واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


قومی حکومت کا قیام ممکن ہے نہ آئین میں اس کا تصور ،ق لیگ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-01-08, 10:29 AM   #1
قومی حکومت کا قیام ممکن ہے نہ آئین میں اس کا تصور ،ق لیگ
ابو کاشان ابو کاشان آف لائن ہے 16-01-08, 10:29 AM

اسلام آباد۔۔۔۔۔۔ سابق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ( ق) نے بینظیر بھٹو سانحے کے بعد سندھ میں ہنگاموں کے دوران مسلم لیگی املاک کو پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں وائٹ پیپر شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مسلم لیگ نے قومی حکومت کے قیام کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی حکومت کا قیام ممکن نہیں اور نہ ہی الیکشن میں اس کا کوئی تصور ہے ۔ بے نظیر قتل کی اقوام متحدہ سے تحقیقات کرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ،شفاف اور پرامن انتخابات کے انتظامات مکمل ہیں،مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور اطلاعات ونشریات کے سابق وزیر مملکت طارق عظیم خان نے ان خیالات کااظہارمنگل کو مسلم لیگ ہاؤس میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مسلم لیگ کے میڈیا کوآرڈینیٹر مصطفی ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔قومی حکومت کے قیام پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں چارہفتے باقی رہ گئے ہیں، اس لئے اس مختصر مدت میں قومی حکومت کا قیام ممکن نہیں ہے اور نہ ہی الیکشن میں اس کا کوئی تصور ہے ۔ ایسا مطالبہ کرنے والے انتخابات ملتوی کرانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئین کے تحت بلدیاتی ادارے معطل نہیں کئے جاسکتے۔بلدیاتی اداروں کے وسائل کے استعمال پرالیکشن کمیشن نے پہلے ہی پابندی لگارکھی ہے۔انہوں نے بے نظیر قتل کیس کی اقوام متحدہ سے تحقیقات کرانے کے بارے میں کہا کہ اقوام متحدہ کے پاس اس طرح کے جرائم کی تحقیقات کے لئے کوئی ادارہ موجود نہیں ہے۔ رفیق حریری کی مثال تو دی جاتی ہے مگر اس کیس میں شام ملوث تھا ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں ایسی سیٹلائٹس موجود ہیں جو ہر وقت فوٹو گرافس لیتی رہتی ہیں، اگرکسی ملک کے پاس ایسی تصاویر ہوں تو اس سے ضرور مدد لینی چاہئے ۔ انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ بے نظیر قتل کیس کی تحقیقات میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے اوراسکاٹ لینڈ یارڈ رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی جائے۔ اس کیس میں بیرونی ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ملک میں بد امنی پھیلا کر جوہری اثاثوں کے بارے میں پاکستان کے حوالے سے منفی تاثر اجاگر کرنا چاہتے ہیں، ہمیں ایسے عناصر سے خبر دار رہنا چاہئے ۔طارق عظیم نے کہا کہ بے نظیر سانحہ کے بعد مسلم لیگ کو35سے40کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا اور مسلم لیگ کے دفاتر تباہ کئے گئے ہیں،اس بارے میں جلد ایک وائٹ پیپر شائع کیا جائے گا۔اخبار نویسوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کا وفد چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں بے نظیر بھٹو کی تعزیت کیلئے نوڈیرو جاناچا ہتا ہے۔ پیپلزپارٹی جب مثبت جواب دے گی تو مسلم لیگ کا وفد وہاں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق انتخابات کے التوا کی مخالفت کرے گی۔دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنماچوہدری پرویز الٰہی سے آسٹریلین ہائی کمشنر مس میکارتھی نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال اور انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرچوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے اور تمام سیاسی جماعتوں بشمول پاکستان مسلم لیگ کی انتخابی مہم پورے زور و شور سے جاری ہے۔ نگران حکومت اور الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کو صاف ، شفاف اور پرامن طور پر منعقد کروانے کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

Last edited by ابو کاشان; 16-01-08 at 10:38 AM..

ابو کاشان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 246 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 284
Reply With Quote
جواب

Tags
فوٹو, پاکستان, وزیر, لوگ, نظر, مکمل, موقع, ممکن, اقوام متحدہ, اسلام, بے نظیر, تصاویر, جواب, جلد, خان, خبر, شور, شام, صورتحال, صاف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اسلام میں مشترکہ خاندانی نظام کا تصور سحر عائلی زندگی 61 24-05-12 05:42 PM
سیلاب زدگان کیلئے کمیشن کا تصور72گھنٹے کے اندر ہوا میں تحلیل گلاب خان خبریں 0 18-08-10 03:13 AM
اردو تصور میں پاک سائٹ کو کروں wajee تجاویز اور شکایات 18 21-09-08 10:39 PM
2 وزراء الیکشن لڑ رہے ہیں، عام انتخابات شفاف تصور نہیں ہونگے، عالمی مبصر عبدالقدوس خبریں 0 17-12-07 02:39 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:58 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger