکھوایا گیا ۔ عودے الزیدی چیتا چالباز خبریں 4 02-08-11 11:06 PM
وکی لیکس کے ڈرون حملے جاری، دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان پر بھی بمبارمنٹ، پول کھلنے لگے جاویداسد خبریں 1 01-12-10 01:59 PM
ھمارے بھولے وزیرِاعظم Haya 786 سیاست 4 15-09-09 05:44 PM
چین کے ساتھ مزید دو ایٹمی بجلی گھر کے معاہدے کئے گئے۔ وزیر خارجہ ابن جلال خبریں 0 18-10-08 03:01 PM
پولیس، عوام رابطے بہتر کئے جائیں گورنر، صوبائی وزیر داخلہ سے گفتگو عبدالقدوس خبریں 0 17-04-08 09:21 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:52 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger