واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


كيا نارويے كا كھلا معاشرہ آندرے ختم كر پائے گا؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-07-11, 09:07 AM   #1
كيا نارويے كا كھلا معاشرہ آندرے ختم كر پائے گا؟
شمشاد احمد شمشاد احمد آن لائن ہے 25-07-11, 09:07 AM

دو تین برس پہلے چودہ گست کے موقع پر ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر ایک تقریب میں شرکت کا موقع ملا۔

چھوٹے سے سٹیڈیم میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں سینکڑوں پاکستانی شریک تھے۔ ناروے کی اس وقت کی وزیرخزانہ مہمان خصوصی تھیں۔

میں اپنے عزیزوں کے ساتھ سٹیج سے خاصی دور بیٹھا سوچ رہا تھا کہ کاش پہلے معلوم ہوتا تو وقت لے کر وزیرخزانہ کا انٹرویو کر لیتا۔ اس خواہش کا اظہار میں نے اپنے کزن سے بھی کیا۔ میری بات سن کر وہیں موجود ایک پاکستانی نے کہا یہ تو کوئی بڑی بات نہیں وزیر خزانہ کو یہیں بلا لیتے ہیں۔

وہ صاحب بغیر کسی روک ٹوک کے سیدھے سٹیج کے قریب گئے اور وزیر خزانہ تک ایک پرچی پہنچا دی۔ تقریب کے اختتام پر وزیر خزانہ نے ان سے مسئلہ دریافت کیا اور معلوم پڑنے پر ان کے ساتھ ہی ہماری طرف آ گئیں۔ انہوں نے خود ہی مجھ سے پوچھ لیا کہ آپ ملنا چاہتے ہیں۔ میں نے اثبات میں سر ہلایا اور تین چار سوالات کا مختصر کر ڈالا۔

آخری سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے اتنی بڑی تعداد میں اوسلو میں آباد ہونے سے ان کو سب سے بڑا فرق یہ پڑا تھا کہ اپنی انتخابی مہم انہوں نے کھاریاں سے شروع کی تھی۔

اس کے بعد وہ بڑے اطمینان کے ساتھ لوگوں سے ہاتھ ملاتی، ان کے تصاویر بنواتی اپنی گاڑی تک چلی گئیں۔ نہ کوئی پروٹوکول، نہ سکیورٹی اور نہ کوئی بڑے عہدیدار اور چھوٹے عہدیدار کا فرق۔

یہ ایک مثال ہے اس کھلے معاشرے کی جس کو بچانے کا عہد ناروے کے وزیر اعظم نے جمعہ کو دو بڑے حملوں کے بعد کیا۔ ایک صحافی نے جمعہ کو ہی اس کھلے معاشرے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ناروے میں ناقابل یقین حد تک کھلا معاشرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناروے میں سیاستدان اور امراء عام لوگوں میں اس طرح آزادی سے گھومتے پھرتے ہیں جس کی مثال دنیا بھر میں کم ہی ملتی ہے۔ وہاں کم لوگوں کے پتے اور فون نمبر خفیہ ہوتے ہیں اور وہاں سیاستدان اپنے ٹیلی فون نمبر اپنے کارڈ پر شائع کرواتے ہیں۔

صحافی کے مطابق باہر کی دنیا کو شاید یہ انداز معصومانہ لگے لیکن ناروے کے لوگ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ دنیا میں ایسے رہا جا سکتا ہے۔ دیکھیں اس حملے کے بعد ان کا رویہ بدلتا ہے یا نہیں۔
اسد علي
بي بي سي
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔

 
شمشاد احمد's Avatar
شمشاد احمد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 209
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
bashirahmed98 (26-07-11), mama_shalla (25-07-11), فیصل ناصر (25-07-11), یاسر عمران مرزا (25-07-11), محمد یاسرعلی (25-07-11), مرزا عامر (25-07-11), احمد نذیر (25-07-11), حیدر (25-07-11), سام (25-07-11)
پرانا 25-07-11, 09:17 AM   #2
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,688
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

چند دلچسپ تبصرے پيش خدمت ہيں۔
اقتباس:
جاني خان
دوسروں کے گھروں میں لگی آگ پر خاموش تماشائیوں کو بھی کبھی حادثات کا شکار ہونا پڑجاتا ہے۔
اقتباس:
گل بادشاہ پرديسي سڈني
ايک پر امن مثالی مملکت کے ليۓ ہر فرد کے پاس زندگی کی بنيادی اشياء کا ہونا ضروری ہے جس ميں رہائش،خوراک،ادويات اور گاڑی وغيرہ۔چونکہ ناروے، سويٹزر لينڈ اور چند اور ممالک يعنی برونائی وغيرہ ميں ہر فرد خوشحال ہے اس ليۓ سيکورٹی کی پرواہ نہ کرنا کوئی حيرت والی بات نہيں۔اگر تمام سہولتيں کسی قوم کو مل جائيں تو نظريات يا فرقہ بازی ميں پڑنے کی ضرورت ختم ہوجاتی ہے۔

جس ملک ميں درجہ حرارت پچاس ڈگری سينٹی گريڈ تک جائے اور بجلی کی مسلسل لوڈشيڈنگ ہو اور برساتی مينڈکوں کی طرح آبادی بڑھے اور نظرياتی اور فرقہ پرست مگر مچھ اور ان کے دوست خود غرض سياستدان آپس کی بندر بانٹ کو اہميت ديں تو وہاں امن آپ خواب ميں بھی نہيں ديکھ سکتے کيونکہ جب خواب آنے کا وقت ہوتا ہے تو بجلی چلی جاتی ہے۔
شمشاد احمد آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (25-07-11), مرزا عامر (25-07-11), احمد نذیر (25-07-11), حیدر (25-07-11), سام (25-07-11), عبدالقدوس (25-07-11)
پرانا 25-07-11, 11:42 AM   #3
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,041
شکریہ: 24,031
4,992 مراسلہ میں 14,714 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بھائی مجھے تو طالبان کا امن یاد آتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس سے بھی برے کوئی حالات ہوں گے؟؟ جب انہوں نے کر دکھایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد :
"وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة،
أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة"
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (25-07-11), حیدر (25-07-11), سام (25-07-11), شمشاد احمد (25-07-11)
پرانا 25-07-11, 06:29 PM   #4
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,666
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بھائی اس سے تو خلفا راشدین کا دور یاد آگیا
کاش یہ مثال موجودہ دور کے کسی اسلامی معاشرے کے لیے بھی دی جاسکتی
__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب
https://www.facebook.com/groups/pak.net

دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی (25-07-11), شمشاد احمد (25-07-11)
پرانا 25-07-11, 08:30 PM   #5
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,226
شکریہ: 25,210
16,394 مراسلہ میں 41,641 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہماری ہی اقدار ہیں لیکن غیر اپنا کر دنیا میں مثالی معاشرہ ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
پرانا 26-07-11, 12:39 AM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,286
کمائي: 26,508
شکریہ: 8,476
1,586 مراسلہ میں 3,509 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
ہماری ہی اقدار ہیں لیکن غیر اپنا کر دنیا میں مثالی معاشرہ ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں
یہی بات ہے ۔ کوئی بھی معاشرہ اسلام کے بغیر امن کا گہوارہ نہیں بن سکتا ۔ جو اسلام نے ہمیں دیا ہم نے چھوڑ دیا ۔ اور غیروں نے لے لیا
نبیل خان آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہوتا, کارڈ, پہلے, پاکستان, پاکستانی, وقت, وضاحت, ناروے, موقع, مطابق, معلوم, معاشرہ, آزادی, انٹرویو, انداز, اتنی, تصاویر, جواب, خفیہ, خود, خصوصی, دنیا, دریافت, شروع, صحافی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تكريم الشهيد حسن مسفر القحطاني بتوجيه الأمير نايف تسليم ذويه شيكاً بمبلغ 100 ألف ريال مساعدة عاجلة غلام خان خبریں 7 26-05-11 02:50 PM
فيشل ‘ بليچ اور ويکس بنت آدم فیشن اور بیوٹی ٹپس 2 04-04-10 12:11 AM
ماڈرن اور روشن خيالی - ويلنٹائن ڈےکيا ہے ؟ Wahid Mahmood گپ شپ 0 09-02-10 11:51 AM
رمضان ميں شيطان قيد كر دينے كے باوجود جمائى آنا، اور ٹيلى ويژن پر حرام تصاوير نشر كرنا چیتا چالباز جادو کا اسلامی علاج 2 01-01-09 09:09 PM
بلاگ كيا ہے ؟ چاچا کمال کمپیوٹر کی باتیں 1 04-12-07 09:12 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:04 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger