واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


قیدی خواتین اور بچّوں پر خصوصی توجہ دی جائے، توقیر فاطمہ بھٹو

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-07-08, 12:43 PM   #1
قیدی خواتین اور بچّوں پر خصوصی توجہ دی جائے، توقیر فاطمہ بھٹو
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 02-07-08, 12:43 PM

قیدی خواتین اور بچّوں پر خصوصی توجہ دی جائے، توقیر فاطمہ بھٹو
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جیل میں موجود خواتین اور بچوں کی تکنیکی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ رہائی کے بعد وہ معاشرے میں باعزت روزگار اور مقام حاصل کرسکیں۔ یہ بات صوبائی وزیر ترقی نسواں توقیر فاطمہ بھٹو نے منگل کو یہاں بچوں اور خواتین کی جیل کے دورے کے موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹس یونس میمی اور شیبا شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے جیل میں کمپیوٹر اور لائٹ انجینئرنگ کے شعبوں کو بھی فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے صوبائی وزیر ترقی نسواں کو بچوں کی جیل میں موجود سہولتوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ بچوں کو جیل میں دینی اور دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر بھی سکھائے جاتے ہیں جب کہ جیل میں پانچ وقت کی نماز کی بھی سختی سے پابندی کی جاتی ہے اور بچوں کے لئے شام میں کھیل کود کے لئے پارک میں بھی جانے کا انتظام ہوتا ہے۔ بعدازاں صوبائی وزیر نے خواتین کی جیل کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ شیبا شاہ نے جیل کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت خواتین جیل میں72 پاکستانی 466 غیرملکی خواتین اور ان کے ساتھ 20 بچے بھی قید ہیں۔ غیرملکی خواتین میں زیادہ تر منشیات کے کیس میں قید ہیں۔ صوبائی وزیر نے جیل سپرنٹنڈنٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 215
Reply With Quote
جواب

Tags
کمپیوٹر, پاکستانی, وزیر, نماز, موقع, بچوں, تعلیم, جیل, خواتین, خصوصی, شام, صوبائی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
قاتل امریکی فوجی تینوں مقتولین کے ورثا کو معاوضہ دینے پر راضی! کنعان خبریں 0 30-01-11 04:36 AM
”ایک دن جیو کے ساتھ“ میں ثناء میر مہمان اور بینظیر بھٹو کی زندگی پر خصوصی دستاویزی فلم گلاب خان خبریں 0 26-12-10 06:52 AM
مردوں کا داخلہ منع ۔۔۔ خواتین توڑ پھوڑ کرسکتی ہیں جاویداسد دلچسپ اور عجیب 13 24-07-10 11:01 PM
خواتین متوجہ ہوں ۔۔ جیو گپ شپ 20 17-04-09 01:00 AM
ایرانی کار کمپنی نے خواتین کے لئے خصوصی کار تیار کر لی Real_Light دلچسپ اور عجیب 8 19-11-08 12:56 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:01 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger