واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


قومی اسمبلی‘ حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی موجودہ خارجہ پالیسی پر شدید تنقید

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-08-07, 04:17 PM   #1
قومی اسمبلی‘ حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی موجودہ خارجہ پالیسی پر شدید تنقید
پاکستانی پاکستانی آف لائن ہے 07-08-07, 04:17 PM

حکومتی و اپوزیشن اراکین قومی اسمبلی نے خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے بدلتے ہوئے عالمی حالات کے مطابق خارجہ پالیسی مرتب کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور تجویز پیش کی ہے کہ پاکستان کو امریکہ کے بجائے چین اور روس سے تعلقات مضبوط بنانے چاہئیں‘ امریکی رہنماؤں کے دھمکی آمیز بیانات کا معاملہ او آئی سی کے پلیٹ فارم پر اٹھایا جائے‘ بھارت اور امریکہ کے درمیان سول ایٹمی ٹیکنالوجی کا معاہدہ پاکستان کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے‘ پاکستان کی امداد کو مشروط کرنا ہمارے فوجیوں کی قربانیوں کے ساتھ مذاق ہے‘ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر خارجہ پالیسی پر بحث کی جائے اور متفقہ پالیسی مرتب کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں خارجہ پالیسی پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے حکومتی و اپوزیشن ارکان نے کیا۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے دفاع کے پارلیمانی سیکرٹری میجر (ر) تنویر حسین سید نے کہا کہ امریکہ کے بجائے روس اور چین سے تعلقات استوار کرنے چاہئیں امریکہ کو سبق سکھانے کے لئے طالبان کی حکومت کو تسلیم کیا جائے ۔ مسلمان ممالک کا کوئی مسئلہ طاقتور اور مغربی ممالک اور امریکہ حل نہیں کراتے ہیں بلکہ مسئلہ کو خراب کراتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی باشندوں کو امریکی سی آئی اے نے قتل کروایا کوئی پاکستانی چینیوں کو کچھ نہیں کہہ سکتا یہ سازش سی آئی اے ‘ را اور خاد کی ہے انہوں نے گوادر پورٹ اور دیگر وسائل پر قابض ہونے کے لئے چینیوں کو بددل کرنے کے لئے یہ سب کچھ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کے معاملے پر بھی امریکی سازش کا شکار ہوئے ہیں کشمیر کے معاملے میں امریکہ اور بھارت کے مفادات ایک ہیں ان کا ایک ہی حل الجہاد الجہاد ہے۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی خاتون رکن اسمبلی بیگم یاسمین رحمن نے کہا کہ پاکستان کو امریکہ کی جانب سے جو دھمکی آمیز بیانات کا معاملہ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے اٹھایا جانا چاہئے قبائلی علاقوں میں عوام اور فوج کے جوان مررہے ہیں ہم اس جنگ کو کیا نام دے سکتے ہیں پاکستان کے دوست ممالک کا بیٹھ کر تعین کرنا ہوگا پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ وزیر مملکت ملک امین اسلم نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات پر عوام میں تشویش‘ شکوک و شہبات پیدا ہورہے ہیں اور آج کل یہ اپنی انتہاؤں کو چھو رہے ہیں امریکہ نے بھارت سے سول ایٹمی توانائی کا معاہدہ کیا اس سے اسلحے کی نئی دوڑ شروع ہوگی امریکہ نے پاکستان کے متعلق جو بل پاس کیا ہے وہ پاکستانی عوام سے مذاق کیا گیا ہے ہمارے فوجی قربانیاں دے رہے ہیں ان کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے ۔ ہمارے مقدس مقامات پر حملوں کی دھمکی دے کر امریکہ نے اپنے ناپاک عزائم ظاہر کئے ہیں پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے آسان شکار ثابت نہیں ہونگے۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی پرویز ملک نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے داخلی و خارجی معاملات طے کرنے چاہیں چین ہمارا بہترین دوست ہے مگر حالات کی وجہ سے وہ ہمیں شک کی نگاہ سے دیکھتا ہے پاک ایران گیس پائپ لائن امریکی دباؤ کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے ہمیں داخلی‘ خارجی و معاشی امور کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لا کر موجودہ حالات کے تناظر میں فیصلہ کرنا چاہئے۔ متحدہ مجلس عمل کے پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی ہر سطح پر تحقیقات ہونی چاہئیں نائن الیون کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنی چاہئے خارجہ امور کے حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہونا چاہئے اس میں خارجہ پالیسی طے کی جائے پڑوسی اور اسلامی ممالک سے تعلقات استوار کئے جائیں ہماری خارجہ پالیسی فرد واحد کے تابع ہے جس نے جمہوری حکومت کو برطرف کرکے اقتدار پر قبضہ کیا عوام میں جڑیں نہ ہونے کے باعث امریکی دباؤ کا مقابلہ نہیں کرسکا۔ ہماری فوجی ڈکٹیٹر حکومت نے کشمیر پالیسی پر بھارت کو رعایتیں دیں پاکستان کی خارجہ پالیسی کو تبدیل ہونا چاہئے امریکہ نے مکہ مکرمہ اور مدینہ المنورہ پر حملوں کی دھمکی دی ہے اس کے خلاف جامع ردعمل آنا چاہئے۔ ایم ایم اے کی خاتون رکن اسمبلی فرحانہ خالد بنوری نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ کفار مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے پاکستان کو اپنی ایٹمی ٹیکنالوجی ک ومزید ترقی دینی چاہئے اور بدلتے ہوئے عالمی حالات کے تناظر میں مربوط خارجہ پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ اقلیتی رکن ایم پی بھنڈارہ نے کہا کہ غیر ملکی افواج کو افغانستان سے نکل جانا چاہئے آج اگر ملا عمر اور حامد کرزئی کے درمیان انتخابات ہوں تو ملا عمر حامد کرزئی کے مقابلے میں آٹھ گنا زیادہ ووٹ لیں گے۔ بیگم عذرا افضل نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ جی ایچ کیو میں ایک شخص ہے جو خارجہ پالیسی ڈکٹیٹ کراتا ہے اس ایوان کو پاکستان کی خارجہ پالیسی بنانی چاہئے اور اس ایوان کو 58-2B اور نیشنل سکیورٹی کونسل کو بھی ختم کرنا چاہئے۔ آنسہ فرزیں سرفراز نے کہا کہ پاکستان میں رواداری کو فروغ لنا چاہئے ایسا ماحول نہیں ہونا چاہئے کہ مسلمان کے ہاتھوں مسلمان قتل ہوں خارجہ پالیسی میں قومی غیرت کا خیال رکھنا چاہئے۔ مولانا عبدالمالک وزیر نے کہا کہ امریکی بیانات اور رویے کے بعد امریکہ سے تعاون ختم کردینا چاہئے امریکہ کو ہم بار ہا آزما چکے ہیں اس نے ہمیں ہمیشہ مایوس کیا ہے حکمرانوں کو ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دینی چاہئے جو امریکہ سے تعاون کی شرائط پر از سر نو غور کرے خارجہ پالیسی پر ہمیں نظر ثانی کرنی چاہئے۔ حکومت رکن فاروق امجد میر نے کہا کہ باقی ممبران کی تقاریر سے ایسے محسوس ہوتا ہے کہ امریکہ سے تعلقات اہم ہیں تو پھر انہیں خراب کیوں کیا جائے بعض امریکی صدارتی امیدوار اپنے ووٹرز کو مطمئن کرنے کے لئے تقاریر کرتے ہیں ان بیانات کو امریکی صدر یا وائٹ ہاؤس کا نکتہ نظر نہیں سمجھنا چاہئے پاکستان کے اندر بعض اقدامات شہری کرتے ہیں جس سے بدنام پاکستان ہوتا ہے۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے ممبر قومی اسمبلی منظور حسین وسان نے کہا کہ عوام کو داخلی و خارجی امور پر اعتماد میں لیا جائے اندرونی اختلافات ختم کئے جائیں ہم سے تقایر کروائی جارہی ہیں لیکن حکمران اپنی مرضی کریں گے لیکن ملک کا خیال مقدم ہونا چاہئے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومتی رکن تنویر حسین سید کی آواز اکثر حکومتی ارکان کے دل کی آواز ہے امریکہ کتنی امداد دیتا ہے اس سے پوری دنیا میں ہمارا سر شرم سے جھک جاتا ہے اس امداد کے باعث ہماری پالیسیاں مسلم کش ہیں ہمیں اس امداد سے معذرت کرلینی چاہئیں ہماری خارجہ پالیسی ملکی مفاد میں کبھی بھی نہیں رہی اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اس پالیسی پر نظر چانی کی جائے حکومت کو مولانا عبدالعزیز اور ان کی فیملی کو رہا کرنا چاہئے اور لال مسجد و جامعہ فریدیہ سے فورسز ہٹائی جائیں تاکہ طلبہ امتحان دے سکیں
__________________
کدی حال تان پوچھیا کر
دل دے تھورے ہین کج ویکھ کےروسیا کر

 
پاکستانی's Avatar
پاکستانی
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
شکریہ: 10,318
3,107 مراسلہ میں 7,465 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 464
Reply With Quote
جواب

Tags
فارم, پاکستان, پاکستانی, وزیر, چین, نظر, مکہ, موجودہ, مقابلہ, مسجد, معذرت, آج, ایران, امتحان, امریکہ, اسلامی, بہترین, حل, خلاف, دوست, شخص, طاقتور, طالبان, صدارتی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
میں ایسی محبت کرتا ہوں - تم کیسی محبت کرتی ہو wajee شعر و شاعری 10 24-02-11 12:08 PM
یوکرائن: پارلیمنٹ حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان میدان جنگ بن گئی گلاب خان خبریں 1 19-12-10 06:40 AM
لانگ مارچ کا پُرامن انعقاد‘ رحمن ملک کو حکومتی واپوزیشن ارکان کی مبارکباد عبدالقدوس خبریں 0 15-06-08 08:06 PM
متحد ہ کو اپوزیشن میں بیٹھنے کا حق ہے،مفاہمتی عمل جاری رہے گا،شیری رحمان عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 09:01 AM
بینظیر نے گر ینڈاپوزیشن الائنس بنانے کیلئے تمام سیای جماعتوں کا مشاورتی اجلاس21 نومبر کو طلب کر لیا عبدالقدوس خبریں 0 16-11-07 07:34 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:57 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger