واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


قیام پاکستان کے مخالفین نے ملک بھر میں انتہاپسندی پھیلائی ،ماضی کی غلط پالیسوں نے پاکستان کو مشکلات سے دوچار کر دیا،الطاف حسین

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-02-08, 06:32 AM   #1
قیام پاکستان کے مخالفین نے ملک بھر میں انتہاپسندی پھیلائی ،ماضی کی غلط پالیسوں نے پاکستان کو مشکلات سے دوچار کر دیا،الطاف حسین
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 04-02-08, 06:32 AM

قیام پاکستان کے مخالفین نے ملک بھر میں انتہاپسندی پھیلائی ،ماضی کی غلط پالیسوں نے پاکستان کو مشکلات سے دوچار کر دیا،الطاف حسین
کراچی (پ ر) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت نہایت مشکل صورتحال سے دوچار ہے اورہمیں اپنی اور اپنی آئندہ نسلوں کی بقاء کیلئے اتحاد کی شدید ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریت میں سر چھپانے سے نہ تو خطرہ ٹل سکتا ہے اور نہ ہی کوئی مسئلہ حل ہوسکتا ہے ۔ جب سامنے بے پناہ طاقت ہواور آپکے ہاتھ خالی ہوں تو اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی عقل کو استعمال کرکے ہمت و بہادری سے حالات کا سامنا کرنا چاہیے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہارڈیفنس میں متحدہ قومی موومنٹ کی ڈیفنس کلفٹن ریزیڈینٹ سوسائٹی ( ڈی سی آرسی) ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل اور متحدہ کلچرل اینڈلٹریری فورم کے مشترکہ اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 60ء کی دہائی سے پاکستان میں ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت مذہبی انتہا پسندی کو فرو غ دیا گیا اور ایسی اصطلاحات کو پھیلایا گیا جو اس سے پہلے پاکستان میں کبھی نہیں سنی گئی تھیں اور نہ ہی بانیان ِ پاکستان نے ان اصطلاحات کو کبھی استعمال کیا تھا۔ مثال کے طور پر نظریہ پاکستان اور نظریاتی سرحدوں کی اصطلاحات کوفروغ دیا گیا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ نظریہ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور نہ ہی کوئی نظریہ جغرافیائی سرحدوں کا محتاج یا پابند ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب انسان کو امید عطا کرتا ہے لیکن جب کسی قوم کو تباہ کرنا ہوتا ہے تو اسے مذہبی انتہا پسندی کا شکار بنادیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سردجنگ کے دوران اربوں کھربوں ڈالرز خرچ کرکے پاکستان میں مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دیا گیا جس میں بدقسمتی سے ہمارے ملک کے ادارے بھی شریک تھے اور مذہبی انتہا پسندی پھیلانے کا کام ان مذہبی جماعتوں سے لیا گیا جنہوں نے قیام ِ پاکستان کی کھلی اور پرزور مخالفت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل میں ہماری تاریخ کو بھی مسخ کردیا گیا اور ڈاکووٴں ،لٹیروں ،غاصبوں اور ظالم وسفاک بادشاہوں کو ہمارے ہیروز بنادیا گیا۔انہوں نے کہا مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دے کر پاکستان کو سرد جنگ میں استعمال کیا گیا اورجب یہ سردجنگ افغانستان میں کھلی جنگ میں بدل گئی توا س جنگ میں ہمیں ہراول دستہ کے طور پر شامل کیا گیا حالانکہ وہ امریکہ اور سوویت یونین کی جنگ تھی مگر ہمارے یہاں اسے کفر واسلام کی جنگ قرار دے کر یہ دلیل دی گئی کہ امریکہ کیونکہ اہل کتاب ہے اسلئے ہمیں امریکہ کا ساتھ دیناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آج ماضی کی غلط پالیسوں کی وجہ سے پاکستان شدید مشکلات سے دوچا ر ہے۔ بین الاقوامی میڈیا میں پاکستان کے عدم استحکام کی باتیں کی جارہی ہیں ۔ ان حالات میں ہمیں آپس میں اتحاد کی شدیدضرورت ہے ۔ ہمیں اپنی اور اپنی آنے والی نسلوں کی بقاء کیلئے سوچنا چاہیے کہ ہمارا اور ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل کیا ہے کیونکہ ریت میں سر چھپانے سے نہ تو خطرہ ٹل سکتا ہے اور نہ ہی مسئلہ حل ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بزدلی ،ڈر اور خوف آپ کو نہیں بچا سکتے ۔ جب سامنے طاقت ہو اور آپکے ہاتھ خالی ہوں تو اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی عقل کو استعمال کرکے حالات کا مقابلہ کرنا چاہیے اور ہمت و حوصلہ سے جدوجہد کرنی چاہیے ۔الطاف حسین نے کہا کہ میں 32 سال سے یہ باتیں کررہا ہوں لیکن اس وقت میری باتوں کو لوگوں نے دیوانے کی بڑ سمجھا اور میری باتوں کا غلط مطلب نکال کر جھوٹا پروپیگنڈہ کیا گیا حالانکہ میں نے ہمیشہ یہی درس دیا ہے کہ پر امن رہیں، صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں لیکن ساتھ ساتھ میں نے یہ بھی کہاکہ غنڈہ گردی اور جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا حق اقوام متحدہ کے چارٹر نے بھی دیا ہے اور دنیا کے ہر مذہب نے بھی دیا ہے۔ انہوں نے کہا یہ خوشی کی با
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 278
Reply With Quote
جواب

Tags
فورم, پاکستان, مقابلہ, منصوبہ, آج, اقوام متحدہ, اللہ, انسان, امریکہ, حل, خلاف, سال, ظالم, عقل, صورتحال, صبر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
میرا دل بدل گیا پاکستانی انتہاپسند بھی اپنا دل بدل دیں؛آسیما آنند ALI-OAD خبریں 0 18-01-11 08:42 AM
برطانیہ میں شدت پسندی کم کرنے کیلئے پاکستان سے علماءبلوانے پر غور ہوا، وکی لیکس گلاب خان خبریں 0 15-12-10 05:32 AM
صدر زرداری پر جوتا پھینکنے کا ملزم ملک بدر کردیا جائے، پاکستان کی برطانیہ سے درخواست گلاب خان خبریں 5 31-08-10 12:18 AM
نائن زیرو اور مجھ پر حملے کی افواہ پھیلائی گئی، فاروق ستار خرم شہزاد خرم خبریں 0 01-01-08 10:30 AM
بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے والوں کا نیٹ ورک افغانستان میں ہے: صوبائی پولیس پاکستانی خبریں 0 15-09-07 03:57 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:01 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger