واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


قومی اسمبلی کا بجٹ 1.80 ارب کرنے کی منظوری، 23 کروڑ کا بوجھ بڑھ گیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-04-11, 06:59 AM   #1
قومی اسمبلی کا بجٹ 1.80 ارب کرنے کی منظوری، 23 کروڑ کا بوجھ بڑھ گیا
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 02-04-11, 06:59 AM

اراکین اسمبلی کے ٹریولنگ الاﺅنس کی شرح دوگنی کر دی گئی، سالانہ 20 فضائی ٹکٹ مفت ملیں گے
اسلام آباد (طاہر خلیل) 18ویں ترمیم کے نتیجے میں قومی اسمبلی پر 23کروڑ روپے کے مالیاتی بوجھ کا اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے قومی اسمبلی کا جاریہ بجٹ ایک ارب57کروڑ سے بڑھا کر ایک ارب 80 کروڑ روپے کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ موجودہ مالی سال کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے کا بجٹ منظور ہوا تھا۔ جو بڑھ کر ایک ارب 80 کروڑ30 ہزار روپے ہو جائے گا۔ قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی زیر صدارت ہوا جس میں بجٹ پر نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا۔ موجودہ مالی سال کے دوران اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں دیگر سرکاری ملازمین کی طرح پچاس فیصد اضافہ کیا گیا تھا جبکہ قومی اسمبلی کے عملے اور ملازمین کی تنخواہوں میں65فیصد اضافہ ہوا تھا۔ یہ اضافہ گزشتہ یکم جولائی سے دیا گیا ہے۔ ملازمین کو50فیصد اضافے کے ساتھ پندرہ فیصد طبی الاﺅنس بھی دیا گیا ہے اب وہ ہسپتال یا پارلیمنٹ ڈسپنسری سے مفت ادویات حاصل نہیں کرسکتے۔ البتہ سنگین بیماری کی صورت میں ہسپتال میں داخلے کی سہولت برقرار رہے گی۔ قومی اسمبلی نے سینٹ کی طرح اپنے اراکین (ایم این ایز) کے ٹریولنگ الاﺅنس (ٹی اے) کی شرح دوگنا کرنے کے فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔ اراکین قومی اسمبلی کو پہلے پانچ روپے فی کلو میٹر ٹی اے دیا جا رہا تھا۔ فنانس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں انہیں دس روپے فی کلو میٹر ٹی اے ملے گا۔ قومی اسمبلی کے ملازمین کو یوٹیلٹی بلوں پر جاری سبسڈی پچیس فیصد سے بڑھا کر 35 فیصدکردی گئی ہے۔ اراکین قومی اسمبلی کو طبی مراعات کا موجودہ نظام جاری رہے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کے بجٹ میں اضافہ بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر کیا گیا کیونکہ 18 ویں ترمیم کی منظوری سے قومی اسمبلی پر مالی وسائل کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔ 18 ویں ترمیم سے قبل قومی اسمبلی کے پے رول پر260 اراکین تھے جن کی تنخواہیں۔ ٹی اے ڈی اے اور دیگر مراعات قومی اسمبلی کے بجٹ سے ادا کی جاتی تھیں سولہ وزارتیں ختم اور کابینہ کا حجم مختصر ہونے سے پارلیمانی سیکرٹریز اور وزراء کی تعداد بھی کم ہوگئی ہے اور اس طرح مزید تیس اراکین کی تنخواہوں اور مراعات کی ذمہ داری قومی اسمبلی سیکرٹریٹ پر آپڑی ہے علاوہ ازیں فیصلے کے تحت اراکین کا سالانہ مفت پندرہ فضائی ٹکٹ کی فراہمی کا کوٹہ بڑھا کر بیس مفت فضائی ٹکٹ کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں ریٹائرڈ ملازمین کی دوبارہ تقرریوں کے معاملے کا سپریم کورٹ کے فیصلے کے روشنی میں جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی تقرریاں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہیں۔ ملازمین کے لئے ایک بس اور وین خریدنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فنانس کمیٹی کے اراکین عظیم دولتانہ، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، مسز یاسمین رحمن، چوہدری مسعود مجید، ملک ابرار احمد، خرم دستگیر خان، نقی اجمل خان، نور الحق قادری، سعید احمد ظفر، استقبال خان اور سیکرٹری قومی اسمبلی شریک ہوئے۔
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 102
Reply With Quote
پرانا 02-04-11, 07:33 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,349
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

چلو جی اور غریب بے چارہ خود ہی ختم ہوجائے گا
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-04-11, 10:44 AM   #3
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,854
کمائي: 278,135
شکریہ: 1,155
6,269 مراسلہ میں 14,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

غریب طبقہ ہی اثرانداز ہو رہا ہے ان کے اقدامات سے۔
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہے۔, کورٹ, گزشتہ, پہلے, مفت, موجودہ, ملک, مرزا, این, الحق, ابرار, اسلام, بڑھا, بجٹ, ترمیم, جائے, خلیل, خرم, دی, دے, سپریم, عملے, عظیم, صدارت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پنجاب اسمبلی: ایک زرداری سوبیماری، سالا مارا بیوی ماری، آصف زرداری، آصف زرداری کے نعرے گلاب خان خبریں 3 12-03-11 10:08 PM
خودمختاری، نہیں آزادی، کشمیریوں نے بھارتی پیش کش ٹھکرا دی جاویداسد خبریں 1 14-08-10 11:41 PM
زرداری، مکاری اور وفاداری ابن آدم سیاست 1 29-03-09 11:09 AM
کراچی، ہنگامہ آرائی، 4 ہلاک، 77 زخمی، آٹھ گاڑیاں نذر آتش ابن جلال خبریں 4 30-11-08 10:45 PM
ورسٹائل فنکارہ بننا مشکل سہی، ہدف حاصل کرکے رہوں گی، ماہا عبدالقدوس فن و فنکار 0 22-10-07 06:33 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:57 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger