واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


لانگ مارچ روکنے کیلئے سیکڑوں رہنما اور کارکن گرفتار،پرویز مشرف بغیر وردی بھی قبول نہیں،بینظیر بھٹو

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-11-07, 02:00 PM   #1
لانگ مارچ روکنے کیلئے سیکڑوں رہنما اور کارکن گرفتار،پرویز مشرف بغیر وردی بھی قبول نہیں،بینظیر بھٹو
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 14-11-07, 02:00 PM

لاہور(نمائندہ جنگ)حکومت نے پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کوروکنے کیلئے سیکڑوں کارکنوں اوررہنماؤں کوگرفتارکرلیاہے جبکہ پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو نے جنرل پرویز مشرف کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ وردی اتار بھی دیں تو بھی وہ قبول نہیں، انہوں نے کہا ہم نے مفاہمت کی بہت کوشش کی لیکن جنرل پرویز نے ایمرجنسی نافذ کر کے معاملات کو خراب کر دیا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیاکہ وہ جنرل پرویز کی حمایت ختم کردے،ایک ایسے شخص کی پشت پناہی،جس کی آمریت نے جوہری اسلحے سے لیس ریاست کوافراتفری کا شکارہونے کے خطرے سے دوچار کردیا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ جنرل پرویز صدر اورفوجی سربراہ کے طورپراپنے عہدے سے استعفی دے دیں۔انہوں نے کہاکہ اگروہ تیسری مدت کیلئے بطوروزیراعظم کامیاب ہوگئیں تو ایسے شخص کے ماتحت کام نہیں کروں گی جوبارباراپنے وعدے توڑتا رہا ہے ، جو آمر ہے۔انہوں نے ایک سال تک اپنی بہترین کوششیں کیں اور جمہوریت کیلئے ایک روڈ میپ پرکام کیالیکن جنرل پرویزنے اس سے روگردانی کی اورمارشل لاء نافذ کردیا ۔ انہو ں نے کہاکہ دیکھاجائے کہ وہ قوم کوکیادے رہے ہیں ؟ ایمر جنسی کانفاذ،آئین کی معطلی،جمہوری قوتوں کیخلاف کریک ڈاؤن۔ انہوں نے کہاکہ جنرل پرویزکواقتدارچھوڑدیناچاہی ے کیونکہ وہ پاکستان کے عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں،مجھے مختلف ذرائع سے کہا جا رہا ہے آپ کو کراچی بھجوا دیا جائے گا، ملک بدر کر دیا جائے گا اس کے لئے سی ون تھرٹی تیار کیا جا رہا ہے اگر ایسا کیا جاتا ہے تو یہ غیر آئینی ہو گا، میں نہیں چاہتی کہ پاکستان سے باہر جاؤں میں پاکستان کی جیلوں میں رہنا چاہتی ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر اخبار نویسوں سے گفتگواورٹیلی فونک انٹرویودیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز کو خود اندازہ نہیں کہ ملک میں بحران کی نوعیت کیا ہے وہ خود جمہوریت کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ پاکستان کی بقا صرف اور صرف جمہوریت میں ہے اور جو راستے میں رکاوٹ ہے اسے جانا چاہئے اگر جمہوریت بحال نہ ہوئی تو پاکستان کی یکجہتی اور سالمیت کو خطرہ ہے،پاکستان بچانے کیلئے میں کہہ رہی ہوں کہ جنرل پرویز فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔ جنرل پرویز نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، جمہوری راستہ اپنانے سے انکار کر دیا ہے لہٰذا اب ان کو استعفیٰ دے کر چلے جانا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ میں ایک سیاسی رہنما ہوں، ہماری پارٹی پاکستان کے وفاق کی علامت ہے یہ واحد جماعت ہے جس کا حلقہ اثر چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور فاٹا میں موجود ہے اس لحاظ میں مجھ پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے فوجی جوانوں اور پولیس سے کہا کہ ان کو سمجھ لینا چاہیے کہ ان کو ملنے والے احکامات غیر قانونی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ رات پیپلزپارٹی کے ہزاروں کارکنوں کو گرفتا ر کرلیاگیاپولیس کوجس طرح کارکنوں کی گرفتاری پرمرکوز رکھا گیاہے انہیں اسامہ بن لادن کی گرفتاری پراپنی توجہ مرکوزکرنی چاہیے تھی۔قبل ازیں ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ اور آئین کی معطلی کے خلاف پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ لاہور سے روانہ ہوگیا جبکہ پولیس کے سخت پہرے اور نظربندی کے احکامات کے باعث بینظیر بھٹو کو لانگ مارچ کی قیادت سے روک دیا گیا۔ پولیس نے بینظیر بھٹو کی قیام گاہ کو چاروں اطراف سے خاردار تاروں، بیریئرز اور ٹرالوں کی مدد سے گھیرے میں لے لیا جبکہ بینظیر بھٹو تک پہنچنے اور لانگ مارچ میں شرکت کیلئے آنے والے پارٹی کے ارکان اسمبلی، عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد گرفتار کر لی گئی۔ کارکنوں کو صبح 9 بجے بینظیر بھٹو کی قیام گاہ ڈیفنس پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی جہاں سے انہوں نے ایک قافلہ کی شکل میں اسلام آباد کیلئے روانہ ہونا تھا لیکن ایک روز قبل انہیں نظربند کئے جانے کے بعد گذشتہ روز علی الصبح ہی پولیس نے کھوسہ ہاؤس کی طرف جانے والے تمام راستے بیریئر، خاردار تاروں اور ٹرالوں کی مدد سے بند کر دیئے اور چاروں اطراف سے سیکڑوں جوان تعینات کر دیئے۔ اس دوران بینظیر بھٹو نے گھر سے باہر نکلنے کی کوشش کی جو پولیس نے کامیاب نہیں ہونے دی اور انہیں واپس بھیج دیا جبکہ صوبائی صدر شاہ محمود قریشی، عبدالقادر شاہین، مختار اعوان اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ پیدل ہی نکل کر کھوسہ ہاؤس سے کچھ فاصلے پر کھڑی گاڑیوں میں بیٹھ کر فیروزپور روڈ پہنچ گئے جہاں پہلے سے کھڑی تقریباً دو درجن گاڑیوں کے ساتھ برق رفتاری سے قصور کی طرف لانگ مارچ لے کر روانہ ہوگئے، راستے میں ان کے ساتھ اور گاڑیاں بھی شامل ہوگئیں۔گرفتارہونے والوں میں قاسم ضیاء،یوسف رضاگیلانی اورسردارآصف احمد علی شامل ہیں۔ادھر منگل کے روزلاہورکے علاقے ڈیفنس میں پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بینظیربھٹو کی قیام گاہ کے قریب وائی بلاک میں سخت سکیورٹی کے باوجود نامعلوم افراد ایک گاڑی کو آگ لگا کر فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز تین نامعلوم نوجوان ایک گاڑی نمبر 7461 ایل آر ایس کو بینظیر بھٹو کی قیام گاہ کے قریب واقع چوک میں آگ لگاکر اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔ آگ سے گاڑی میں موجود سی این جی کے سلنڈر زور دار دھماکوں سے پھٹنا شروع ہو گئے اور آگ کے شعلے بلند ہوتے رہے۔ یہ دیکھتے ہوئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں میں افراتفری پھیل گئی اور صحافیوں سمیت وہاں موجود افراد گاڑی کی طرف بھاگنا شروع ہو گئے لیکن پولیس نے صحافیوں اوردیگر افراد کو دور ہی روک لیااور تقریباً آدھے گھنٹے میں آگ بجھائی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی مقامی بینک سے قسطوں پر حاصل کی گئی ہے تاہم اس کے مالکان کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 342
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پولیس, پاکستان, اسلام, بہترین, بے نظیر, راستہ, سال, شخص, علی, صوبائی, صبح, صحافیوں, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بینظیر بھٹو قتل کیس ،پرویز مشرف سے تفتیش شروع جاویداسد خبریں 0 22-11-10 09:38 PM
بینظیر بھٹو کی طرح ہم بھی پروٹو کول کے مستحق ہیں،ارباب رحیم عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 11:26 AM
پیپلز پارٹی نے پہلے بھی ملک توڑا، اب بھی اسی ایجنڈے پر گامزن ہے،پر ویز الٰہی خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 09:05 AM
حکومت انتخابات میں ایک سال تاخیر کا فیصلہ کر چکی،صدر پر ویز ٹی وی پر آکر میرا دعویٰ غلط ثابت کر یں،بینظیر بھٹو خرم شہزاد خرم خبریں 0 07-11-07 09:15 AM
جنرل پرویز سے شراکت اقتدار پر مذاکرات خارج ازامکان نہیں،بے نظیر بھٹو عبدالقدوس خبریں 0 05-11-07 08:06 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:07 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger