واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


قرار داد کے ذریعے جج بحال نہیں ہوسکتے ، ملک قیوم ، ہم ایسا کرینگے، وفاقی و

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-04-08, 01:59 PM   #1
قرار داد کے ذریعے جج بحال نہیں ہوسکتے ، ملک قیوم ، ہم ایسا کرینگے، وفاقی و
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 23-04-08, 01:59 PM

قرار داد کے ذریعے جج بحال نہیں ہوسکتے ، ملک قیوم ، ہم ایسا کرینگے، وفاقی وزیر
کراچی (جنگ نیوز) اٹارنی جنرل پاکستان ملک عبدالقیوم نے کہا ہے کہ محض ایک پارلیمانی قرار داد کے ذریعے جج بحال نہیں ہوسکتے اور اِس سلسلے میں سپریم کورٹ بار کے صدر اعتزاز احسن اور میرا مناظرہ جیو نیوز پر براہ راست نشر کیا جاچکا ہے جس میں ، میں نے اپنا واضح موقف پیش کردیا تھا۔ ایک سوال پر اُن کا کہنا تھا کہ دونوں قائدین کے درمیان ہونے والی پریس کانفرنس میں نے پوری طرح سنی ہے جس صرف یہ کہا گیا ہے کہ ہم ججوں کو بحال کریں گے اور اس کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور وہ کمیٹی جو بھی فیصلہ کرے گی اُسے قبول کیا جائے گا۔ ملک قیوم کا کہنا تھا کہ ججوں کی بحالی پر کسی کو اعتراض نہیں البتہ اُنہیں بحال کرنے کا طریقہ کار پر اعتراض ہے۔اس پر مزید بحث اُس وقت اچھی لگے گی جب اِس سلسلے میں قرار داد پیش ہوگی ۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا کہ ججوں کی بحالی پر وزیر اعظم کا مشورہ ضرور لیا جاتا ہے البتہ ابھی تک وزیر اعظم کا کوئی مشورہ میرے سامنے نہیں آیا ۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام میں وفاقی وزیر برائے بہبود آبادی میر ہمایوں عزیز کرد ، مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا اور معروف قانون دان اطہر من اللہ بھی شریک تھے۔ میر ہمایوں عزیز کرد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک عبدالقیوم ہماری حکومت کے اٹارنی جنرل نہیں ، وہ محض ون مین شو کا کردار ادا کررہے ہیں اُنہیں جو حکم ملتا ہے وہ آگے بڑھا دیتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ معزول جج صرف پارلیمانی قرار داد کے ذریعے ہی بحال ہوں گے ، ہم چاہتے ہیں کہ عدلیہ اس طرح بحال ہو کہ مستقبل میں اُس کے ساتھ کوئی زیادتی نہ ہو۔ ایک سوال پر ہمایوں کرد کا کہنا تھا کہ اُلٹی گنتی پر کوئی یقین نہیں رکھتا ، گنتی ہمیشہ سیدھی ہونی چاہئے۔ججوں کے ٹرن اوور سے ہمیں کوئی فائدہ نہیں ، ہم عدلیہ کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ اُنہوں نے بلوچستان یونیورسٹی کے چانسلر صفدر کیانی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم افراد ملک میں دہشت گردی کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم نہیں جانتے کہ دہشت گردوں کے کیا مقاصد ہیں۔ پاکستان مسلم دُنیا کی ایٹمی قوت ہے اور اسے غیر مستحکم کرنے کیلئے محترمہ کی شہادت، بلوچستان آپریشن جیسی سازش ہو رہی ہیں ۔ اطہر من اللہ نے کہا کہ پرویز مشرف کے علاوہ کوئی اور سازش نہیں کررہا ، اٹارنی جنرل کا بیٹھے رہنا بھی ایک سازش ہے۔ سازشی عناصر نہیں چاہتے تھے کہ نوازشریف اور آصف زرداری اکٹھے ہوجائیں ، یہ تمام لوگ اپنی انا کی خاطر اس ملک کی سالمیت کو داؤ پر لگارہے ہیں۔ سازشیں اس وقت تک کارفرما نہیں ہوں گی جب تک ہم متحد رہیں گے۔ چیف جسٹس کی بحالی ہماری جدوجہد کا پہلا قدم ہے ۔یہ پارلیمان سازشوں کے خلاف جنگ کررہی ہے ۔ اطہر من اللہ سب سے جب یہ سوال کیا گیا کہ معزول جج بحال ہوکر آصف زرداری کے پرانے کیس دوبارہ اوپن کریں گے تو اُنہوں نے واضح طور پر کہا کہ جج غیر جانبدار ہوتے ہیں تاہم جو فیصلے ہو چکے ہیں ہمیں اُنہیں بھلاکر آگے کی طرف چلنا ہے ۔دونوں سیاسی قائدین نے 3-4 مرتبہ قوم کے سامنے اپنے وعدے کو دہرایا ہے اور دونوں لیڈران کو عوامی امنگوں کا بخوبی علم ہے اِس بات میں کوئی شک نہیں کہ قوم سے کیا ہوا ہر وعدہ پورا کیا جائے گا۔ اقبال ظفر جھگڑانے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 8 برس آمریت کے خلاف جدوجہد کی ، چند قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتیں لہٰذا جو دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 203
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پاکستان, واقعات, قدم, لوگ, نیوز, آپریشن, آبادی, آصف زرداری, اللہ, جواب, حکم, خلاف, زرداری, سپریم, عزیز, صفدر, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
رومن اردو سے یونیکوڈ میں ترجمہ کرنے کی گوگل کی سروس۔۔۔۔۔۔۔ Farrukh ویب سائٹس کا جائزہ 4 23-06-10 11:31 AM
نیا آپٹیکل الیوژن یعنی آنکھوں کا دھوکہ [2] shafresha دلچسپ اور عجیب 3 22-03-10 02:47 AM
مقناطیس؛ ایک ذریعہ علاج طارق راحیل خبریں 0 23-02-09 09:08 PM
ایساہوسکتانہیں محمد یاسرعلی محمد یاسرعلی 0 18-09-08 10:12 PM
ملکوال اور گردنواح میں آندھی کیساتھ موسلادھار بارش عبدالقدوس خبریں 0 19-06-08 06:38 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:53 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger