واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


قومی آبی پالیسی کی کنسلٹنسی کیلئے پاکستان نے کشن گنگا ڈیم تعمیر کرنیوالی کمپنی ٹھیکا دے دیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-08-10, 03:14 AM   #1
قومی آبی پالیسی کی کنسلٹنسی کیلئے پاکستان نے کشن گنگا ڈیم تعمیر کرنیوالی کمپنی ٹھیکا دے دیا
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 30-08-10, 03:14 AM

اسلام آباد (خالد مصطفےٰ) معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کی وزارت پانی و بجلی کے بااثر حلقوں نے قومی آبی پالیسی کے حوالے سے ماہرانہ رائے کے حصول (Consultancy) کیلئے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے متنازع کشن گنگا پاور پروجیکٹ ڈیم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرنے والی کمپنی کو ٹھیکا دیدیا ہے۔ پاکستان نے پہلے ہی کشن گنگا ڈیم کے ڈیزائن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے معاملے پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کر رکھا ہے کیونکہ یہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کے تحت تعمیر کیا گیا ہے۔ ملک کی پارلیمنٹ کی جانب سے نیشنل واٹر پالیسی کی منظوری دینا باقی ہے۔ ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پالیسی میں غلطیاں ہیں کیونکہ اس میں حالیہ سیلاب جیسی صورتحال اور بجلی کی پیداوار کے حوالے سے جائزہ نہیں لیا گیا۔ اس سلسلے میں حاصل ہونے والی دستاویز کے مطابق وزارت پانی و بجلی کے ایک اعلیٰ عہدیدار (جو اب بھی وزارت میں خدمات انجام دے رہے ہیں) نے اکتوبر 2002ء میں برطانوی کمپنی ہال کرو گروپ لمیٹڈ کو ٹھیکا دیا تھا۔ واضح رہے کہ کشن گنگا ڈیم کی انتہائی تباہ کن خاصیت یہ ہے کہ اس سے بھارت میں کشن گنگا دریا کے نام سے پہچانے جانے والے دریائے نیلم کا راستہ وولر جھیل کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ سرکاری عہدیدار کے مطابق مجوزہ آبی پالیسی کے صفحہ نمبر 232/ میں نیلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا ذکر موجود ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ HalCrow Group Ltd کو ملک کے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی اسٹریٹجک اہمیت کا اندازہ ہے۔ پاکستان دریائے نیلم پر 969/ میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ تعمیر کر رہا ہے۔ دریائے نیلم مقبوضہ کشمیر کے راستے پاکستان میں داخل ہوتا ہے۔ ایک اور دستاویز سے معلوم ہوا ہے کہ بھارت ”بجلی سب کیلئے“ کے ایک منصوبے پر کام کر رہا ہے جس کے تحت آئندہ 5 برسوں میں 50/ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی اور کشن گنگا ڈیم اسی منصوبے کا حصہ ہے۔ کشن گنگا ڈیم کی تعمیر کیلئے ہال کرو گروپ لمیٹڈ نے بھارت کی ہندوستان کنسٹرکشن کمپنی کے ساتھ مل کر کام کیا تھا۔ دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان کے منصوبے کیلئے برطانوی کمپنی اپنے دہلی میں موجود دفتر سے ڈیزائن اور دیگر حسابی اعداد و شمار کا کام کرے گی۔

روزنامہ جنگ کی خبر
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 116
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (31-08-10)
پرانا 30-08-10, 03:43 AM   #2
Senior Member
 
ناصحی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,990
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : گلاب خان مراسلہ دیکھیں
دریائے نیلم مقبوضہ کشمیر کے راستے پاکستان میں داخل ہوتا ہے۔
دریائے نیلم پاکستان میں داخل نہیں ہوتا یہ آزاد کشمیر کےشہر مظفرآباد میں دو میل کے مقام پر دریا جہلم میں شامل ہوجاتا ہے۔

اگر ہم آزاد کشمیر کو پاکستان کا حصہ تسلیم کر لیں تو کشمیر کی آزادی کے مسلے یا کیس کو سخت نقصان پہنچتا ہے اسی لیے آزاد کشمیر کی اپنی علحیدہ حکومت ہے۔
__________________
ناصحی آف لائن ہے   Reply With Quote
ناصحی کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (31-08-10)
جواب

Tags
color, group, ہے۔, کشن گنگا ڈیم, پہلے, پاکستان, ڈیزائن, نام, ملک, مطابق, معلوم, اہمیت, اسلام, اعلیٰ, جہلم, جیسی, حصہ, خلاف, خبر, راستہ, عالمی, عدالت, غلطیاں, صفحہ, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان کرپٹ بیورو کریسی نے پہنچایا ALI-OAD اپکے کالم 3 23-12-10 10:55 PM
کشن گنگا ڈیم پر ہونیوالے پاک بھارت مذاکرات بغیر کسی نتیجہ کے ختم Real_Light خبریں 2 04-06-08 11:24 AM
شاہراہ پاکستان کے تعمیراتی کام میں سست رفتاری پر ٹھیکیدار فرم بلیک لسٹ عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:41 AM
سرکاری ملازمین کی ترقی سے متعلق پالیسی یکسر تبدیل،پروموشن بورڈز بڑی حد تک غیر متعلق کردیئے گئے,,,,رپور ٹ:… انصار عباسی خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-10-07 10:57 AM
اوباما کا پاکستان سے متعلق بیان امریکہ کی پرانی پالیسی ہے پاکستانی خبریں 0 10-08-07 05:20 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:57 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger