واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


قیدیوں تک رسائی کے معاہدے پر دستخط

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-05-08, 06:19 PM   #1
قیدیوں تک رسائی کے معاہدے پر دستخط
محمدعدنان محمدعدنان آف لائن ہے 21-05-08, 06:19 PM

پاکستان اور بھارت نے اسلام آباد میں جاری جامع مذاکرات کے چوتھے مرحلے کے بعد ایک دوسرے کے قیدیوں کی شناخت کے بعد ان کی فوری رہائی میں مدد دینے کے لیے سفارتی رسائی کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔
پاکستان اور بھارت کے مابین جامع مذاکرات کے سلسلے میں بھارتی وزیرخارجہ پرنب مکھرجی گزشتہ روز اسلام آباد پہنچے تھے اور آج انہوں نے مذاکرات کے چوتھے مرحلے میں پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

پاکستان اور بھارت کی جانب سے دونوں ممالک کے ہائی کمشنرز نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔ اس تقریب میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے بھی شرکت کی۔

بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے موقع پر منگل کو پاکستان حکومت نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ننانوے بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔مبصرین کے خیال میں دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں سے متعلق معاہدے سے ایک دوسرے کے ہاں برس ہا برس سے قید شہریوں کی جلد رہائی ممکن ہوسکے گی۔

مذاکرات کے چوتھے دور کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات کا پانچواں دور جولائی میں ہو گا جبکہ بھارتی وزیراعظم اسی برس پاکستان کا دورہ بھی کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک چاہتے ہیں کہ منموہن سنگھ کے دورے سے قبل کچھ اہم مسائل پر ہم آہنگی ہو جائے تاکہ بھارتی وزیراعظم کا دورہ مثبت نتائج کا حامل ہو سکے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ خود جون میں بھارت کا دورہ کریں گے۔

کشمیر کے حوالے سے سوال پر پاکستانی وزیرِ خارجہ نے بتایا کہ بات چیت میں کشمیر سمیت کچھ ایشوز پر زیادہ پیشرفت نہیں ہو سکی تاہم دونوں ممالک نے تمام مسائل کے حل کے لیے بات چیت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز دونوں ملکوں کے مابین خارجہ سیکرٹریوں کی سطح پر بات چیت ہوئی تھی جس کے بعد دونوں ممالک کے قیدیوں کی شناخت کے بعد ان کی فوری رہائی میں مدد دینے کے لیے سفارتی رسائی کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ جنوری سن دو ہزار چار سے پاکستان اور بھارت نے جن آٹھ نکات پر چار مراحل میں بات چیت کی ہے ان میں امن و سلامتی بشمول اعتماد سازی کے اقدامات، جموں و کشمیر، سیاچن، سر کریک، وولر بیراج یا تُل بُل ، دہشت گردی اور منشیات، اقتصادی تعاون اور دوستانہ تبادلوں کا فروغ شامل ہیں۔

ادھر بھارت کے وزیر خارجہ پرنب مکھرجی نے مذاکرات سے قبل پاکستان کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے بھی ملاقات کی۔

حالیہ پاک بھارت مذاکرات ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں کنٹرول لائن کے قریب ضلع پونچھ کے منڈھر سیکڑ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ہندوستانی فوج کا ایک جوان ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ہیں اور بھارتی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے دس روز میں دوسری مرتبہ چار سالہ فائر بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کی ہے۔

اس سے قبل بھارت کے شہر جے پور میں یکے بعد دیگرے متعدد بم دھماکے بھی ہوئے تھے جس پر بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے اپنے رد عمل میں کہا تھا کہ اس کا مقصد پاک بھارت تعلقات کو نقصان پہنچانا تھا۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کو چاہیے کہ وہ ایسے مقاصد رکھنے والے عناصر کی کوششوں کو ناکام بنا دیں۔
__________________
----------

 
محمدعدنان's Avatar
محمدعدنان
ناظم اعلی


تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 215
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, وزیراعظم, موقع, ممکن, مسائل, آج, الزام, اسلام, جلد, خلاف, شناخت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ریمنڈ کے ہاتھوں 2 پاکستانیوں کے قتل کے بعد لاہور میں امریکیوں کی سرگرمیاں ختم گلاب خان خبریں 0 25-02-11 05:52 AM
پاکستانیوں میں‌ ایک اور پاکستانی علی ذاکر تعارف 9 09-10-10 01:30 AM
پاکستان کو درپیش مسائل کی وجوہات میں ہم پاکستانیوں کا کردار ناصر نعمان میرا پاکستان 5 31-07-10 06:36 PM
اکتالیس فیصد پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد کنعان دیس ہوئے پردیس 4 12-12-09 11:55 PM
’امریکیوں پر پاکستانی فائرنگ‘ ابن جلال خبریں 0 23-09-08 01:21 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:01 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger