واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


قیام پاکستان سے آج تک،صدر پر ویز کا دور حکومت سب سے بہتر رہا ،الطاف حسین

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-12-07, 02:33 PM   #1
قیام پاکستان سے آج تک،صدر پر ویز کا دور حکومت سب سے بہتر رہا ،الطاف حسین
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 17-12-07, 02:33 PM

لندن (پ ر)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ جس طرح صدرپرویزمشرف نے ماضی کوفراموش کرتے ہوئے برداشت اورصبروتحمل کامظاہرہ کیا ہے اسی طرح اپوزیشن کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کوبھی ماضی کوفراموش کرتے ہوئے صبروبرداشت کامظاہرہ کرناچاہیے اورسیاسی وجمہوری عمل کے فروغ کیلئے 8 جنوری 2008ء کے عام انتخابات میں حصہ لیناچاہیے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ قوم سے صدرپرویزمشرف کے خطاب کے بارے میں الطاف حسین نے کہاکہ صدرکی تقریر بڑی بیلنس تھی، انہوں نے قوم کے سامنے تمام حقائق رکھے اورقوم سے جووعدے کئے تھے وہ پورے کئے ۔ انہوں نے کہاکہ قیام پاکستان کے بعدسے لیکرآج تک تمام ادوارِ حکومت میں پرویزمشرف کا دورحکومت سب سے بہتر دورِ حکومت رہاہے لیکن اس کایہ مطلب ہرگزنہیں کہ ان کادورفرشتوں کادورحکومت تھا، انکے دورحکومت میں بھی غلطیاں ہوئیں اورجہاں جہاں حکومت نے غلطیاں کیں ایم کیوایم نے اس پر احتجاج کیا،ہم نے بلوچستان میں فوجی آپریشن کی مخالفت کی ، سندھ کے عوام کو اعتمادمیں لئے بغیرکالاباغ ڈیم کی تعمیرنہ کرنے کامطالبہ کیا،ایم کیوایم نے باجوڑ، وزیرستان اورقبائلی علاقوں میں طاقت استعمال نہ کرنے کامطالبہ کیا، سوات میں آپریشن پراحتجاج کیا، الیکٹرانک میڈیاپرپابندی پر ایم کیوایم نے بھرپوراحتجاج کیااورپابندی ختم کرنے کامطالبہ کیا۔الطاف حسین نے کہا کہ میڈیاکوجتنی آزادی صدرپرویزمشرف نے دی کسی اور نے نہیں دی لیکن اگرصدرمشرف اوروزیراعظم شوکت عزیز کیلئے ” دلال “ اور ” امریکہ کے سامنے لیٹ گئے “ جیسے الفاظ استعمال کئے جائیں گے تویہ الفاظ صحافتی آداب کے خلاف ہیں۔ الطاف حسین نے کہاکہ جنرل پرویزمشرف کے دورمیں کسی سیاسی جماعت کے رہنمایاکارکن کوپھانسی کی سزائیں نہیں دی گئیں، کسی کوماورائے عدالت قتل نہیں کیاگیا جبکہ محترمہ بینظیربھٹواورنوازشریف کے دورحکومت میں سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی گئیں،نوازشریف کے دورمیں ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن کیاگیا،سندھ میں گورنرراج نافذ کیاگیا، فوجی عدالتیں قائم کی گئیں، سپریم کورٹ پرحملہ کیاگیا،عدلیہ اور میڈیا پر دباوٴ ڈالاگیا، امیرالمومنین بننے کی کوشش کی گئی ۔اسی طرح بینظیر بھٹو کے دورحکومت میں بھی ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیاگیاجن میں میرے66سالہ بڑے بھائی ناصر حسین اور 28سالہ بھتیجے عارف حسین کوگرفتارکرکے قتل کردیاگیا اوربینظیرحکومت کی برطرفی کے صدارتی فرمان کاپہلا نکتہ ماورائے عدالت قتل تھا۔ انہوں نے کہاکہ جنرل پرویزمشرف نے ہرمعاملے میں حتی المقدورصبروتحمل کامظاہرہ کیا، محترمہ بینظیربھٹوکے شوہر کو باہر جانے کی اجازت دی، نوازشریف کوان کے خاندان سمیت ملک سے باہرجانے کی اجازت دی۔اگرپرویزمشرف چاہتے تونوازشریف کوملک سے باہر نہیں جانے دیتے،پرویزمشرف نے بینظیر بھٹو یا نوازشریف کے گھرکے کسی فردکوپھانسی نہیں دی جیسے جنرل ضیاء الحق نے بینظیربھٹوکے والدذوالفقارعلی بھٹوکوپھانسی دیدی تھی۔الطاف حسین نے کہاکہ دونوں بڑی جماعتوں کے رہنما ٹی وی پر مذاکروں میں کہتے ہیں کہ پرویزمشرف امریکا کے آگے لیٹ گئے ہیں ، انہوں نے سوال کیاکہ بینظیربھٹو اور نوازشریف اپنے اپنے دورحکومت میں کیاباربارامریکا کی یاتراکرنے نہیں گئے ؟کیایہ رہنماآج امریکا کی مداخلت کے بغیر واپس آئے ہیں؟ نوازشریف قسمیں کھاکھاکرکہتے تھے کہ ہم کسی معاہدہ کے تحت ملک سے باہرنہیں گئے پھرسات سال بعد انہوں نے خودہی کہاکہ ہم نے دس سال کانہیں پانچ سال کامعاہدہ کیاتھا۔ یہ دونوں رہنمااپنے دورحکومت کاجائزہ لیں کہ حکومت میں آنے سے پہلے ان کے اثا ثے کتنے تھے اور آج کتنے ہیں، یہ حکومت میں تھے توان کاکاروبارکیسے وسعت پارہاتھا؟انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے جوآج صدرپرویزمشرف کی حکومت کوغیرآئینی کہہ رہاہے خوداس نے سترہویں ترمیم کے تحت جنرل پرویزمشرف کی وردی کوجائزقراردیا اوراگرصدرپرویز مشرف کی حکومت غیرآئینی ہے تواس نے اس حکومت کے تحت انتخابات میں حصہ کیسے لیاتھا؟ عدلیہ کے حوالے سے الطاف حسین نے کہاکہ جب 12اکتوبر1999ء کوجنرل پرویز مشرف نے نوازشریف حکومت کاخاتمہ کرکے اقتدار سنبھالا تو انہوں نے آئین کومعطل کیا اورججوں سے پی سی او کے تحت حلف لیا۔اس وقت جنرل پرویز مشرف کے حکم پرجسٹس افتخارمحمدچوہدری اوران کی پوری ٹیم نے پی سی او کے تحت حلف اٹھایا۔ اگرپرویز مشرف کاحکومت کوبرطرف کرنااور آئین کومعطل کرناغیرآئینی تھاتوپھران کے دیگراحکامات کس طرح آئینی ہوسکتے تھے اوراگراس وقت جسٹس افتخار محمد چوہدری اوردیگرججوں کاپی سی او کے تحت حلف لینا جائز تھا تو 3 نومبر 2007ء کوججوں کاپی سی او کے تحت حلف لیناناجائزکیسے ہوگیا؟چوری توچوری ہے اورڈاکہ توڈاکہ ہے لہٰذا ایک پی سی او جائز اور دوسراپی سی او کس طرح ناجائزہوسکتاہے؟ اپوزیشن جماعتوں کے اتحادوں کاذکرکرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ پہلے میثاق جمہوریت ہوا، بعد میں لندن میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کی اے پی سی ہوئی اوراے پی ڈی ایم وجودمیں آئی لیکن بالآخرمیثاق جمہوریت ،”مذاق جمہوریت“ بن گیا ، اے پی ڈی ایم ، ” ڈم ڈم ڈیگا ڈیگا“ بن گئی ،کوئی کہہ رہاہے کہ الیکشن کابائیکاٹ کرناچاہیے ،کوئی کہہ رہاہے کہ الیکشن میں حصہ لیناچاہیے اورکوئی درمیان میں ہے ۔سب اتحادوں کی ہنڈیابیچ چوراہے پر پھوٹ گئی ہے اوردودھ کادودھ اورپانی کا پانی ہوگیاہے۔الطاف حسین نے تمام سیاسی جماعتوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ملک نازک دور سے گزررہاہے، امریکا باربارکہہ رہاہے کہ ہم جب چاہیں پاکستان پر واردہوسکتے ہیں ، کسی کی بھی تلاش میں بغیراطلاع دیئے آسکتے ہیں، پڑوسی مما لک سے ہمارے تعلقات اچھے نہیں ہیں، ایسے میں کوئی بھی ایک فرد، جماعت یااکیلی فوج پاکستان کو نہیں بچاسکتی، ملک کوکسی بھی بڑے خطرے سے فوج اورعوام ملکرہی بچاسکتے ہیں لہٰذاتمام سیاسی ومذہبی جماعتیں بینظیر بھٹو، نوازشریف، ایم ایم اے ، مسلم لیگ ق،فنکشنل، سب ملکریہ عہدکرلیں کہ ملک کی عزت ووقاراورخودمختاری پرآنچ نہیں آنے دیں گے ، ایم کیوایم بھی اس میں اول صف میں کھڑے ہونے کیلئے تیارہے اورہم سب کہیں گے کہ ملک کیلئے ہمارے سینے موجودہیں ،اگرکسی نے پاکستان پر ٹیڑھی نگاہ ڈالی توملک کوبچانے کیلئے ہم سب اپنی جانیں قربان کرنے کیلئے تیارہیں۔اقتدارکیلئے تو لوگ بڑی بڑی باتیں اوردعوے کرتے ہیں لیکن ملک کوبچانے کیلئے کوئی اتنی بڑی باتیں نہیں کرتاجوالطاف حسین کرتاہے۔انہوں نے کہاکہ میں سب کودعوت دیتاہوں کہ آئیے پاکستان کوبچاتے ہیں اور ملک کومشکل اورنازک دور سے نکالتے ہیں،آئیے ہم قبائلی علاقوں کے لوگوں سے بات کرتے ہیں،انہوں نے بھی پاکستان کیلئے قربانیاں دی ہیں، ہم سوات کے لوگوں کوبھی شامل کرتے ہیں تمام ناراض لوگوں کومناتے ہیں،میری نظرمیں بلوچستان میں نواب اکبربگٹی کوشہیدکیاگیا، افغانستان میں بالاچ مری کو شہید کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں بھی آپریشن بندکیاجائے،ناراض بلوچ عوام کوبھائی سمجھ کرمعاف کیاجائے اورانہیں گلے لگایاجائے، سوات، باجوڑاورقبائلی علاقوں کیلوگوں کوگلے لگایاجائے،آیئے ہم سب ملکرپاکستان کونازک دورسے نکالیں، سیسہ پلائی دیواربن جائیں، ہمارے سیاسی ونظریاتی اختلافات اپنی جگہ لیکن ہم کم ازکم ایک نکتہ پر ایک ہوجائیں ۔آئیے ملک کوبچاتے ہیں، صدرپرویزمشرف کوئی فرشتہ نہیں ہیں، ان سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں لہٰذا صدرمشرف اوران کی ٹیم کوبھی اپنی اصلاح کرناچاہیے۔الطاف حسین نے کہاکہ جس طرح صدرپرویزمشرف نے ماضی کو فراموش کرکے صبروبرداشت کامظاہرہ کیااسی طرح تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کوبھی ماضی کوفراموش کرکے صبروبرداشت کامظاہرہ کرنا چاہیے اور 8جنوری کے عام انتخابات میں حصہ لیناچاہیے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 433
Reply With Quote
پرانا 04-04-08, 09:21 AM   #2
ناظم اعلی
 
پاکستانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
کمائي: 62,604
شکریہ: 10,318
3,107 مراسلہ میں 7,465 بارشکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: قیام پاکستان سے آج تک،صدر پر ویز کا دور حکومت سب سے بہتر رہا ،الطاف ح

اچھا تو رہے گا مہاجر قومی موومنٹ جو پنجاب تک پہنچ گئی نا
پاکستانی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پاکستان, لوگ, لندن, آپریشن, آج, امریکہ, احتجاج, بھائی, تلاش, ترمیم, حکم, خلاف, سپریم, عدالت, عزیز, عزت, صف, صحافتی, صدارتی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اقتدار سے رخصتی کی تجویز بلاجواز ہے،صدر پرویز کو امریکی سینیٹروں نے نہیں پاکستانی پارلیمنٹ نے منتخب کیا،صدارتی ترجمان عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 02:26 AM
انتخابات کیلئے پر امن ماحول ضروری ہے،صدر پرویز خرم شہزاد خرم خبریں 0 02-01-08 08:06 AM
قیام پاکستان سے آج تک،صدر پر ویز کا دور حکومت سب سے بہتر رہا ،الطاف حسین خرم شہزاد خرم خبریں 0 17-12-07 08:24 AM
تمام جماعتوں کو برابر مواقع دیئے جارہے ہیں،انتخابات میں کسی خاص سیاستداں یا جماعت کی حمایت نہیں کر ونگا،صدر پر ویز عبدالقدوس خبریں 0 09-12-07 02:20 PM
سعودی عرب نواز شریف کو پاکستان جانے سے روکے ،بے نظیر سے اتحاد نہ کرنے دیا جائے ،صدر پرویز کا شاہ عبداللہ سے مطالبہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 08:13 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:01 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger