واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ق لیگ کو جتوانے اور وزیراعظم پی پی سے بنانے کی اسکیم قبول نہیں‘ بینظیر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-12-07, 07:22 AM   #1
ق لیگ کو جتوانے اور وزیراعظم پی پی سے بنانے کی اسکیم قبول نہیں‘ بینظیر
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 18-12-07, 07:22 AM

واشنگٹن (نیر زیدی/نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم بینظیربھٹو کاخیال ہے کہ 8 جنوری کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کو جتوایا جائے گا لیکن وزیراعظم پاکستان پیپلزپارٹی سے بنانے کی کوشش کی جائے گی لیکن وہ اس اسکیم میں حصہ لینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ بینظیر بھٹو نے یہ بات واشنگٹن پوسٹ سے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔بینظیر بھٹو کے مطابق اس چال کا مقصد یہ بتانا ہوگا کہ دیکھو ہم نے الیکشن کرایا ہے اور ملک کی سب سے مقبول پارٹی بھی ہمارے ساتھ ہے لہٰذا اب ہمیں سیاسی جواز حاصل ہوگیا ہے۔ بینظیربھٹو نے انکشاف کیا کہ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 148 سیٹیں ہیں اور بقول ان کے حکومت نے ہدایت کی ہے کہ 108 سیٹیں سرکاری پارٹی کو دے دی جائیں چنانچہ باقی جماعتیں صرف 40 سیٹوں پر مقابلہ کررہی ہوں گی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ حکومتی پارٹی پنجاب میں جیت جائے گی تو انہوں نے کہا کہ ”یہ لوگ نہیں جیتیں گے‘ ہم انہیں ہرادیں گے“ بینظیربھٹو نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف الیکشن میں حصہ لیکر ایک انتہائی مثبت کردار ادا کررہے ہیں لیکن بدقسمتی سے انہیں الیکشن لڑنے نہیں دیا جارہا ہے۔ بینظیربھٹو نے کہا کہ انہوں نے میاں نوازشریف کو سمجھایا تھاکہ اگر مقابلہ نہ کیا گیا تو بغیر کسی دھاندلی کے سرکاری پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوجائے گی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا صدر مشرف نے امریکیوں کو یقین دلایا ہے کہ انتخاب آزادانہ اور شفاف ہوں گے تو بینظیر بھٹو نے کہا کہ اس سوال کا جواب امریکی ہی دے سکتے ہیں۔ بینظیربھٹو نے کہا کہ وہ یہ دیکھ کر ششدر رہ گئی ہیں کہ انتہا پسندوں کی حمایت کتنی منظم ہے‘ کسی علاقے میں آرمی کمک مانگتی ہے لیکن کمک نہیں پہنچتی چنانچہ آرمی کو پسپا ہونا پڑتا ہے‘ سوال یہ ہے کہ کمک کیوں نہیں بھیجی جاسکتی۔ آرمی کے حوصلے پست ہیں کیونکہ عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ بینظیر بھٹو نے کہا کہ عوام کہتے ہیں کہ ”تم امریکا کی جنگ لڑرہے ہو“ لیکن بقول بینظیر بھٹو کے ”ہم امریکا کے علاقوں کیلئے بلکہ پاکستانی علاقوں کیلئے لڑرہے ہیں۔“
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 370
Reply With Quote
جواب

Tags
پوسٹ, پاکستان, پاکستانی, واشنگٹن, وزیراعظم, لوگ, نیر زیدی, مقابلہ, اسکیم, جیت, جواب, دیکھو, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہم گناہ گار بھی ہیں‌تیرے پرستاروں میں‌ ابوسعد شعر و شاعری 3 03-03-11 11:09 PM
ابھی توبہ کا دروازہ کھلا ھے sahj تاریخ و عبر 1 21-08-10 08:10 PM
کچھ توجہ ادھر بھی علی یوسفزئی تعارف 13 07-10-09 09:02 PM
کبھی کبھی میرے دل میں‌خیال آتا ہے وسیم شعر و شاعری 2 19-01-09 10:21 PM
کچھ توجہ ادھر بھی ۔ ۔ ۔ ۔ میاں شاہد اسلام اور معاشرہ 0 18-06-08 04:44 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:03 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger