|
ق لیگ کے رہنما زاہد حامد آج (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے

12-12-07, 09:57 AM
اسلام آباد ( رپورٹ: … دلشاد عظیم) سابق وفاقی وزیر اور ق لیگ کے رہنما زاہد حامد جنہیں پارٹی ٹکٹ دینے سے انکار کردیا گیا تھا بدھ کے روز غیر مشروط طور پر (ن) لیگ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔ یہ بات دی نیوز کو منگل کے روز ذرائع نے بتائی۔ زاہد حامد سیالکوٹ کے جلسے میں اپنی شمولیت کا اعلان کرینگے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ درجنوں مزید ممتاز سیاست دان، جن کا تعلق ق لیگ اور جماعت اسلامی سے ہے، آنے والے دنوں میں پنجاب میں نواز لیگ میں شمولیت اختیار کرینگے۔ نواز لیگ کے رہنما خواجہ محمد آصف نے بھی زاہد حامد کی پارٹی میں شمولیت کی تصدیق کی ہے۔ خواجہ آصف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ زاہد حامد کو پارٹی کی جانب سے ٹکٹ دینے کیلئے خوش آمدید کہا گیا اور نہ ہی ہمارا ان کے حلقے سے اپنے امیدوار کو دستبردار کرانے کا کوئی منصوبہ ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|