واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


(ق) لیگ کے متعدد اراکین اسمبلی (ن) لیگ میں شمولیت پر تیار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-02-08, 04:02 AM   #1
(ق) لیگ کے متعدد اراکین اسمبلی (ن) لیگ میں شمولیت پر تیار
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 21-02-08, 04:02 AM

(ق) لیگ کے متعدد اراکین اسمبلی (ن) لیگ میں شمولیت پر تیار
اسلام آباد (عمر چیمہ) صدارت کی چھتری تلے 7 سال تک محفوظ بقاء کے بعد (ق) لیگ تیزی سے اپنی منطقی موت کی جانب بڑھ رہی ہے اور اس کے سینئر ارکان نے اپنی اعلیٰ قیادت کو اپنی خالق جماعت مسلم لیگ (ن) کے ساتھ انضمام کی تجاویز دینے شروع کر دیئے ہیں جبکہ دوسری جانب تباہ شدہ کنگ پارٹی (ق) لیگ میں اندرونی راستے بنانے کی کوششیں کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے (ق) لیگ کے متعدد ارکان قومی اسمبلی کو ان کی کامیابی پر مبارک باد دینے کیلئے ذاتی طور پر فون کالز کی ہیں۔ (ق) لیگ کے منتخب شدہ بعض ارکان اسمبلی نے نمائندے کو بتایا ہے کہ وہ بعدازاں کسی بھی مرحلے پر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو سکتے ہیں۔ ان ارکان قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ نہ تو (ق) لیگ کوئی پارٹی ہے اور نہ ہی انہیں پارٹی کی بنیاد پر ووٹ دیئے گئے ہیں۔ (ق) لیگ میں کوئی ایسی شخصیت نہیں جو اس سیاسی جماعت کو متحد رکھنے کیلئے بندھن کا کام دے سکے۔ نواز شریف سے اپنی کامیابی پر مبارک باد وصول کرنے والے (ق) لیگ کے ایک اہم رہنما نے ”دی نیوز“ کو بتایا کہ مسلم لیگ (ق) لوگوں کا ہجوم ہے جہاں پر سب لوگ لیڈر ہیں، ورکر کوئی نہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ پارٹی بدل کر (ن) لیگ میں متوقع شمولیت اختیار کرنے والے ارکان قومی اسمبلی کی اکثریت کبھی بھی مسلم لیگ (ن) میں شامل نہیں رہی۔ سرگودھا، ملتان اور فیصل آباد ڈویژن وہ علاقے ہیں جہاں ارکان قومی اسمبلی کو پھانسا جا سکتا ہے کیونکہ ان علاقوں سے (ق) لیگ کے تقریباً 20 ایم این اے منتخب ہوئے ہیں۔ باوثوق ذرائع سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ سرگودھا ڈویژن سے کامیاب ہونے والے متعدد آزاد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔ جہاں تک (ق) لیگ کے مسلم لیگ (ن) میں ضم ہونے کا تعلق ہے تو اس مسئلے پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں بحث ہو چکی ہے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 253
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, نواز شریف, موت, متوقع, اعلیٰ, سال, صوبائی, صدارت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
میچ فکسنگ میں زیرِ تفتیش کھلاڑیوں کا تعارف عدنان دانی کرکٹ 2 15-09-10 08:12 AM
جاناں تیرے شہر میں (ایک تعارف ایک تبصرہ) shafresha تبصرہ کتب 18 20-06-10 11:02 AM
جوہری تعاون پر بات چیت سے کافی مطمئین ہیں کنعان پاکستان کے ہیروز 1 26-03-10 10:03 AM
عراق ، بم دھماکہ اور تشدد کے دیگرواقعات میں رکن پارلیمنٹ سمیت 20 افراد ہلاک ، متعدد زخمی ابن جلال خبریں 0 10-10-08 05:03 AM
نگراں وفاقی کابینہ میں مزید 2 وزراء کی شمولیت کا امکان، تعداد 26 ہوجائے گی خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 08:33 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:03 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger