واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


قرۃ العین حیدر انتقال کرگئیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-08-07, 12:40 PM   #1
قرۃ العین حیدر انتقال کرگئیں
منتظمین منتظمین آف لائن ہے 21-08-07, 12:40 PM

اردو کی معروف ناول نگار قرۃالعین حیدر طویل علالت کے بعد منگل کو دلی میں انتقال کر گئیں۔
ان کی عمر اسّی برس تھی۔

قرۃالعین حیدر کی بھانجی ہما حیدر حسن نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ ایک طویل عرصے سے بیمار تھیں اور دلی کے نواحی شہر نوئیڈا کے کیلاش ہسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔ان کے ایک خادم رفیع الحسن نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی تدفین منگل کی شام ساڑھے چار بجے جامعیہ ملیہ اسلامیہ کے قبرستان میں کی جائی گي۔

قرۃ العین حیدر جنہیں ادب کی دنیا اور ان کے گھر والے پیار سے’عینی آپا‘ کے نام پکارتے تھے 1927 میں اتر پردیش کے شہر علی گڑھ میں پیدا ہوئیں۔ تقسیم ہند کے بعد قرۃالعین حیدر کا خاندان پاکستان چلا گیا لیکن بعد میں انہوں نے ہندوستان آ کر رہنے کا فیصلہ کیا۔

قرۃالعین حیدر نہ صرف ناول نگاری بلکہ اپنے افساننوں اور بعض مشہور تصانیف کے ترجموں کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔ ان کے مشہور ناولوں میں’آگ کا دریا‘،’ آخرِ شب کے ہم سفر‘، ’میرے بھی صنم خانے‘، ’چاندنی بیگم‘ اور’ کارِ جہاں دراز‘ شامل ہیں۔

ان کے سبھی ناولوں اور کہانیوں میں تقسیم ہند کا درد صاف دکھتا ہے اوران کے دو ناولوں’آگ کا دریا‘ اور ’آخر شب کے ہم سفر‘ کو اردو ادب کا شاہکار مانا جاتا ہے۔

’آخرِ شب کے ہم سفر‘ کے لیے 1989 میں انہیں ہندوستان کے سب سے باوقار ادبی اعزاز گیان پیٹھ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جبکہ بھارتی حکومت نے انہیں1985 میں پدم شری اور 2005 میں پدم بھوشن جیسے اعزازات بھی دیے۔

11 سال کی عمر سے ہی کہانیاں لکھنے والی قرۃالعین حیدر کو اردو ادب کی’ورجینا وولف‘ کہا جاتا ہے۔ انہوں نے پہلی بار اردو ادب میں ’سٹریم آف کونشینئس‘ تکینک کا استعمال کیا تھا۔ اس تکنیک کے تحت کہانی ایک ہی وقت میں مختلف سمت میں چلتی ہے۔

قرۃ العین حیدر کے انتقال کو نہ صرف ہندوستانی ادب بلکہ تیسری دنیا کے ادب کے لیے ایک بڑا دھچکا مانا جا رہا ہے۔ ہندی ادب کے مشہور کہانی اور ناول نگار اصغر وجاہت نے بی بی سی کو بتایا ’قرۃ العین حیدر جدید اردو ادب کی لیجنڈ بن چکی تھیں اور ان کے جیسے لکھنے والے پورے برصغیر میں چند ہیں۔ ان کے انتقال سے نہ ہندوستانی ادب اور اردو ادب بلکہ تسیری دنیا کے ادب کو بھاری نقصان ہوا ہے۔ انھوں نے جدید کلاسک ناول کو کہانی بیان کرنے کا جو انداز بخشا تھا وہ نایاب ہے‘۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!

 
منتظمین's Avatar
منتظمین
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
شکریہ: 9,806
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 504
Reply With Quote
پرانا 25-08-07, 01:56 AM   #2
Administrator
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: دل
مراسلات: 2,759
کمائي: 8,530
شکریہ: 0
561 مراسلہ میں 1,027 بارشکریہ ادا کیا گیا
زبیر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کافی افسوس ناک خبر ہے ، اردو میں ایک عظیم نام کی کمی ہو گئی ہے
زبیر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, اردو, حسن, خبر, سال, شہر, شام, علی, علاج, صنم, صاف, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مشاجرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں اہل السنۃ والجماعۃ کا موقف sahj تاریخ و عبر 0 04-10-09 03:39 PM
لاہور نعیمیہ اور نوشہرہ مسجد میں خود کش حملے ایس اے نقوی خبریں 21 15-06-09 03:41 AM
ڈاکٹر سرفراز نعیمی (خبریں) خرم شہزاد خرم خبریں 5 15-06-09 03:37 AM
صحیح اور ضعیف احادیث کی قسمیں sahj مطالعہ حدیث 0 09-06-09 11:00 AM
نواز شریف کا جامعہ نعیمیہ میں خطاب مشال خان خبریں 0 01-03-09 02:09 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:56 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger