|
ق لیگ کے سینیٹرز کی وفاداریاں تبدیل ہونیکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،شجاعت

26-02-08, 02:33 AM
ق لیگ کے سینیٹرز کی وفاداریاں تبدیل ہونیکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،شجاعت
اسلام آباد (جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز کی وفاداریاں تبدیل ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘ ہمارے تمام سینیٹرز متحد ہیں اور قانون سازی میں اہم کردار ادا کریں گے،انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت چلانا مشکل ہوتا ہے ،اپوزیشن میں رہ کر بہتر انداز میں پارٹی چلائیں گے۔ مسلم لیگ کو صحیح معنوں میں عوامی جماعت بنایا جائے گا۔ پیر کو یہاں سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کے سینیٹرز کی درخواست پر اجلاس میں شریک ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ کے امیدواروں کی شکایات دور کرنے اور ان کی رہنمائی کرنے کے لئے لیگل ایڈ کمیٹی کی سربراہی وسیم سجاد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سینیٹرز کی وفاداریاں تبدیل ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ سینیٹرز کا ارکان اسمبلی سے بھی زیادہ اہم مقام ہے‘ ہمارے تمام سینیٹرز متحد ہیں اور وہ پہلے سے بھی زیادہ مثبت کردار ادا کرینگے۔ اجلاس میں تمام سینیٹرز نے پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا جس پر چوہدری شجاعت نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ سینیٹر کامل علی آغا نے صحافیوں کو بتایا کہ تمام سینیٹرز نے چوہدری شجاعت حسین پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں 21 سینیٹرز نے تقاریر کیں اور تمام ارکان نے پری گل آغا کی قرارداد پر چوہدری شجاعت حسین پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے بغیر پارٹی ادھوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قومی مفادات میں حکومت کا ساتھ دیا جائے گا لیکن قومی مفاد کے خلاف جو بھی اقدام ہوگا اس کی مخالفت کی جائے گی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|