واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


قومی اسمبلی ، لوڈ شیڈنگ پر ایم کیو ایم اور وزیر بجلی میں جھڑپ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-12-10, 03:09 AM   #1
قومی اسمبلی ، لوڈ شیڈنگ پر ایم کیو ایم اور وزیر بجلی میں جھڑپ
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 24-12-10, 03:09 AM

وفاقی وزیر 3 سال سے جھوٹ بول رہے ہیں‘ متحدہ ارکان،تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی‘ پرویز اشرف
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کراچی میں بجلی کے بحران پر قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور کہا گیا کہ کراچی کے عوام کے ساتھ انتہائی ناانصافی ہو رہی ہے ایم کیو ایم اراکین اور وفاقی وزیر پانی و بجلی میںجھڑپ بھی ہوگئی ایم کیو ایم ارکان نے کہا کہ وزیربجلی تین سال سے طفل تسلیاں دے کر جھوٹ بول رہے ہیں۔ ایوان میں صدر نشین عبدالقادر پٹیل کی مداخلت سے طے ہوا کہ کے ای ایس سی کی انتظامیہ کے سینئر افسروں کو اسلام آباد بلاکر کراچی کے اراکین ساتھ ان کی میٹنگ کرائی جائے گی توجہ دلاﺅ نوٹس پر ایم کیو ایم کے اراکین نے کراچی میں بجلی کے بحران، زائد بلوں اور نرخوں میں اضافے کا مسئلہ اٹھایا۔ توجہ دلاﺅ نوٹس ڈاکٹر ندیم احسان، ساجد احمد، آصف حسنین اور خوش بخت شجاعت نے پیش کیا تھا۔ پرویز اشرف نے کہاکہ کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی گئی ہے گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بھی بجلی پر دباﺅ بڑھ جاتا ہے۔ ایم کیو ایم کے ارکان وفاقی وزیر کے رسمی بیان پر غصے میں آگئے اور انہوں نے کھڑے ہوکر احتجاج شروع کر دیا۔ ندیم احسان نے کہاکہ کے ای ایس سی ”بدمعاشی“ کر رہا ہے اس نے کراچی کے عوام پر ظلم روا رکھا ہوا ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ جو بل ادا نہیں کرے گا اس کی بجلی تو کٹے گی پھر شور کیسا؟ اس پر ایم کیو ایم کے وزیر نے وزیر پانی و بجلی کے خلاف بلند آواز سے احتجاج کرنا شروع کر دیا۔ آصف حسنین نے کہاکہ آپ تین سال سے جھوٹ بول رہے ہیں کراچی کے عوام مر رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ساجد احمد نے کہاکہ پنجاب کے مسترد شدہ بجلی میٹرز کراچی میں لگا دئیے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کراچی میں مسترد شدہ میٹر نہیں لگائے گئے جب میں ان کی سب باتیں سنتا ہوں تو انہیں بھی میری تقریر سننی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ گورنر ہاﺅس کراچی میں سب فیصلے ہوتے ہیں اور ایم کیو ایم وہاں شامل ہوتی ہے ایم کیو ایم ارکان نے کہاکہ فیصلوں پر عمل نہیں ہوتا۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 66
Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہے۔, کراچی, وزیر, چاہیے۔, ندیم, مسائل, ایم کیو ایم, انتظامیہ, احتجاج, اعلیٰ, بول, توجہ, جھوٹ, حل, خوش, خلاف, خصوصی, سال, شور, شروع, عوام, عبدالقادر, غصے, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
انپیج سے یونی کوڈ اور یونی کوڈ سے انپیج میں تبدیلی کا سوفٹ ویئر ابو کاشان معلومات پاک۔نیٹ اور شعبہ تدریس 23 30-12-09 01:35 AM
کتاب کو یونی کوڈ اردو میں منتقل کروانا ہے فرحان دانش خاص آفرز اور اعلانات 1 22-12-09 10:33 PM
ڈرائیو کا نئی ونڈو میں کھلنا فرحان دانش Ask Experts ماہرین کی رائے 1 01-12-08 04:59 PM
یو ٹیوب سے ویڈ یو کیسے ڈاون لوڈ کریں aazamiqbal Ask Experts ماہرین کی رائے 22 01-05-08 03:46 PM
::: وزیر اعظم نے لوڈ شیڈنگ کی صورتحال پرلاہور میں اجلاس طلب کر لیا ::: ابو کاشان خبریں 0 06-01-08 04:21 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:57 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger