واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


قوم کو اپنی مسلح افواج و ایجنسیوں پر فخر ہے، مفتی محمد نعیم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-05-11, 10:00 PM   #1
قوم کو اپنی مسلح افواج و ایجنسیوں پر فخر ہے، مفتی محمد نعیم
skjatala skjatala آن لائن ہے 14-05-11, 10:00 PM

کراچی، جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم و شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا کہ پاکستانی قوم کو اپنی افواج اور خفیہ ایجنسیوں پر فخر ہے، سیاستدان اور نام نہاد لیڈر مسلح افواج کے خلاف پروپیگنڈہ اور سازشیں بند کریں، قوم یہ کسی صورت برداشت نہیں کرن گے بصورت دیگر قوم ان کا بوریا بسترگول کردین گے، سیاستدانوں اور حکمرانوں نے آج تک ملک وقوم کو مہنگائی، بیروزگاری، لوٹ مار اور کرپشن کے سوا کچھ نہیں دیا ہے، کے ای ایس سی سے چار ہزار سے زائد ملازمین کی جبری برطرفی مزدوروں کا معاشی قتل ہے، غر یبوں اور مزدوروں کی دعویدار حکومت مزدوروں کے تحفظ روزگار کے لئے کے ای ایس سی کو اپنا فیصلہ واپس لینے پر مجبور کرے ۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کم تنخواہوں کیوجہ سے لوگ اپنے بھال بچوں کا پیٹ بھرنے کےلئے مفتیان کرام اور اہل مدارس سے چوری وڈکیتی جیسے حرام کام کے جواز کے لئے” فتوی“ مانگ رہے ہیں جبکہ حکمران عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے اپنی مدت اقتدار پوری کرنے کے لئے سیاسی شعبدہ بازیوں میں مصروف ہیں، روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر برسر اقتدار آنے والی موجودہ حکومت نے غریبوں کے لئے کچھ نہیں کیا اور گزشتہ تین سالہ دور اقتدار میں اس حکومت کا ہر اقدام عوا م کے لئے کسی نئے تازیانہ سے کم نہیں رہے، پی پی کی موجودہ قیادت نے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے منشور روٹی کپڑا اور مکان کو عملی جامہ دینے کی بجائے اس کو صرف انتخابی نعرے تک محدود کر دیا ہے، موجودہ مہنگائی اور بیروزگاری کے دور میں سرمایہ داروں کے اس طرح کے ظالمانہ فیصلے عوام کو انقلاب پر مجبور کر دیں گے۔

انہوں سیاستدانوں اور نام نہاد قومی لیڈروں جن کا ایک پاﺅں پاکستان اور امریکا، یورپ اور دبئی میں ہوتا ہے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے غیر ملکی آقاﺅں کی خشنودی کے لئے پاک فوج، خفیہ ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ اور سازشیں بند کریں، قوم یہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، پاکستانی قوم کو اپنی مسلح افواج اور ایجنسیوں پر فخر ہے، جنہوں نے کبھی ملک وقوم کا سود انہیں کیا اور ملک وقوم کی خاطر جان ہتھیلی پر رکھی ہے لیکن دشمن کو کبھی پیٹ نہیں دکھائی۔ مفتی محمد نعیم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کے ای ایس سی سے کو قومی تحویل میں لیا جائے کیونکہ پرائیوٹائز ہونے کے بعد ادارے کی مینجمنٹ نے سسٹم میں بہتری کی بجائے مزید تباہ کر دیا ہے جبکہ روشنیوں کے شہر کو اندھیرنگری بنا دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ادارے سے برطرف ساڑھے چار ہزار ملازمین سے ذریعہ معاش چھننے والوں کا احتساب کیا جائے اور برطرف ملازمین کو ان کی نوکریوں پر بحال کیاجائے۔
__________________
اس دور میں تعلیم ہے امراضِ ملت کی دوا
ہے خونِ فاسد کے لیے تعلیم مثل نیشتر

 
skjatala's Avatar
skjatala
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,654
شکریہ: 9,774
1,375 مراسلہ میں 4,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 174
Reply With Quote
skjatala کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (15-05-11)
پرانا 15-05-11, 01:10 AM   #2
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,041
شکریہ: 24,031
4,992 مراسلہ میں 14,714 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ایسا ہی ایک جمعہ ہماری طرف بھی "دلوایا" گیا ہے!!!

مبصرین کی جانب سے اسے بینروں اور مظاہروں کے بعد اگلا "انقلابی" قدم قرار دیا جا رہا ہے... امید ہے اگلے دنوں میں ایسے مزید مناظر دیکھنے کو ملیں گے!!!
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد :
"وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة،
أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة"
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
طاھر (15-05-11)
پرانا 15-05-11, 01:56 AM   #3
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,649
شکریہ: 9,806
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ملا، ملٹری اتحاد حرکت میں‌ آچکا ہے اب اللہ سے اس ملک کی عافیت طلب کی جائے۔ کہیں قریب ہی عزیز ہم وطنو۔۔۔ نہ لکھا جا رہا ہو۔۔۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
skjatala (15-05-11), طاھر (15-05-11)
پرانا 15-05-11, 02:05 AM   #4
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 155
کمائي: 2,597
شکریہ: 1
127 مراسلہ میں 444 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مسلح ہاہاہا
پاکستان ایٹمی پاور

ایک کسان کے گھر چور آجاتے تھے اور اس کا سارا سامان لے جاتے تھے کسان بہت پریشان تھا کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کیا کروں
آخر اس نے اپنا بچھا کچھا سامان بیچ کر ایک بندوق خرید لی کہ اب چور آئیں تو دیکھوں گا ان کو
اگلی دفعہ جب چور گھر میں گھس گئے کسان گھبرا گیا خود بھی چھپ گیا اور اپنی اس وقت کی کل متاع بندوق کو بھی چھپا لیا
چور گھر کی تلاشی سے مایوس ہو کر چلے گئے اگلے دن جب لوگوں نے پوچھا
سنا ہے رات کو بھی چور آئےگئے تھے
کسان بولا
ہاں یار بڑی مشکل سے بندوق بچائی ہے نہیں تو اسے بھی لے چلے تھے

یہی حال سے ہمارے اسلحہ اور ایٹمی پاور کا
تھوڑا سا حملہ ہوتا نہیں ایٹمی اثاثوں کی فکر پڑ جاتی ہے
وقار آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے وقار کا شکریہ ادا کیا
skjatala (15-05-11), منتظمین (15-05-11), طاھر (15-05-11), عبداللہ آدم (15-05-11)
جواب

Tags
ہوتا, ہے۔, کرے, کرن, پاکستانی, لوگ, نام, موجودہ, ملک, منشور, مسائل, آج, بچوں, حل, خفیہ, خلاف, دیں, دبئی, ذوالفقار, ذوالفقار علی بھٹو, شہر, عوامی, علی, غریبوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پڑسیوں کا مرغ champion_pakistani قہقہے ہی قہقے 2 14-05-12 10:25 PM
غزہ اور مغربی کنارے میں مشترکہ مفاہمتی سیکرٹری تعینات کیا جائے،اسماعیل ھنیہ عارف اقبال خبریں 0 08-05-11 10:38 PM
دفتری کرسیوں کی دوڑ کا مقابلہ ناصحی دلچسپ اور عجیب 0 18-04-11 02:26 AM
خفیہ ایجنسیوں کی جنگ کنعان اپکے کالم 2 09-07-10 03:18 AM
کاغذی کرنسیوں کی تباہ کاریاں اور ان کا ازالہ ڈاکٹر حفیظ الرحمن صدیقی Real_Light خبریں 0 26-07-08 02:46 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:58 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger