واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


لارڈز ٹیسٹ :پاکستان کو تاریخی شکست ، میچ فکسنگ کی تفتیش جاری، ٹیم تقریب انعامات سے باہر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-08-10, 06:20 PM   #1
لارڈز ٹیسٹ :پاکستان کو تاریخی شکست ، میچ فکسنگ کی تفتیش جاری، ٹیم تقریب انعامات سے باہر
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 29-08-10, 06:20 PM

29 اگست 2010
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور225 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز تین ایک سے جیت لی ہے جبکہ سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے میچ فکسنگ کے الزامات پر پاکستان کرکٹ ٹیم اور دیگر حکام سے تفتیش کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔ برطانوی اخبار ”نیوز آف دی ورلڈ“ نے اتوار کو رپورٹ کیا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو لارڈز کے میدان میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں مخصوص وقت پر نو بالیں کرانے کے لیے خفیہ طور پر پیسے دیے گئے تھے۔پاکستانی ٹیم کے منیجر یاور سعید نے تصدیق کی ہے کہ پولیس کے تفتیش کاروں نے کھلاڑیوں کے علاوہ خود ان سے بھی ہوٹل آ کر پوچھ گچھ کی ہے تاہم انہوں نے مزید تفصیل بتانے سے گریز کیا۔سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ دی نیوز آف دی ورلڈ کی طرف سے فراہم کی گئی معلومات کی روشنی میں ایک 35سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا جس پر میچ کے دوران شرطیں لگانے کے ایک فراڈ میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔مشتبہ شخص کا نام مظہر مجید بتایا جاتا ہے جو لندن میں کاروبار کرتا ہے۔ نیوز آف دی ورلڈ کے مطابق اس کے عملے نے ایک خفیہ ویڈیو بنائی جس میں مظہر مجید پاکستانی کھلاڑیوں کی طرف سے نو بال کرانے کی یقین دہانی کے عوض اخبار کے رپورٹروں، جنہوں نے خود کو جواریوں کے ایک بین الاقوامی گروپ کے ارکان ظاہر کیا سے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ وصول کرتے دکھا ئی دے رہا ہے۔ اخبار نے بعد میں یہ ویڈیو پولیس کو فراہم کر دی۔بعض اطلاعات کے مطابق پولیس نے کھلاڑیوں کے کمروں سے ان کے موبائل، کمپیوٹر اور بڑی تعداد میں نقدی بھی قبضے میں لی ہے لیکن ٹیم منیجر یاور سعید نے ان لزامات کی تردید کی ہے۔ برطانوی اخبارنے پولیس کو جو ویڈیو مہیا کی ہے اس میں بکی مظہر مجید کو ایڈوانس رقم دس ہزار پاﺅنڈ لیتے ہوئے دکھایا گیاہے۔ جو بعد ازاں جس جیکٹ میں رکھی گئی وہ وہاب ریاض کو پہنچنے کیلئے دی جا تی ہے۔ میچ فکس کرانے والے نے ایڈوانس کے دس ہزار پاﺅنڈ مظہر مجید کو اس گاڑی میں دیے جو اس نے اپنی جیکٹ میں رکھے یہاںسے یہ دنوں ایک ریسٹورنٹ پہنچے جہاں وہاب ریاض اور عمر امین بھی موجود تھے۔ مظہر مجید نے اپنی جیکٹ وہاب ریاض کو پہنا دی اور میچ فکس کرنے والے سے دونوں کا تعارف بھی کرایا۔جریدے کے مطابق میچ فکسنگ میں کپتان سلمان بٹ، کامران اکمل،محمد عامر اور محمد آصف سمیت سات کھلاڑی ملوث ہیں۔ادھر آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا ۔آج چوتھے دن کے کھیل کے آغاز پاکستان کی ٹیم نے انتہائی نفسیاتی دباﺅ میں کیا اور کھانے کے وقفے سے پہلے ہی اس کے تمام کھلاڑی آﺅٹ ہو گئے۔ چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ کے الزامات برطانوی میڈیا کی اختراع ہے اور سکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقات مکمل ہونے تک کسی کو ملزم نہ سمجھا جائے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث ہوئے تو انہیں بنک کی نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر کھیل اعجاز جاکھرانی نے کہاہے کہ اگر کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تو اُن پر تاحیات پابندی لگائی جائے گی۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے تقریب انعامات میں بھی شرکت نہیں کی ۔
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 116
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے جاویداسد کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (29-08-10), عبدالقدوس (29-08-10)
پرانا 29-08-10, 06:22 PM   #2
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,185
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بھائی جان کوئی بھی تھریڈ لگانے سے پہلے فورم پہ نظر دوڑا لیا کریں ہوسکتا ہے اس سے متعلقہ تھریڈ پہلے سے موجود ہو۔
شکریہ
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہے۔, کمپیوٹر, گئی, پہلے, پولیس, پاکستان, پاکستانی, ویڈیو, وقت, وزیر, نوکری, نام, مکمل, میڈیا, مجید, مطابق, آئی سی سی, تعارف, جیت, خلاف, شخص, طور, عملے, عامر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستانی کھلاڑیوں نے لارڈز ٹیسٹ فکس کررکھا ہے۔ برطانوی اخبار محمدعدنان کرکٹ 1 30-11-10 06:41 PM
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چار کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ کلیئر جاویداسد خبریں 0 21-09-10 04:11 PM
سری لنکا کیخلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان تفسیر حیدر کرکٹ 0 18-02-09 07:21 PM
سٹی گورنمنٹ میں ای ڈی اوز کے تبادلوں پر نئی فہرست تیار عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:32 AM
بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیزیز کیلئے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا champion_pakistani کرکٹ 4 17-11-07 02:06 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:06 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger