واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


قومی خزانے سے 35 ارب روپے خوردبرد کئے گئے،آڈیٹر جنرل کی رپورٹ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-06-11, 03:51 AM   #1
قومی خزانے سے 35 ارب روپے خوردبرد کئے گئے،آڈیٹر جنرل کی رپورٹ
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 10-06-11, 03:51 AM

اسلام آباد (طارق بٹ) آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کی وفاقی وزارتوں اور شعبوں کے اخراجات سے متعلق تازہ ترین رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ قومی خزانے سے 35 ارب روپے خوردبرد کئے گئے یا بے قاعدگی سے خرچ کئے گئے یا پھر اس رقم کا سرکاری ریکارڈ ہی غائب ہے؎
اور سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے اربوں روپے بلااختیار بار کونسلز کو دے دیئے۔ 2010-11 کی رپورٹ کی ایک کاپی دی نیوز کے پاس موجود ہے۔
آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے بعد وزیراعظم سیکرٹریٹ نے ”چیریٹیز اینڈ پریذنٹس“ اکاؤنٹ کے تحت ملازمین کو ناشتہ کرانے، دوپہر کا کھانا کھلانے، ضیافت کرانے اور چائے پلانے سے روک دیا گیا۔ اس طرح کے اخراجات کیلئے الگ اکاؤنٹ بنا دیا گیا۔
اہم بات یہ ہے کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بابر اعوان کی طرف سے پاکستان بھر کی وکلاء کی ایسوسی ایشنز کو23 کروڑ 64لاکھ سے زائد رقم کی بلااختیار ادائیگی پر اعتراض کیا ہے۔
رپورٹ میں وزارتوں اور محکموں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فضول خرچی اور نقصانات کی ذمہ داری کے تعین کیلئے تحقیقات کرائیں۔ رپورٹ میں 11 کیسز ایسے ہیں جن میں 2 ارب 40 کروڑ 77 لاکھ سے زیادہ کا غبن کیا گیا ہے، 27 کیسز میں رقم کے بے قاعدہ خرچ یا ادائیگیوں اور قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور ان کیسز میں 6 ارب 9 کروڑ 86 لاکھ روپے خوردبرد کئے گئے ہیں۔
رپورٹ میں 3 مثالیں ایسی بھی ہیں جن کا ریکارڈ بھی موجود نہیں اور غبن کی رقم ایک ارب 35 کروڑ 9 لاکھ روپے ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے 17 کیسز ایسے ہیں جن میں مالی کنٹرول کمزور ہے اور ان میں 9 ارب 53 کروڑ 82 لاکھ روپے کی ہیراپھیری کی گئی ہے۔ مزید 38 کیسز ایسے ہیں جن میں مالی اور کمزور ہیں اور 11 ارب 94 کروڑ 96 لاکھ روپے کا غبن کیا گیا ہے اور 6 کیسز میں اثاثوں کے انتظامات غیر محفوظ ہیں اور ان میں خوردبرد کی رقم ایک ارب 34 کروڑ 25 لاکھ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزارتوں اور محکموں کو آرٹیکل 78 پرسختی سے عمل درآمد کرنا چاہئے۔ وہ عوامی رقم وصول یا خرچ کریں۔ ان کوعوامی رقم ”فیڈرل کونسولیڈیٹڈ فنڈ“ اور پبلک اکاؤنٹس میں رکھنی چاہئے۔ کمرشل بینکوں میں رقم رکھنے سے سختی سے منع کیا گیا ہے کیونکہ یہ اصول کی خلاف ورزی ہے۔ تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو مہیا کئے گئے موجودہ ریکارڈ کی تصدیق جاری ہے۔
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

 
فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 174
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (10-06-11), بزم خیال (10-06-11)
پرانا 10-06-11, 01:11 PM   #2
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,574
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,931 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سب مل کر کھا رہے ہیں۔
ھارون اعظم آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 10-06-11, 01:42 PM   #3
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,426
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جملہ یوں ہونا چاہیئے تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قومی خزانے سے 35 ارب روپے اِدھر اُدھر کئے گئے ۔ کیونکہ خرد برد کرنے والے تو معاشرے کے با عزت فرد مانے جاتےہیں ۔
__________________
شائد میرا سفر یہیں تک تھا
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے بزم خیال کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (10-06-11), ھارون اعظم (10-06-11)
پرانا 10-06-11, 02:30 PM   #4
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,978
کمائي: 48,954
شکریہ: 7,292
5,961 مراسلہ میں 15,131 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بس؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 10-06-11, 04:59 PM   #5
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,226
شکریہ: 25,210
16,394 مراسلہ میں 41,641 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مشرکہ مفادات کونسلیں بن گئی ہیں جناب
ایک ہی صف میں کھڑے ہیں زرداری اور بابر
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے،, کھانا, کنٹرول, کریں۔, گئی, پاکستان, یا, وزیر, وزیراعظم, قوانین, نیوز, موجود, موجودہ, اسلام, اصول, بٹ, بے, بار, خلاف, دیئے۔, دے, رکھنے, ریکارڈ, عوامی, غائب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایم کیوایم کےخلاف جناح پورکاڈھکوسلہ: بھانڈا پھوٹ گیا فرحان دانش خبریں 14 27-08-09 12:27 AM
7 روپے میں پورے سات گھٹنے بات ۔۔۔۔۔! champion_pakistani موبائلز معلومات اور جائزہ 0 16-07-09 08:22 AM
وزیراعلیٰ سندھ کی ٹھٹھہ بار کیلئے 2 لاکھ روپے کی گرانٹ کراچی( اسٹاف رپور عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 07:56 AM
ملک بھر کے ایئرپورٹس کی توسیع پر 9 ارب روپے خرچ ہونگے عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 07:54 AM
شراپوا نے آسٹریلین اوپن جیت لیا champion_pakistani کھیل اور کھلاڑی 1 26-01-08 09:33 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:58 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger