واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


قرضہ معاف کرانے والوں سے ایک ایک پائی وصول کی جانی چاہیے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-10-10, 07:51 PM   #1
قرضہ معاف کرانے والوں سے ایک ایک پائی وصول کی جانی چاہیے
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 22-10-10, 07:51 PM

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے کہ اگر بینکوں سے بھاری قرض لینے والے یہ قرضہ واپس نہیں کرتے تو ان کے اثاثے نیلام کرکے انہیں جیل بھیج دیا جائے۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ کے روبرو سیف الرحمن سمیت 50 بڑے قرض معاف کرانے والوں کی فہرست پیش کی گئی تھی جسے دیکھ کر عدالت عظمیٰ نے سخت ناگواری کا اظہار کیا اور کہا کہ اسے یہ نہ بتایا جائے کہ فلاں شخص 20 ہزار کا نادہندہ ہے بلکہ صرف یہ بتایا جائے کہ قرض واپس کیسے آئے گا۔
ایک ایسا ملک جو بیرونی قرضوں اور امدادوں پر چل رہا ہے اس میں ان گنت لوگوں نے بینکوں سے قرضے حاصل کیے اور پھر معاف کرالیے ' کتنی روح فرسا بات ہے اور اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ جن لوگوں نے سمال بزنس فنانس کارپوریشن سے تین لاکھ یا اس سے بھی کم قرضہ حاصل کیا تھا وہ ان سے زبردستی وصول کیا گیا۔ لوگوں نے اپنے مکان بیچے ' بیوی کا زیور بیچا لیکن ان قرضوں کی ادائیگی کی جبکہ بڑے لوگوں نے کروڑوں کے حساب سے قرضے لیے اور اپنے تعلقات اور سیاسی اثرو رسوخ کا فائدہ اٹھا کر یہ قرضے معاف کرالیے۔
گویا پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس میں بیک وقت دو قانون ہیں۔ ایک غریبوں اور عام آدمی کے لئے اور دوسرا خواص کے لئے۔ اب سوال یہ ہے کہ جب تک یہ حقیقت اپنی جگہ برقرار رہے گی اس وقت تک کون بدھو قانون کی حکمرانی کے نعروں پر یقین کرے گا۔ ہماری رائے میں سپریم کورٹ کے اس معاملے میں انتہائی سخت رویہ اختیار کرنا چاہیے کیونکہ جن لوگوں کو ایسی حرکتیں کرتے وقت اپنے ملک کا خیال نہیں آیا ایسے لوگوں کو عبرت ناک سزا ملنی چاہیے۔ اس سزا کا پہلا مرحلہ یہ ہونا چاہیے کہ قرض کے بالمقابل ان کے اثاثے ضبط کیے جائیں اور پھر انہیں نیلام کر دیا جائے۔
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 141
Reply With Quote
جاویداسد کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (23-10-10)
جواب

Tags
ہماری, کورٹ, کرے, کرتے, گئی, گا۔, پاکستان, وقت, چاہیے۔, ناک, ملک, آدمی, بیوی, جیل, جائیں, دیکھ, روح, سپریم, سیف, سوال, شخص, عبرت, عدالت, غریبوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
خواجہ سراﺅں کو بڑوں بڑوں سے ٹیکس وصولی پر لگا دو جاویداسد خبریں 2 16-10-10 10:51 PM
رشوت وصول کرنیوالے ٹریفک اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے، شباب ملی عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:43 AM
نجی تعلیمی اداروں کو چھٹیوں کی فیس وصول کرنے سے روکنے کی ہدایت عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 09:07 AM
پولیس نے اضافی کرایہ وصول کرنے والے کنٹریکٹرز اور ڈرائیوروں کو مرغا بنا دیا وجدان خبریں 2 07-03-08 01:38 AM
الیکشن 8جنوری کو ہوں گے ،شیڈول جاری ،کاغذات نامزدگی 26نومبرتک وصول کئے جائیں گے خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 08:11 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:55 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger