|
قومی اسمبلی :ایمرجنسی اور پی سی او کے حق میں قرار داد منظور،پیپلز پارٹی نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا

08-11-07, 02:03 PM
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی نے ایمرجنسی کے نفاذ اور پی سی اورکے حق میں قرارداد منظور کر لی ہے جبکہ ایک اور قرارداد میں صدر جنرل پرویز مشرف کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی ہے۔ دونوں قراردادیں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر شیر افگن خان نیازی نے پیش کیں،جبکہ پیپلز پارٹی نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ا سپیکر چوہدری امیر حسین نے اجلاس کی صدارت کی ایمرجنسی کے حق میں منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اس ایوان کی یہ سوچی سمجھی رائے ہے کہ ملک سنگین صورتحال سے دوچار تھا دہشت گردی کے واقعات کا رحجان بڑھ رہا تھا اور ریاست کے مختلف عناصر میں ہم آہنگی کا فقدان تھا اس سے رٹ آف گورنمنٹ کمزور پڑ رہا تھا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس کا عزم اور بیوروکریسی کے حوصلے پست ہو رہے تھے۔ ان حالات کا ملک میں امن و امان اور اقتصادی ترقی پر بہت منفی اثر پڑ رہا تھا جس کا یہ تقاضا تھا کہ فوری اور غیر معمولی اقدام اٹھایا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان تین نومبر کو جاری کئے گئے عبوری آئینی حکم اور ایمرجنسی کے نفاذ کے اعلان کی توثیق کرتا ہے۔ قراردادوں میں صدر جنرل پرویز مشرف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار اور ایمرجنسی کے نفاذ سمیت ان کے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے صدر کے عہدے پر ان کے دوبارہ انتخاب پر مبارکباد دی گئی۔ بدھ کی شام قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر چوہدری امیر حسین کی صدارت میں تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ق) اور اس کی اتحادی جماعتوں بشمول ایم کیو ایم مسلم لیگ (ف) پیپلز پارٹی شیر پاؤ اور آزاد ممبران نے شرکت کی۔ ایم ایم اے کے منحرف رکن قومی اسمبلی قاری گل رحمن اجلاس میں شریک ہوئے۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے ممبران نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔اجلاس کے دوران منی لانڈرنگ آرڈیننس اور انسانی اعضاء کی پیوند کاری کے آرڈیننس سمیت مجموعی طور پر 13 آرڈیننس قومی اسمبلی میں پیش کر دیئے۔ بدھ کو اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے یہ آرڈیننس ایوان میں پیش کئے۔ جو آرڈیننس اسمبلی میں پیش کئے گئے ہیں ان میں انسانی اعضاء و ٹشوز کی پیوند کاری آرڈیننس مجریہ 2007ء، دی پٹینٹس (دوسرا ترمیمی) آرڈیننس مجریہ 2007ء، منی لانڈرنگ آرڈیننس مجریہ 2007ء، فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ترمیمی) آرڈیننس مجریہ 2007ء، فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ترمیمی) آرڈیننس مجریہ 2007ء، نادرا (دوسرا ترمیمی) آرڈیننس مجریہ 2007ء، پاکستان انجینئرنگ کونسل (دوسرا ترمیمی) آرڈیننس مجریہ 2007ء، حقوق دانش آرگنائزیشن آرڈیننس مجریہ 2007ء، ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی آرڈیننس مجریہ 2007ء، مسابقت آرڈیننس مجریہ 2007ء، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ آرڈیننس مجریہ 2007ء، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس مجریہ 2007ء، صنعتی ترقیاتی بینک (تنظیم نو) آرڈیننس مجریہ 2007ء اور اسلام آباد دارالحکومتی علاقہ نجی تعلیمی ادارہ جات (انضباط و فروغ) آرڈیننس مجریہ 2007ء شامل ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|